data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( اسٹاف رپورٹر )گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں گولی سر میں لگنے سے زخمی ہوکر دم توڑنے والی خاتون کے قتل میں شوہر ملوث نکلا ۔ تفصیلات کے مطابق گلستانِ جوہر پہلوان گوٹھ میں 22 سالہ خاتون فرزانہ زوجہ غلام مصطفیٰ ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے جاں بحق ہوئی۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر واقعے کو ڈکیتی مزاحمت قرار دیا گیا تھا، تاہم تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ فائرنگ گھر کے اندر ہوئی تھی، ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزم غلام مصطفی نے بیان دیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک پستول چل گیا۔ تاہم پولیس نے اس بیان کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم ممکنہ طور پر خود کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول، گولیوں کے خول، اور دیگر شواہد تحویل میں لے لیے ہیں۔ مقتولہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گئی۔پولیس نے ملزم شوہر کوقتل کی دفعات کے تحت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ گولی واقعی حادثاتی طور پر چلی یا یہ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ تھی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے والدین کو بھی شاملِ تفتیش کیا جا رہا ہے، جبکہ فرانزک شواہد نادرا اور پولیس لیب کو بھیجے گئے ہیں تاکہ ہتھیار کے استعمال اور فائر کے زاویے سے اصل صورتحال واضح ہو سکے۔یہ افسوسناک واقعہ ایک بار پھر اس سوال کو جنم دیتا ہے کہ سوشل میڈیا کے غیر محتاط استعمال،اسلحے کی غیر ذمہ دارانہ نمائش، اورگھریلو تعلقات میں تشدد کے بڑھتے رجحانات نے نوجوان نسل کو کس خطرناک سمت میں دھکیل دیا ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

چیچہ وطنی:ٹر الرکی موٹر سائیکل کو ٹکر،خاتون سمیت3 افراد جاں بحق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251208-08-13
چیچہ وطنی (صباح نیوز) چیچہ وطنی میں ٹر الرکی موٹر سائیکل کو ٹکر،خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ چیچہ وطنی مغربی بائی پاس کے قریب تیز رفتارٹریلرکی موٹر سائیکل کو ٹکر سے خاتون سمیت 3 افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے۔ ریسکیوحکام کے مطابق تینوں موٹر سائیکل سوارچیچہ وطنی شہرکی طرف آرہے تھے کہ پیچھے سے آنیوالے ٹرالر نے ٹکرماری،تینوں موقع پر دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونیوالے تمام افراد کی شناخت نہ ہوسکی۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اورآپریشن شروع کیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ حادثے کے بعد فرار ہونے والے ٹرالر ڈرائیور پولیس نے گرفتارکرلیا۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • کندھ کوٹ: رشتے کے تنازع پر فائرنگ، 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
  • کراچی، پولیس پر فائرنگ کرنے والا ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
  • صوبائی وزیربلدیات ناصر حسین شاہ گلستان جوہر میں نئے ترقیاتی منصوبوںکی تعمیراتی کاموں کاجائزہ لینے کے لیے اپنے معائنے کے دورے کے دوران حکام کی جانب سے بریفنگ دی جارہی ہے
  • برطانیہ، دورانِ پرواز خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالے شخص کو سخت سزا و جرمانہ
  • پشاور، پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشان کے سسرال پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، ملازم زخمی
  • شکارپور میں مقابلہ، 8 ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز سمیت 4 اہلکار زخمی
  • حیدرآباد پولیس کے مقابلے، ایک ملزم ہلاک، 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • خاتون کانسٹیبل نے زندگی کا خاتمہ کرلیا، سوسائیڈ نوٹ بھی برآمد
  • چیچہ وطنی:ٹر الرکی موٹر سائیکل کو ٹکر،خاتون سمیت3 افراد جاں بحق
  • کراچی، فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد، ایک مرد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل