معروف ٹک ٹاکر رومیسا سعید ٹریفک حادثے کے بعد انتقال کرگئیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
پاکستانی فیشن انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی ماڈل اور معروف ٹک ٹاکر رومیسا سعید ایک روڈ حادثے میں زخمی ہونے کے بعد دورانِ علاج انتقال کرگئیں۔
رومیسا سعید کا شمار ان ماڈلز میں ہوتا تھا جو فیشن اور سوشل میڈیا دونوں میدانوں میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی تھیں۔ وہ نہ صرف فیشن شوز میں اپنی دلکش شخصیت کے باعث نمایاں رہیں بلکہ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر بھی ہزاروں مداحوں کی توجہ کا مرکز تھیں۔
رپورٹس کے مطابق رومیسا چند روز قبل فیصل آباد کے قریب ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہوئیں۔ حادثے میں انہیں شدید چوٹیں آئیں اور انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ کئی دن تک زیرِ علاج رہیں۔ تاہم 17 اکتوبر کو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئیں۔
شوبز اور فیشن سے وابستہ شخصیات نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ متعدد صارفین نے دعائیہ پیغامات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’رومیسا ایک باصلاحیت اور خوش مزاج لڑکی تھیں، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔‘‘
مرحومہ کی نمازِ جنازہ فیصل آباد میں ادا کی گئی، جس کے بعد تدفین ننکانہ صاحب کے مقامی قبرستان میں عمل میں آئی۔
رومیسا سعید کی اچانک موت نے فیشن انڈسٹری اور سوشل میڈیا کمیونٹی دونوں کو غمزدہ کر دیا ہے، جہاں لوگ اب بھی ان کے مسکراتے لمحوں اور مثبت توانائی کو یاد کر رہے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
اکشے کمار کی زندگی کی اہم شخصیت انتقال کرگئیں
بھارتی فلم انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ اور مشہور رقاصہ مدھومتی انتقال کرگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 87 سالہ اداکارہ مدھومتی، جن کا ہیلن جیسی اداکاراؤں سے موازنہ کیا جاتا تھا، نے اپنی دلکش اداکاری اور منفرد رقص کی وجہ سے سنیما میں ایک خاص مقام حاصل کیا تھا۔
1938 میں مہاراشٹر میں پیدا ہونے والی مدھومتی نے 1957 میں ایک غیر ریلیز ماراٹھی فلم سے کیریئر کا آغاز کیا اور بھرتنٹیام، کتھک، منیپوری اور کتھکلی جیسے کلاسیکل ڈانس کی تربیت حاصل کی تھی۔
وہ ’آنکھیں‘، ’ٹاور ہاؤس‘، ’شکاری‘، ’مجھے جینے دو‘، ’امر اکبر انتھونی‘ اور ’چھوٹی بہو‘ جیسی فلموں میں اپنی جاندار پرفارمنسز کے لیے مشہور تھیں۔ مدھومتی کی موت پر بالی ووڈ کے فنکاروں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
My first and forever guru. Everything I know about dance, I learnt at your feet, Madhumati ji. Har ada, har expression mein aapki yaad hamesha saath rahegi. Om Shanti ???? pic.twitter.com/Vo288LSMRZ
— Akshay Kumar (@akshaykumar) October 15, 2025اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے مدھومتی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری پہلی اور ہمیشہ کی گرو جی۔ ڈانس کی ہر بات آپ کے قدموں میں بیٹھ کر سیکھی، مدھومتی جی۔ میرے رقص کی ہر ادا اور تاثر میں آپ کی یاد رہے گی۔‘ وندو درا سنگھ نے بھی انہیں اپنا استاد قرار دیتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
یاد رہے کہ مدھومتی نے ممبئی میں اپنی ڈانس اکیڈمی چلائی اور اکشے کمار، گوندا سمیت کئی ستاروں کو ڈانس کرنا سکھایا۔