اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 24 نئے کیسز، زیر علاج مریضوں کی تعداد 64 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے مزید 24 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 64 ہوگئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق دیہی علاقوں سے 20 جبکہ شہری علاقوں سے 4 مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ ہائی رسک زونز میں 9 سو 34 رہائشی مقامات پر اسپرے جبکہ 2 ہزار 4 سو 18 پوائنٹس پر فوگنگ مکمل کی گئی۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی اور مری میں ڈینگی کیسز بڑھنے لگے، مجموعی تعداد 188 ہوگئی
فیلڈ ٹیموں کی جانب سے گزشتہ ایک روز میں 44 ہزار آٹھ سو 43 مقامات کی چیکنگ مکمل کی گئی۔ انسپکشن کے دوران 515 جگہوں پر لاروا بازیٹو جبکہ 3 جگہوں پر نیگیٹو رپورٹ ہوا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انسدادِ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ڈینگی لاروا مچھر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام آباد ڈینگی لاروا مچھر
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ, مجموعی تعداد30 ہوگئی۔
خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوگیا،سال 2025 میں اب تک پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ۔ نیشنل ای او سی کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا،یہ ضلع تورغر سے رواں سال کا دوسراپولیو کیس ہے۔پولیو وائرس کی تصدیق ایک 12 ماہ کے بچے میں ہوئی ہے جو یونین کونسل گھڑی، تورغر سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کیس کے بعد پاکستان میں 2025 کے دوران پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ، جن میں سے 19خیبر پختونخوا، 9سندھ، اور ایک پنجاب اور ایک کیس گلگت بلتستان سے رپورٹ ہوا ہے ۔والدین بچوں کو ہر مہم میں پولیو سے بچا ؤکے قطرے لازمی پلوائیں، پولیو ویکسین کے ساتھ حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بھی بروقت مکمل کروائیں، پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔