data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج ، ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ اور دیگر بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ گلشن شمیم، عزیز آباد بلاک 8 میں ماڈل محلے و فیملی پارک کا افتتاح کر دیا،ماڈل محلے میں بڑی تعداد میں اسٹریٹ لائٹس بھی نصب کی گئیں ہیں، اس موقع پر منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب
کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی پورے پاکستان کی معیشت چلا رہا ہے لیکن قابض حکمرانوں نے شہر کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا ہے۔ پیپلزپارٹی17سال سے سندھ پر مسلط ہے ،اس نے شہر کے 3360 ارب روپے پر ڈاکہ ڈالا اور شہر کے اداروں اور وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے۔کراچی کے عوام ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں لیکن بدلے میں انہیں لوڈشیڈنگ، مہنگی بجلی ، پانی کی قلت ،ٹرانسپورٹ کی عدم فراہمی ، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور دیگر مسائل کا سامنا ہے۔کریم آباد انڈر پاس کھدا پڑا ہے اور ریڈ لائن بھی 4 سال سے بن رہی ہے اور اگلے 4 سال تک مکمل ہوتی نہیں آرہی ،جماعت اسلامی اپنے 9ٹائونز میں اختیارات و وسائل سے بڑھ کر کام کررہی ہے، ہمارے ٹاؤن چیئرمین اپنے محدود وسائل میں بھی ترقیاتی منصوبے مکمل کررہے ہیں اور وہ کام بھی کروا رہے ہیں جو کے ایم سی اور قابض میئر کی ذمہ داری ہے ۔ شہری سہولتوں کی فراہمی جماعت اسلامی کی ترجیح ہے۔ سیوریج اور پانی کے مسائل ٹاؤنز کے حدود میں نہیں آتے لیکن جماعت اسلامی کے ٹاون چیئرمینز اپنے ٹائون کے بجٹ کے وسائل سے سیوریج اور پانی کے مسائل حل کررہے ہیں۔ ڈیڑھ ارب روپے سیوریج کے مسائل کے حل پر خرچ کیے ،171پارکوں اور 42 سرکاری اسکولوں کو ازسر نو بحال کیا ہے،5 لاکھ سے زائد شہریوں کو پانی فراہم کیا ہے۔ہم عوام کے حقوق اور مسائل کے حل کے لیے قانونی اور عوامی جدوجہد جاری رکھیں گے، جن لوگوں نے وسائل پر قبضہ کیا ہے ان سے وسائل چھین کر رہیں گے۔ کراچی کے عوام کا حق ہے کہ انہیں صاف پانی، معیاری تعلیم اور بہتر شہری سہولتیں ، معیاری ٹرانسپورٹ میسر ہوں۔انہوں نے کہا کہ 2003 میں جماعت اسلامی کے سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے کے تھری کا منصوبہ دیا تھا۔ 22 سال میں شہر کے لیے ایک قطرہ اضافہ نہیں کیا گیا او ر K-4منصوبہ بھی مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا ۔ کامران سراج نے کہا کہ شفافیت، دیانت اور خدمت ہی ترقی کی ضمانت ہیں۔جماعت اسلامی خدمت، دیانت اور تعمیر و ترقی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔گلبرگ میں عوامی سہولتوں کے منصوبے ہماری عوام دوستی کا عملی ثبوت ہیں، شہر کے ہر ٹاؤن کو صاف، سرسبز اور خوشحال بنانا ہمارا مقصد ہے۔فیملی پارک اور ماڈل محلہ منصوبہ شہریوں کے معیارِ زندگی میں بہتری کا قدم ہے۔ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ نے تقریب سے خطاب میں کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا اور پُرامن ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔ گلبرگ ٹاؤن میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، ایک اور ماڈل محلے و فیملی پارک کے قیام سے علاقے کے مکینوں کو تفریحی سہولت میسر آئے گی۔ ماڈل محلہ و فیملی پارک بچوں، خواتین اور بزرگوں کے لیے محفوظ تفریح گاہ ثابت ہوگا۔ گلبرگ کو صاف، سرسبز اور خوبصورت ٹاؤن بنانا ہمارا ہدف ہے۔ تمام ترقیاتی منصوبے شفافیت کے ساتھ مکمل کیے جارہے ہیں۔ہم وعدے نہیں، کام کرکے دکھانے پر یقین رکھتے ہیں۔ہمارے ٹائون کا ہر محلہ ماڈل محلہ بنے گا، یہی ہمارا عزم ہے اور ہم عوامی خدمت اور مسائل کے حل کی جدو جہد جاری رکھیں گے ۔یو سی چیئرمین خواجہ قمر اور وائس چیئرمین محمد الیاس نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔تقریب میں علاقہ مکینوں، خواتین، بزرگوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ماڈل محلہ و فیملی پارک کے قیام پر جماعت اسلامی کی مقامی قیادت اور بلدیاتی نمائندوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔مختلف فلیٹوں کی یونین اور اہل محلہ کی طرف سے منعم ظفر و جماعت اسلامی کے دیگر رہنمائوں کو گلدستے بھی پیش کیے گئے اور پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا گیا ۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی فیملی پارک ماڈل محلے ماڈل محلہ کہا کہ شہر کے

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے وفد کی شہید عدنان مگسی کے والد سے تعزیت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251013-08-23
کراچی (رپورٹر) جماعت اسلامی صفورہ ٹاؤن کے کوآرڈینیٹر حماد اللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کے ایک وفد نے وکیل سوسائٹی سچل گوٹھ پہنچ کر حالیہ دنوں ڈکیتی کے دوران جاں بحق ہونے والے نوجوان عدنان مگسی کے والد اکبر مگسی سے تعزیت کی۔ وفد نے مرحوم کے لیے مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔اس موقع پر صفورہ ٹاؤن کے اپوزیشن لیڈر سکندر بلوچ، دیگر رہنما سکندر دھامراہ، امیر تنیو اور عبداللہ اجن بھی موجود تھے۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امن و امان کی بحالی، جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • خدمت کے میدان میں جماعت اسلامی کا کوئی ثانی نہیں
  • سری نگر:جماعت اسلامی،حریت کارکنوں کے گھروں پر چھاپے
  • منعم ظفر کی محمد علی بلوچ اور طور خان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت
  • جماعت اسلامی کے وفد کی شہید عدنان مگسی کے والد سے تعزیت
  • سیز فائر حماس کی فتح، آزاد فلسطینی ریاست کا قیام منزل ہے، فضل احد
  • عوام کے جان و مال کا تحفظ، دہشتگردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
  • افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، امیر جماعت اسلامی
  • عوام کے جان و مال کا تحفظ، دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
  • مذہبی جماعت کا احتجاج، لاہور اور اسلام آباد کے تمام داخلی راستے بند، شہری پریشان