چین کی معاشی برتری کا توڑ، امریکا کا مختلف صنعتوں میں قیمتوں کی کم از کم حد مقرر کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا چین کی جانب سے عالمی منڈی میں پیدا کی جانے والی غیر منصفانہ معاشی برتری کا توڑ کرنے کے لیے متعدد صنعتی شعبوں میں قیمتوں کی کم از کم حد (Price Floors) مقرر کرے گا تاکہ امریکی صنعتوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق انویسٹ ان امیریکا فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ جب کسی غیر منڈیاتی معیشت (Non-Market Economy) جیسے چین کا سامنا ہو، تو صنعتی پالیسی کے ذریعے ہی توازن قائم کیا جا سکتا ہے، چین نے گزشتہ دو دہائیوں میں نایاب معدنیات (Rare Earths) کی عالمی منڈی میں اپنی اجارہ داری قائم کر کے قیمتیں غیر معمولی حد تک کم کیں، جس کے نتیجے میں کئی غیر ملکی کمپنیاں بند ہو گئیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اب امریکا نہ صرف قیمتوں کی کم از کم حد مقرر کرے گا بلکہ مستقبل کی خریداری کے معاہدے (Forward Buying Agreements) بھی کرے گا تاکہ دوبارہ ایسی صورتِ حال پیدا نہ ہو۔ بیسنٹ نے کہا کہ یہ اقدامات متعدد شعبوں میں کیے جائیں گے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ امریکا کو ایک اسٹریٹجک منرل ریزرو قائم کرنے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے جے پی مورگن چیس نے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی خواہش ظاہر کی ہے۔
نایاب زمینی معدنیات (Rare Earth Magnets) امریکی دفاعی نظام کے لیے نہایت اہم سمجھی جاتی ہیں، کیونکہ یہ اسمارٹ بموں، ٹوماہاک میزائلز اور ایف-35 جنگی طیاروں میں استعمال ہوتی ہیں۔ اسی لیے امریکی حکومت حالیہ برسوں میں چین پر انحصار کم کر کے مقامی پیداوار بڑھانے کے اقدامات کر رہی ہے۔
جولائی میں امریکا کی سب سے بڑی نایاب معدنیات کی کان کنی کرنے والی کمپنی ایم پی میٹیریلز اور محکمہ دفاع کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا، جس میں قیمتوں کی کم از کم حد اور سرکاری سرمایہ کاری شامل ہے۔
اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ چین کی جانب سے نایاب معدنیات کی برآمدات پر نئی پابندیوں کے بعد امریکا دیگر کمپنیوں کے ساتھ بھی اسی نوعیت کے معاہدے کر سکتا ہے، جب چین نایاب معدنیات پر پابندیاں بڑھاتا ہے تو یہ احساس ہوتا ہے کہ ہمیں خود کفیل ہونا ہوگا یا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر وسائل محفوظ بنانے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ غیر اسٹریٹجک شعبوں میں سرمایہ کاری سے گریز کرے گی تاکہ پالیسی کے دائرے سے تجاوز نہ ہو۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے چین نے نایاب معدنیات کی برآمدات پر نئی پابندیاں عائد کی تھیں، جس کے جواب میں صدر ٹرمپ نے 100 فیصد ٹیکس (ٹیرف) لگانے کی دھمکی دی تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قیمتوں کی کم از کم حد نایاب معدنیات بیسنٹ نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب: مریم نواز کا سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر اظہارِ تشویش، نرخ کم کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبے میں سبزیوں اور روزمرہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر قابو پانے سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قیمتوں میں فوری کمی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ صوبے بھر کی ہر دکان پر نرخ نامے نمایاں طور پر آویزاں کیے جائیں اور ہر بازار کے داخلی راستے پر ریٹ لسٹ بھی نمایاں طور پر لگائی جائے تاکہ صارفین کو شفاف معلومات حاصل ہوں۔
مزید پڑھیں:’جہاں ناانصافی ہو وہاں انتشار جنم لیتا ہے‘، مریم نواز کا عالمی یومِ انصاف پر پیغام
اجلاس میں پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی تنظیمِ نو سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈیپارٹمنٹ نے وزیراعلیٰ کو اپنا اسٹریٹجک پلان پیش کیا، جس کے تحت ایپ کے ذریعے سنٹرل ڈیش بورڈ پر سبزیوں کی فراہمی، اسٹاک، نرخ اور آمد سے متعلق تمام ڈیٹا دستیاب ہوگا۔
مزید بتایا گیا کہ پرائس مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر کے ذریعے گندم کی پسائی اور آٹے کی دستیابی کا بھی باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا، جبکہ سبزی منڈیوں میں ٹرکوں کی ٹریکنگ کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بھر میں سبزی فروشوں کے لیے یکساں طرز اور ڈیزائن کی ریڑھیاں فراہم کی جائیں گی، جبکہ 239 کاشتکار بازاروں اور سبزی منڈیوں کی یکساں برانڈنگ پر اتفاق کیا گیا۔ مارکیٹ اسٹاف کی یونیفارم، شیڈز اور دکانوں کو بھی ایک جیسا بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں:مریم نواز کی سعودی وفد سے عربی میں گفتگو: ’جلاوطنی میں سیکھا گیا علم آج پاکستان کا وقار بڑھا رہا ہے‘
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ منڈیوں میں صفائی برقرار رکھنے کے لیے مکینیکل سویپرز استعمال کیے جائیں، جبکہ رمضان میں ہر محلے میں سستے اسٹال لگانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں نگہبان رمضان پیکج اور تحفظِ صارف قانون کے مؤثر نفاذ سے متعلق اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں پرائس کنٹرول ایکٹ کی 3 لاکھ 68 ہزار خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتے ہوئے 5 کروڑ 48 لاکھ روپے جرمانے عائد کیے گئے، 321 ایف آئی آرز درج ہوئیں اور 4 ہزار 607 افراد گرفتار کیے گئے۔
مزید پڑھیں:پنجاب کے سرحدی علاقوں میں دراندازی کا خطرہ ہے، مریم نواز
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ قیمتوں میں کمی کے لیے حکومت کے تمام اقدامات کے ثمرات عوام تک براہِ راست پہنچنے چاہئیں، اور سبزیوں کی ضرورت کا تعین پیشگی منصوبہ بندی کے تحت کیا جانا چاہیے تاکہ قلت یا قیمتوں میں اچانک اضافہ نہ ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب