— فائل فوٹو

صدرِ مملکت پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری جدوجہد شہداء کی قربانیوں سے تقویت پاتی ہے۔

صدر آصف زرداری نے سانحہ کارساز کی برسی پر شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے شہدائے جمہوریت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ محترمہ بےنظیر بھٹو واضح خطرات کے باوجود وطن واپس آئیں اور سانحۂ کارساز کے بعد بھی اپنے مشن پر قائم رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ محترمہ بےنظیر بھٹو نے زخمیوں کی عیادت اور لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کیا۔ محترمہ بےنظیر بھٹو کی جدوجہد اور قربانی آج بھی رہنمائی کا ذریعہ ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: محترمہ بےنظیر بھٹو

پڑھیں:

بنوں میں پولیس گاڑی پر حملہ، شمالی وزیرستان کے اسسٹنٹ کمشنر، 2 اہلکاروں سمیت 4 شہید

اسلام آباد‘ بنوں‘ پنجگور (نامہ نگار+ خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) بنوں شمالی وزیرستان میرانشاہ کے  اسسٹنٹ کمشنرکی گاڑی پر عسکریت پسندوں کے فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر، دو اہلکار اور ایک راہگیر سمیت شہید ہوگئے۔ شمالی وزیرستان کے اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی خان کی گاڑی پر خدری ممش خیل کے قریب میرانشاہ روڈ پر نامعلوم عسکریت پسندوں نے گاڑی کو روک کر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی خان، دو اہلکار کانسٹیبل شیر رحمن، کانسٹیبل سید دخمن اور ایک راہگیر شہید ہوگئے۔ بعدازاں شہداء کی نمازِ جنازہ سی ایم ایچ بنوں میں ادا کی گئی، جس میں چیف سیکرٹری خیبر پی کے سید شہاب علی شاہ، آئی جی خیبر پی  کے، ضلعی انتظامیہ بنوں اور دیگر اعلی افسروں نے شرکت کی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں میں دہشت گرد حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 افراد کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات اور تخریب کاروں کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے شہداء کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم نے کہا انسانیت کے دشمن دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ دوسری جانب پنجگور کے علاقے چتکان میں دہشت گردوں نے شہری کے گھر پر راکٹ حملہ کردیا، دو راکٹ فائر ہونے سے دو بچے زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے 2x آر پی جی راکٹ فائر کیے جس کے سبب پنجگور کے علاقے چتکان میں شہری حاجی ظفر ساسولی کا گھر تباہ ہوگیا۔ راکٹ حملے میں حاجی ظفر کے گھر کے 2 معصوم بچے زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا۔ حملہ آوروں نے دانستہ طور پر غیر مسلح شہری خاندان کو نشانہ بنایا۔ راکٹ حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، مقامی آبادی شدید تشویش کا شکار ہوگئی۔ مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی، شواہد جمع کرکے تفتیش شروع کردی۔  چیف سیکرٹری اور آئی جی پی خیبر پی کے نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے کارسرکار کی ادائیگی کے دوران ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اسلام آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق صدر زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر حملے کی مذمت کی ہے۔ بلاول نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ فعل سے پاکستانی قوم نہ اس کی بہادر فورسز کے حوصلے پست ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں میں پولیس گاڑی پر حملہ، شمالی وزیرستان کے اسسٹنٹ کمشنر، 2 اہلکاروں سمیت 4 شہید
  • ہماری جدوجہد عمران خان کے لیےہے،سیاسی مسائل کا حل طاقت نہیں مکالمہ ہے،بیرسٹر گوہر
  • بینظیر نے پاکستان کی سب سے کم عمر وزیرِاعظم بن کر جمہوریت کے عزم کو مضبوط کیا، صدر آصف علی زرداری
  • پیپلز پارٹی 58برسوں سے عوامی جدوجہد کیلیے سرگرم ہے، کاشف شورو
  • پیپلز پارٹی کا 58واں یوم تاسیس، کراچی میں جلسہ عام، بلاول بھٹو زرداری کا خطاب
  • 70ء کی دہائی سے مہاجر حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں، عزت اور بقاء پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، خالد مقبول صدیقی
  • صوبائی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،بلاول بھٹو
  • ہماری زندگی کا مقصد دنیا میں اللہ کی رضاحاصل کرنا ہے، اورنگزیب بھٹو
  • 18ویں ترمیم میں تبدیلی کی کوشش آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے،بلاول بھٹو
  • این ایف سی اور 18 ویں ترمیم کے ساتھ کھیلنے کی کوشش آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے، بلاول بھٹو زرداری