پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبہ، رنگدار کوڑے دان لازمی قرار
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبے میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبہ متعارف کرا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت اب کتنا صفائی ٹیکس دینا ہوگا؟
اس منصوبے کے تحت پنجاب بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں ’اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ پراسیس‘ نافذ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے تحت 5 رنگوں کے کوڑے دان استعمال کرنا لازمی ہوگا۔
منصوبے کی نگرانیسینیئر وزیر ماحولیات و کلائمٹ چینج مریم اورنگزیب منصوبے کی براہ راست نگرانی کریں گی، جبکہ وزیر تعلیم رانا سکندر اور وزیر لوکل گورنمنٹ زیشان ملک کو ٹارگٹس سونپ دیے گئے ہیں۔
30 ستمبر تک تمام تعلیمی اداروں میں رنگدار کوڑے دان نصب کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے اور یکم اکتوبر سے معائنہ شروع ہوگا۔ تعلیمی اداروں میں ہدایت پر عمل نہ کرنے پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
رنگدار کوڑے دانوں کی تفصیلماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) کے نوٹیفیکیشن کے مطابق کچرے کی اقسام کے لیے درج ذیل رنگ مقرر کیے گئے ہیں:
پیلا ڈبہ: کاغذ اور ردی کے لیے سبز ڈبہ: بوتلیں، کانچ کے ٹکڑے اور لیبارٹری کا ضائع شدہ سامان سُرمئی (گرے) ڈبہ: پھلوں کے چھلکے، ضائع شدہ کھانا، پتے اور سبزیاں لال ڈبہ: لوہے اور دیگر دھاتی اشیاء نارنجی (اورنج) ڈبہ: پلاسٹک ویسٹ کے لیے مقصد اور فوائداس جدید طریقہ کار کا مقصد کچرے کی مقدار میں کمی لانا، ری سائیکلنگ کو فروغ دینا اور ماحول دوست رویوں کو پروان چڑھانا ہے۔ ان اشیاء کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانے کے لیے جدید عمل اختیار کیا جائے گا۔
معاون ادارے اور سہولتمعاون اداروں اور سہولت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پنجاب مینجمنٹ ہیلپ لائن 1139 کے ذریعے تعلیمی ادارے کچرا اٹھانے کے لیے براہِ راست رابطہ کرسکتے ہیں، جبکہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ رنگدار کوڑے دانوں کے انتظام میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ کا ادارہ (ای پی اے) منصوبے کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے تعلیمی اداروں کا باقاعدہ معائنہ کرے گا اور اپنی ٹیموں کے ذریعے اس پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گا۔
جو تعلیمی ادارے معیار پر پورا اتریں گے انہیں ای پی اے کی جانب سے سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ پراسیس پنجاب رنگدار کوڑے دان کچرا کوڑا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ پراسیس رنگدار کوڑے دان کچرا کوڑا رنگدار کوڑے دان تعلیمی اداروں کے لیے
پڑھیں:
اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایڈز کو 2026 کے اختتام تک بند کرنیکی تجویز
اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایڈز کو بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ادارے کو 2026 کے اختتام تک مرحلہ وار بند کیا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے 2026 کے لیے اپنے مجوزہ پروگرام بجٹ کے ترمیم شدہ تخمینوں کو حتمی شکل دے دی ہے جس میں 500 ملین ڈالر سے زیادہ کٹوتیاں کی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ ادارے کو مزید مضبوط و موثر بنانے کی کوشش (یو این 80) کے تحت ابتدائی اقدامات بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔
مشاورتی کمیٹی برائے انتظامی و میزانیہ امور (اے سی اے بی کیو) کو پیش کیے نظرثانی شدہ تخمینوں میں رواں سال کے مقابلے میں اقوام متحدہ کے وسائل میں 15.1 فیصد اور اسامیوں میں 18.8 فیصد کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
اے سی اے بی کیو جنرل اسمبلی کا ذیلی مشاورتی ادارہ ہے جو ان تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات جنرل اسمبلی کی پانچویں کمیٹی کو پیش کرے گا