بھارتی کرکٹ بورڈ کا اگلا صدر کون ؟ نام سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
بی سی سی آئی کے مختلف عہدوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ سے ایک روز قبل (ہفتے) تک متھن منہاس وہ وہ واحد شخص تھے جنہوں نے دنیائے کرکٹ کے سب سے طاقتور اور امیر ترین کرکٹ بورڈ کے صدر کے عہدے کے لیے دستاویزات جمع کرائیں۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ عہدہ اگست میں سابق بھارتی آل راؤنڈر راجر بنی کے استعفیٰ دینے کے بعد سے خالی ہے جب کہ بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا اس عہدے پر عبوری طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔
متھن منہاس کا بی سی سی آئی میں تعینات عہدیداروں میں دوسرے کرکٹر ہونے کا امکان ہے جب کہ کرناٹک اور ہندوستان کے سابق اسپنر رگھورام بھٹ خزانچی کا عہدہ سنبھالیں گے۔ وہ اس وقت کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔
متھن منہاس اکتوبر میں 46 سال کے ہو جائیں گے، وہ جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کو چلانے کے لیے بی سی سی آئی کی جانب سے مقرر کردہ ذیلی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
وہ جموں میں پیدا ہوئے، ریٹائر ہونے سے ایک سال پہلے ہی 2015 میں دہلی سے جموں و کشمیر منتقل ہوگئے تھے، اس کے بعد انہوں نے بنگلہ دیش انڈر 19، آئی پی ایل کی کنگز الیون پنجاب (موجودہ پنجاب کنگز)، رائل چیلنجرز بنگلورو اور گجرات ٹائٹنز کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے ساتھ ساتھ مختلف ٹیموں کے ساتھ بطور کوچ کام کیا۔
ہندوستانی ڈومیسٹک کرکٹ کے بڑے کھلاڑی متھن منہاس نے 1997-98 سے 2016-17 تک 157 فرسٹ کلاس میچوں میں 9714 رنز بنائے۔ انہوں نے 130 لسٹ اے میچز میں 4126 رنز اور 91 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں (1170 رنز) بنائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: متھن منہاس
پڑھیں:
پاک افغان مذاکرات کا اگلا دور آج استنبول میں ہوگا
فائل فوٹووزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے مذاکرات میں پیش رفت کا امکان ہوتا ہے تبھی بات کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایک ہی موقف ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر حملے بند کیے جائیں، امید ہے خطے میں قیامِ امن کے لیے افغان طالبان دانش مندی سے کام لیں گے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری سر زمین کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو ہم بھی وہی کریں گے جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے۔
اس سے قبل پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور 25 اکتوبر کو استنبول میں ہوا تھا۔
طویل اور اعصاب شکن مذاکرات کا یہ دور افغان سرزمین سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے ایک نکاتی پاکستانی مطالبے کو پورا کرنے میں ناکام رہا۔