پاک فوج نے افغان پوسٹ پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاک فوج نے افغان طالبان کی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیتے ہوئے نہ صرف متعدد افغان چیک پوسٹوں کو مکمل طور پر تباہ کیا، بلکہ بعض تباہ شدہ پوسٹوں پر پاکستانی پرچم بھی لہرا دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق چترال کے قریب سرحد پار واقع افغان چوکی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں چوکی میں آگ بھڑک اٹھی۔ جوابی کارروائی کے بعد افغان اہلکاروں کو فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔
ذرائع کے مطابق افغان فوجی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے، اور سامنے آنے والی ویڈیوز میں تباہ شدہ چوکیوں پر آگ اور بدحواسی کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
پاک فوج کے جوانوں نے بعض افغان چیک پوسٹوں پر قبضہ کرنے کے بعد وہاں پاکستان کا قومی پرچم بھی لہرایا۔
یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے، اور اب تک تقریباً دو درجن افغان سرحدی چوکیوں کو مکمل طور پر تباہ کیا جا چکا ہے۔
ان کارروائیوں میں کئی افغان فوجی اور خوارجی ہلاک ہوئے، جبکہ کچھ افغان اہلکاروں کی جانب سے پاکستانی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آئی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
افغان طالبان کا سب سے بڑا کیمپ عصمت اللہ کرار بھی تباہ، ویڈیو سامنے آگئی
اسلام آباد:پاک فوج کی طرف سے سپین بولدک سیکٹر میں واقع افغان طالبان کے عصمت اللہ کرار کیمپ کو دوسری اسٹرائیک میں مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ کیمپ افغان طالبان کے سب سے بڑے کیمپس میں سے ایک تھا جہاں سے پاکستان مخالف کارروائیاں عمل میں لائی جاتی تھیں۔
ویڈیو میں افغان طالبان کے عصمت اللہ کرار کیمپ کی دوسری انگیجمنٹ اور اسٹرائیک کے بعد مکمل تباہی دیکھی جا سکتی ہے۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے عصمت اللہ کرار کیمپ میں تباہی سے افغان طالبان اور کیمپ میں چھپے خارجیوں کے بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں۔