غزہ کے معاملے پر امید تو ہے مگر خدشات بھی موجود ہیں، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہمسائے ملک سے ہمارے تعلقات بہتر نہیں ہیں اور ایک سلسلہ چل رہا ہے، اس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کا قتل ملک اور وفاق کے خلاف سازش تھی، ترقیاتی منصوبوں پر سندھ حکومت کے تحفظات سے وفاق کو آگاہ کیا ہے، ہمسائے ملک سے ہمارے تعلقات بہتر نہیں ہیں، غزہ کے معاملے پر امید تو ہے مگر خدشات بھی موجود ہیں، وہ سانحہ کارساز کی 18ویں برسی کے موقع پر شاہراہ فیصل پر شہداء کی یادگار پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سانحہ کارساز دہشتگردی کا بہت بڑا واقعہ تھا، پیپلز پارٹی آج بھی بی بی کے مشن کو آگے لیکر چل رہی ہے، ہم اپنے قائدین کے وژن کے مطابق پاکستان کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007ء کو بے نظیر بھٹو وطن واپس آئیں، کارساز کے مقام پر بے نظیر بھٹو کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا، کارکنان شہید ہوئے، بے نظیر بھٹو دہشتگردوں اور انتہاپسندوں سے ڈری نہیں، بے نظیر بھٹو نے اپنی جدوجہد جاری رکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ 27 دسمبر 2007ء کو بے نظیر بھٹو شہید ہوگئیں، بے نظیر بھٹو نے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور شہادت قبول کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمسائے ملک سے ہمارے تعلقات بہتر نہیں ہیں اور ایک سلسلہ چل رہا ہے، پیپلز پارٹی اس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی وسطیٰ میں ہونے والی پیشرفت بہت بڑی کامیابی ہے.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بے نظیر بھٹو پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو حکومت پنجاب سے متعلق تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو حکومت پنجاب سے متعلق تحفظات دور کرنےکی یقین دہانی کرادی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
وفد نے غزہ امن معاہدے کے حوالے سے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات کو ہم احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔جیو نیوز کے مطابق ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پنجاب سے متعلق تحفظات وزیراعظم کےسامنے رکھے۔ وزیر اعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنےکی یقین دہانی کرائی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ن لیگ اور پیپلز پارٹی کےدرمیان چپقلش کی وجہ بننے والے معاملات مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق ہوا۔
پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان مشترکہ مشقیں جاری
اس سے قبل وزارت خارجہ میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کی ۔ پیپلزپارٹی وفد میں راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان اور ندیم افضل چن شامل تھے۔ ن لیگ کے وفد میں ملک احمد خان، احد چیمہ، اور رانا ثنااللہ شامل تھے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ تعاون کی حکمت عملی پر غورکیا گیا۔
مزید :