پولیس حراست میں ہلاکت کا واقعہ افسوسناک ہے، کراچی پولیس چیف
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ پولیس حراست میں ہلاکت کا واقعہ افسوسناک ہے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب میں جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ یہ لڑکے علاقہ میں دو تین روز سے تصویریں بناتے پائے گئے، دفعہ 54 کے تحت ان لڑکوں کی گرفتاری کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک شواہد نہیں ملے کہ ملزم پر تشدد کیا گیا، بھتہ خوروں کے ریڈ وارنٹ جاری کروائے ہیں۔
کراچی پولیس چیف نے مزید کہا کہ پچھلے سال کی نسبت جرائم میں 45 فیصد کمی آئی ہے، چاہتے ہیں عوام بھی ہماری پولیسنگ کا حصہ ہوں، 27 اکتوبر سے چالان پولیس افسر نہیں کیمرہ دے گا۔
جاوید عالم اوڈھو نے یہ بھی کہا کہ منشیات کے مسئلہ میں اسکول میں جانے میں مسائل ہیں کہ اسکول بدنام ہوجائے گا، یہ بھی نہیں کرسکتے کہ ہر بچے پر ایف آئی آر کردیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھتہ خوری کے الزام میں 112 مقدمات ہوئے، صرف 44 بھتہ خوری کے تھے، واقعات بڑے نہیں، بزنس کمیونٹی سے رابطے میں ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
راولپنڈی: گوالمنڈی میں شہری پر وحشیانہ تشدد کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار
راولپنڈی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری پر وحشیانہ تشدد کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنڈی کے علاقے گوال منڈی میں 10 افراد نے شہری کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی۔ اس واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر سٹی پولیس نے رات بھر کریک ڈائون کیا، تشدد میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 6 افراد کو تحویل میں لے لیا گیا۔ سی پی او خالدہمدانی نے کہا کہ واقعہ کی پولیس کو شکایت درج نہیں کرائی گئی تھی، ویڈیو سامنے آنے پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا گیا ، تشددمیں ملوث کوئی بھی شخص قانون کی گرفت سے نہیں بچے گا۔ متاثرہ شہری نے رہائشی علاقے میں اسکریپ کا گودام بنانے کی شکایت کی تھی جس پر تشدد کا واقعہ پیش آیا، 10 افراد نے شہری پر سرعام وحشیانہ تشدد کیا اور پھر اسے زنجیروں سے باندھ کر برہنہ کر کے زمین پر گھسیٹا گیا۔تھانہ سٹی کی حدود گوال منڈی میں شہری کو برہنہ کرکے مسلح افراد نے ڈنڈوں، پائپوں اور لاتوں سے بری طرح تشدد کیا۔ فوٹیج میں لہولہان شہری ملزموں کی منتیں کرتا رہا لیکن غنڈہ گرد عناصر نے اس پر کوئی رحم نہیں کیا۔