معیشت بتدریج استحکام کی راہ پر گامزن: وزارت خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت خزانہ نے نومبر کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔ وزارت خزانہ نے نومبر میں مہنگائی کی شرح 5 سے 6 فیصد تک رہنے کا امکان ظاہرکردیا اور کہا کہ خوراک کی قیمتوں، زرعی پیداوار کے دباؤ سے مہنگائی بڑھنے کا امکان ہے۔ پاکستان کی معاشی صورتحال محتاط طورپر مثبت دکھائی دے رہی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق صنعتی سرگرمیوں میں بتدریج بہتری جاری ہے۔ معاشی اصلاحات کے نفاذ سے اقتصادی سرگرمیوں میں استحکام آرہا ہے۔ زرعی شعبے کا مجموعی منظرنامہ ملا جلا رجحان ظاہر کررہا ہے اور مناسب زرعی اِن پْٹس کی دستیابی سے صورتحال بہتر ہونے کی توقع ہے۔ ربیع سیزن کے دوران زرعی سپلائی کے استحکام کا امکان ہے۔ معیشت بتدریج استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔ مالی نظم وضبط میں بہتری اور محصولات میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومتی اخراجات میں محتاط حکمت عملی برقرار رہے گی۔ ترسیلات زر میں اضافہ، معاشی صورتحال مزید مستحکم دکھائی دے رہی ہے۔ بڑی صنعتوں اور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ ملکی قرضہ 1371 ارب روپے کم ہوگیا۔ پانچ سال بعد پہلی بار ایک سہ ماہی میں قرض میں نمایاں کمی ہوئی۔ مہنگے قرضوں کی قبل ازوقت ادائیگی سے مالی خطرات میں کمی کا امکان ہے۔ اقتصادی استحکام کیلئے حکومت کی حکمت عملی مؤثر ثابت ہورہی ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ متوقع حد کے اندر برقرار ہے۔ برآمدات میں مستقل اضافہ اور ترسیلات زر مضبوط رہیں۔ پیداوار کیلئے درآمدی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن سے بہتری کا امکان ہے۔ گورننس میں بہتری کے اقدامات جاری ہیں۔ مالیاتی نظم و ضبط اور استحکام کی کوششیں برقرار ہیں۔ بڑی صنعتوں کی شرح نمو رواں سال جولائی تا ستمبر4.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کا امکان ہے استحکام کی میں اضافہ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔