ٹرمپ کا چین کے ساتھ ٹک ٹاک ڈیل کو قانونی قرار دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے کے آخر میں ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے جس کے تحت ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کو چینی کمپنی بائٹ ڈانس سے الگ کرنے کا معاہدہ قانونی قرار دیا جائے گا۔ وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ واشنگٹن کو یقین ہے کہ چین نے اس ڈیل کی منظوری دے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید بات چیت کی ضرورت نہیں تاہم دونوں فریقین سے حتمی شکل کے لیے چند اضافی دستاویزات درکار ہیں۔ واضح رہے کہ امریکامیں 17کروڑ صارفین رکھنے والی ٹک ٹاک پر گزشتہ سال ایک قانون کے تحت پابندی کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا، جس میں شرط رکھی گئی تھی کہ 20 جنوری 2025 تک اس کی ملکیت امریکی سرمایہ کاروں کو منتقل ہو۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فلپائن کے سابق صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے پر انسانیت کیخلاف جرائم کے الزامات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے فلپائن کے سابق صدر روڈریگو ڈوٹرٹے پر انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات عائد کر دیے۔ سابق صدر پر الزام ہے کہ اْنہوں نے بطور میئر اور صدر منشیات کے خلاف مہم کے دوران درجنوں ماورائے عدالت قتل میں کردار ادا کیا۔ وہ 2013ء تا 2016ء ڈواؤ سٹی میں بطور میئر 19 افراد کے قتل میں ملوث رہے جبکہ بطور صدر ڈوٹرٹے پر 14 ہائی ویلیو ٹارگٹس اور دیگر 45 افراد کو مارنے یا مروانے کی کوشش کا الزام شامل ہے۔دوسری جانب سابق صدر ڈوٹیرٹے اپنی ایک خطرناک مہم پر بھی معافی مانگنے سے انکاری ہیں جس میں 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔