شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے بعد گاڑی کو آگ لگا دی گئی۔شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کے بعد ایک گاڑی کو آگ لگا دی۔ ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار چھ افراد موقع پر ہی جل کر جاں بحق ہوگئے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا، خوارجیوں کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ذرائع کے مطابق علاقے میں فتنہ الخوارج کی درندگی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے عوام نے خوارج کے خاتمے کے لیے ریاست سے درخواست کی ہے کہ ہمیں ان درندوں سے نجات دلائی جائے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

امریکا کا ایک اور مبینہ منشیات سے لدی کشتی پر حملہ، 4 افراد ہلاک

امریکی فوج کے مشرقی بحرالکاہل میں ایک اور مبینہ منشیات سے لدی کشتی پر حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کشتی پر حملے کا حکم وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے دیا تھا، یو ایس سدرن کمانڈ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسکی ویڈیو بھی جاری کردی۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس حکام نے کشتی میں منشیات ہونے کی تصدیق کی تھی، یو ایس سدرن کمانڈ کے مطابق کشتی پر سوار 4 افراد مارے گئے۔

یو ایس سدرن کمانڈ کا کہنا ہے کہ منشیات سے لدی کشتی مشرقی بحرالکاہل میں منشیات کی اسمگلنگ کے معروف راستے سے گزر رہی تھی۔

واضح رہے کہ ستمبر کے اوائل سے امریکی فوج کے لاطینی امریکہ کے ساحلی پانیوں پر مبینہ منشیات سے لدی کشتیوں پر حملے جاری ہیں۔

اب تک مشرقی بحرالکاہل اور کیریبین میں جہازوں پر کم از کم 22 حملے کیے ہیں، ٹرمپ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ حملوں کی زد میں آنے والی کشتیاں ثبوت فراہم کیے بغیر منشیات کی اسمگلنگ کر رہی تھیں۔

دوسری جانب ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز دونوں نے متنازع منشیات مخالف مہم پر سخت تنقید کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مسافر بس اور فیلڈر گاڑی میں تصادم، حادثے میں دو مسافر جاں بحق 
  • جنوبی افریقا میں نامعلوم افراد کا ہاسٹل پردھاوا؛فائرنگ سے بچے سمیت 10افراد ہلاک
  • برطانیہ: ڈربی میں دھماکے کے بعد سرچ آپریشن، 2 افراد زیرحراست
  • افغانستان : گاڑی دریا میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق‘ 2 زخمی
  • گوجر خان، شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق
  • بلوچستان: کوئٹہ-کراچی نیشنل ہائی وے پر گولیوں سے چھلنی 4 لاشیں ملیں
  • امریکا کا ایک اور مبینہ منشیات سے لدی کشتی پر حملہ، 4 افراد ہلاک
  • محراب پور:پریس کلب نوشہروفیروز پر مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ
  • کوہاٹ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے باعث 4 افراد جاں بحق
  • کوہاٹ: لاچی بازار میں دو گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق