Islam Times:
2025-09-21@17:43:23 GMT

نتین یاہو نے شام کیساتھ مذاکرات میں پیشرفت کی خبر دیدی

اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT

نتین یاہو نے شام کیساتھ مذاکرات میں پیشرفت کی خبر دیدی

اپنے ایک انٹرویو می ابو محمد الجولانی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ معاہدے کا مطلب، صیہونی رژیم کے ساتھ تعلقات کی بحالی یا "ابراہیم معاہدے" میں شمولیت نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج کابینہ اجلاس کے دوران صیہونی وزیراعظم "نیتن یاہو" نے کہا کہ تل ابیب اور دمشق کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے، تاہم ابھی حتمی معاہدے پر دستخط کے لئے حالات سازگار نہیں۔ نتین یاہو کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب شام پر قابض باغیوں کے سربراہ "ابو محمد الجولانی" نے حال ہی میں اسی نوعیت کے خیالات کا اظہار کیا۔ ابو محمد الجولانی نے گزشتہ روز ایک ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے امکان ظاہر کیا کہ مستقبل قریب میں اسرائیل کے ساتھ کوئی معاہدہ طے پا سکتا ہے۔ البتہ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کے ساتھ معاہدے کا مطلب، صیہونی رژیم کے ساتھ تعلقات کی بحالی یا "ابراہیم معاہدے" میں شمولیت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ شام پر قابض باغیوں نے اس ملک میں اقتدار سنبھالنے کے چند ماہ بعد ہی اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا۔

دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات، اپریل 2025ء کے وسط سے شروع ہوئے۔ اسی تناظر میں ابو محمد الجولانی نے 13 اپریل کو متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کے دوران ابوظہبی میں اسرائیلی حکام سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات اماراتی ثالث کے ذریعے ہوئی، جس نے دمشق اور تل ابیب کے درمیان بالواسطہ بات چیت کی راہ ہموار کی۔ بعد ازاں، 7 مئی 2025ء کو ابو محمد الجولانی نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے آغاز کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ مذاکرات ثالثوں کے ذریعے ہو رہے ہیں، جن کا مقصد کشیدگی میں کمی لانا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اب تک ان مذاکرات میں سیکورٹی امور اور 1974ء میں متعین ہونے والی مقبوضہ گولان ہائٹس پر بات چیت جاری ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ابو محمد الجولانی اسرائیل کے ساتھ

پڑھیں:

نیتن یاہو  کی امریکا سے مصر کے فوجی اقدامات پر دباؤ ڈالنے کی درخواست

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے ٹرمپ انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ مصر پر دباؤ ڈالے تاکہ سینائی جزیرہ نما میں اس کی فوجی سرگرمیوں کو کم کیا جائے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ پر جاری جنگ کے دوران مصر کی سینائی میں فوجی نقل و حرکت دونوں ملکوں کے درمیان ایک نیا بڑا تنازع بن چکی ہے۔

 نتن یاہو نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کے دوران مبینہ طور پر ان مصری اقدامات کی فہرست پیش کی جو اسرائیل کے بقول 1979 کے امن معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔

یاد رہے کہ کیمپ ڈیوڈ معاہدہ 1979 میں واشنگٹن میں اس وقت کے مصری صدر انور السادات اور اسرائیلی وزیراعظم میناحم بیگن نے دستخط کیا تھا، جس کے تحت سینائی کو مختلف فوجی زونز میں تقسیم کر کے مصر اور اسرائیل کی فوجی سرگرمیوں پر سخت پابندیاں لگائی گئی تھیں۔

اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا کہ مصر نے ان علاقوں میں فوجی انفراسٹرکچر کو وسعت دی ہے جہاں صرف ہلکے ہتھیار رکھنے کی اجازت ہے۔

واضح رہے کہ  مصر نے سینائی میں فضائی اڈوں کی رن ویز کو اتنا بڑھا دیا ہے کہ اب وہاں جنگی طیارے اتر سکتے ہیں جبکہ زیرِ زمین ایسی تنصیبات بھی تعمیر کی گئی ہیں جنہیں اسرائیلی انٹیلی جنس میزائل ذخیرہ کرنے کے لیے موزوں قرار دیتی ہے۔ تاہم اسرائیلی حکام نے اعتراف کیا کہ میزائل ذخیرہ کیے جانے کے کوئی شواہد موجود نہیں۔

دوسری جانب مصر نے غزہ کے ساتھ اپنی سرحد کو مزید مضبوط کر دیا ہے اور تل ابیب کو سختی سے خبردار کیا ہے کہ فلسطینیوں کو جبراً سینائی میں دھکیلنے کی کسی بھی کوشش کو اس کی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ سمجھا جائے گا۔

7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت نے غزہ میں اب تک 65 ہزار 200 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، اس کے علاوہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیل کی جانب سے امدادی سامان پر پابندی کے باعث اب تک کم از کم 442 فلسطینی، جن میں 147 بچے شامل ہیں، بھوک اور ادویات کی کمی سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل اور شام میں مذاکرات پر نیتن یاہو کا اہم بیان
  • نیتن یاہو  کی امریکا سے مصر کے فوجی اقدامات پر دباؤ ڈالنے کی درخواست
  • ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کیجانب سے آئی اے ای اے کیساتھ معاہدے کو معطل کرنیکا اعلان
  • چین کا اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے بیان پر ردعمل
  • پاک سعودیہ دفاعی معاہدے سے ایک روز قبل ایران کی  اہم شخصیت نے محمد بن سلمان سے ملاقات کی:صحافی کامران یوسف
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹک ٹاک معاہدے کا اعلان، کونسی امریکی کمپنیاں ٹک ٹاک خرید سکتی ہیں؟
  • اسرائیل کیساتھ مذاکرات بے فائدہ ہیں، یمن
  • اسرائیل کے ساتھ سیکورٹی معاہدہ جلد طے پانے کا امکان، شامی صدر
  • اسرائیل کیساتھ سیکیورٹی معاہدہ آئندہ چند دنوں میں ممکن ہے؛ شامی صدر