data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیویارک: امریکا اور چین میں ٹک ٹاک ڈیل کا فریم ورک طے، امریکی اور چینی صدور جنوبی کوریا میں ٹک ٹاک معاہدے کو حتمی شکل دینگے۔

میڈیاذرائع کے مطابق دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی معاہدے کی راہ ہموار ہوگئی، امریکا اور چین کے درمیان ٹک ٹاک سے متعلق معاملات طے پاگئے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر جنوبی کوریا میں ٹک ٹاک معاہدے کو حتمی شکل دینگے۔یہ بات امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہی۔

امریکی وزیر تجارت اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے چین امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کیلئے تیار ہے ۔ چین پر 100 فیصد ٹیرف سے متعلق مزید بات چیت ہوگی ۔ حمتی فیصلہ صدر ٹرمپ اور صدر شی جن پنگ کریں گے۔

اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ چین نے نایاب معدنیات کے برآمدی لائسنس کا نیا نظام مؤخر کر دیا ہے، توقع ہے چین دوبارہ بڑی مقدار میں امریکی سویابین خریدے گا۔ جب امریکا اور چین میں تجارتی معاہدہ ہوگا،تو امریکی سویابین کاشتکار خوش ہوں گے، ہم نے یقین دہانی کرائی ہے چین پر نیا ٹیرف نہیں لگے گا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: امریکا اور چین ٹک ٹاک

پڑھیں:

ٹرمپ اور چینی صدر کی ملاقات آئندہ ہفتے متوقع، تجارتی تعلقات پر بات چیت کا امکان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکی اور چینی صدور کے درمیان آئندہ ہفتے اہم ملاقات کا امکان ہے جس میں دو طرفہ تجارتی تعلقات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملاقات کے دوران چین کے حالیہ معاشی اقدامات پر تشویش کا اظہار کریں گے۔ رپورٹوں کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں میں چین کے کچھ معاشی اقدامات نے واشنگٹن کو پریشان کیا ہے۔

دوسری جانب چینی سفارتخانے نے امریکی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا تجارت کے حوالے سے غلط طرزِ عمل ترک کرے اور تعلقات کو بگاڑنے سے گریز کرے۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ بیجنگ شفاف اور منصفانہ تجارتی اصولوں پر یقین رکھتا ہے اور واشنگٹن کے یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں متوقع ہے جب دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ

متعلقہ مضامین

  • ملائیشیا :چین اور امریکا کے تجارتی مذاکرات، ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کی راہ ہموار
  • کوالالمپور میں تاریخی امن معاہدہ، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان برسوں پرانا سرحدی تنازع ختم
  • اسرائیلی فوج کی پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی، 2 فلسطینی شہید،3 گرفتار
  • ٹرمپ اور چینی صدر کی ملاقات آئندہ ہفتے متوقع، تجارتی تعلقات پر بات چیت کا امکان
  • امریکا کی کولمبیا کے صدر پر پابندیاں، منشیات کی غیرقانونی سرگرمیوں کا الزام
  • امریکا نے منشیات سے جڑے الزامات پر کولمبین صدر پر پابندیاں لگا دیں
  • امریکا نئی جنگ بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے، وینزویلا کے صدر کا الزام
  • امریکا میں فوجیوں کی تنخواہیں امدادی رقم سے اداکرنے کا فیصلہ
  • امریکا و دیگر ممالک امن معاہدے کی پاسداری کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں: ترک صدر