ملکی ہوائی اڈوں پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں پھر اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
کراچی سمیت ملکی ہوائی اڈوں پرطیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں پھراضافہ ہوگیا۔
ذرائع نے کہا کہ رواں سال جنوری سے ستمبرکے دوران ملکی وغیرملکی طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے176واقعات رپورٹ ہوئے، سب سےزیادہ پرندے ٹکرانے کے واقعات قومی ائیرلائن کی پروازوں پرہوئے، پی آئی اے کی پروازوں پر9ماہ کے دوران 90کے لگ بھگ برڈ ہٹ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق سب سےزیادہ لاہورمیں 16،اسلام آباد 15،ملتان 13جبکہ کراچی میں 09پرندے ٹکرانے واقعات ہوئے، صرف ستمبر کے مہینے میں قومی ائیرلائن کی پروازوں سے26پرندے ٹکرائے، پچھلے سال 2024میں ستمبرمیں پرندے ٹکرانے کے 10واقعات رپورٹ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق پرندے ٹکرانے کے زیادہ ترواقعات اپروچ اورلینڈنگ کے دوران پیش آئے، دیگرواقعات کلائمب،ڈیسنٹ،گراونڈ ٹیکسی،لینڈنگ رول،،ٹیک آف اورٹیک آف رول کے دورن رونما ہوئے۔
پرندوں کے تصادم کے نتیجے میں قومی ائیرلائن کے8طیاروں کو جزوی اورشدید نوعیت کا نقصان پہنچا، پی آئی اے کے فلیٹ میں شامل ائیربس320 کو سب سےزیادہ 68کے لگ بھگ پرندے ہٹ ہوئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پرندے ٹکرانے کے
پڑھیں:
افغانستان سے متعلق سکیورٹی صورتحال پر 4 ملکی اجلاس آج روس میں ہو گا
اسلا م آباد (آئی این پی )افغانستان سے متعلق چار ملکی اجلاس 6 اکتوبر کو ماسکو روس میں منعقد ہوگا، جس میں افغانستان کی صورتحال پر پاکستان، ایران، روس اور چین چار ملک اجلاس میں شریک ہوں گے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نمائندہ خصوصی محمد صادق خان کریں گے، چار ملکی اجلاس میں افغانستان کی صورتحال، علاقائی سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی پر خصوصی بات چیت کی جاے گی۔سفارتی ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں شریک ممالک کی جانب سے افغانستان میں کسی بیرونی غیر ملکی اڈے کے قیام کی مخالفت کی تجدید کی جائے گی، چاروں ممالک طالبان راہنماوں کے سفری استثنی کے معاملے پر دوہرے معیار کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان بین الاقوامی برادری سے افغانستان کے لیے ہنگامی انسانی ہمدردی کی امداد بڑھانے کا مطالبہ کیا جاے گا، پاکستان اجلاس میں افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا معاملہ اٹھائے گا۔سفارتی ذرائع نے کہا کہ محمد صادق افغانستان پر کالعدم دہشت گرد گروہوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کریں گے، افغانستان سے دہشت گردوں کی بھرتیوں, اسلحہ فراہمی و رسائی اور فنڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا جاے گا، پاکستان افغانستان میں کالعدم بی ایل اے، ٹی ٹی پی، جیش العدل کی محفوظ پناہ گاہوں، تربیتی مراکز اورانفراسٹرکچر کے خاتمے کا مطالبہ کرے گا۔سفارتی ذرائع نے کہا کہ چاروں ممالک، باہمی علاقائی منسلکی، انسداد منشیات، انسداد اسمگلنگ، ترقیاتی منصوبوں، انسانی حقوق بالخصوص خواتین، بچوں کے حقوق کی بحالی اور لڑکیوں کی تعلیم و روزگار پر زور دیں گے، پاکستان، روس، چین اور ایران افغانستان میں جامع اور وسیع البنیاد حکومت کے قیام پر بھی زور دیں گے۔سفارتی ذرائع نے کہا کہ چاروں ممالک افغانستان کے منجمد شدہ بین الاقوامی اثاثہ جات کی بحالی پر بھی بات کریں گے، چین کی نمائندگی خصوصی ایلچی برایے افغانستان یوی ژاو ینگ کریں گے، اجلاس میں ایرانی نمائندہ خصوصی رضا بہرامی ایران کی نمائندگی کریں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ روس کی نمائندگی خصوصی ایلچی ضمیر کابلوو کریں گے، افغانستان پر حالیہ چہار ملکی وزرائے خارجہ اجلاس 25 ستمبر کو نیویارک میں منعقد ہوا تھا۔