پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا آئل ٹینکر آج لنگر انداز، امریکی تیل درآمد کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا سے خام تیل کی کھیپ آج (بدھ) بلوچستان کے ساحل کے قریب سینرجیکو پاکستان لمیٹڈ کے آف شور ٹرمینل پر پہنچنے والی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ اقدام ملک کی توانائی درآمدات میں تنوع لانے اور اسلام آباد و واشنگٹن کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانے کی سمت ایک تاریخی قدم ہے۔
10 لاکھ بیرل امریکی خام تیلامریکی بندرگاہ ہیوسٹن سے 14 ستمبر کو روانہ ہونے والا ایم ٹی پیگاسس نامی جہاز جو سُوئز میکس کلاس ٹینکر ہے تقریباً 10 لاکھ بیرل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل لے کر آج پاکستان کے ساحلی پانیوں میں لنگر انداز ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان کا پہلی بار امریکی خام تیل درآمد کرنے کا معاہدہ، اکتوبر میں پہلی کھیپ کراچی پہنچے گی
کمپنی کے مطابق یہ پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا تیل بردار جہاز ہوگا جو ملک کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گا۔
پاکستان امریکا تجارتی تعلقات میں نیا بابسینرجیکو کے مطابق یہ ترسیل اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والے ایک دوطرفہ تجارتی معاہدے کے تحت ممکن ہوئی، جس کے ذریعے پاکستان کو امریکا سے براہِ راست توانائی مصنوعات درآمد کرنے کی اجازت ملی۔
یہ پاکستان کی پہلی تیل کی خریداری ہے جو مشرقِ وسطیٰ کے بجائے امریکا سے کی گئی ہے جہاں سے اب تک پاکستان 90 فیصد سے زائد خام تیل حاصل کرتا رہا ہے۔
کمپنی نے بیان میں کہا کہ یہ پاکستان کے توانائی شعبے کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ ایم ٹی پیگاسس کی آمد پاکستان امریکا تجارتی تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔
متبادل ذرائع اور پائیدار توانائی حکمتِ عملیکراچی میں قائم یہ آئل ریفائنری، جو ملک کی سب سے بڑی ریفائنری ہے اور روزانہ 1,56,000 بیرل تیل صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان کا واحد آف شور سنگل پوائنٹ مورنگ نظام بھی چلاتی ہے جو بڑے آئل ٹینکروں کو سنبھال سکتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ نومبر کے وسط میں دوسرا امریکی تیل جہاز اور 2026 کے اوائل میں تیسرا جہاز درآمد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ توانائی کے ذرائع میں مزید تنوع لایا جا سکے۔
معاشی اور تکنیکی فوائدتوانائی ماہرین کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی ہلکی اور کم سلفر خصوصیات پاکستانی ریفائنریوں کے لیے زیادہ منافع بخش ثابت ہو سکتی ہیں،
جس سے نہ صرف ریفائننگ مارجن بہتر ہوں گے بلکہ مشرقِ وسطیٰ کے بھاری تیل پر انحصار بھی کم ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ طے پا گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اظہارِ اطمینان
سینرجیکو نے 2017 میں بھی ملکی تاریخ کا سب سے بڑا آئل جہاز سنبھال کر ایک قومی ریکارڈ قائم کیا تھا، اور اب ایم ٹی پیگاسس کی آمد ایک نیا ریکارڈ بنائے گی جو پاکستان کے توانائی انفراسٹرکچر کی جدیدیت کی علامت ہے۔
کمپنی کے حکام کا کہنا ہے ’ہمیں فخر ہے کہ پاکستان کے توانائی شعبے کو ایک نئے دور میں داخل کرنے میں ہمارا کردار ہے۔ ملک کے سب سے بڑے تیل بردار جہاز کو کامیابی سے ہینڈل کرنا ہمارے لیے اعزاز ہے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی خام تیل پاک امریکا معاہدہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی خام تیل پاک امریکا معاہدہ پاکستان کے کے مطابق خام تیل
پڑھیں:
رواں سال کا سب سے طاقتور طوفان ملیسا کیریبین جزائر پر اثر انداز ہونا شروع
رواں سال کا سب سے طاقتور طوفان ملیسا کیریبین جزائر پر اثر انداز ہونا شروع ہوگیا۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کیٹگری 5 کے طوفان ملیسا کے باعث ہیٹی میں طوفانی بارشوں کے سبب 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ جنوبی علاقوں میں پروازیں معطل کردی گئیں اور 3 ہزار سے زائد افراد کو پناہ گاہ منتقل کردیا گیا ہے۔
امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق طوفان کے سبب ہواؤں کی رفتار 280 کلومیٹر فی گھنٹا تک پہنچ چکی ہے اور طوفان ملیسا کے آج جمیکا سے ٹکرانے کا امکان ہے۔
امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جمیکا سے ٹکرانے کے بعد طوفان ملیسا مشرقی کیوبا اور بہاماس پہنچ سکتا ہے۔
اس حوالے سے جمیکا کے حکام نے عوام کو اونچے مقامات اور محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے جبکہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ طوفان ملیسا سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ہے۔