صدر ٹرمپ مصر پہنچ گئے؛ غزہ امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل سے ہوتے ہوئے اب مصر پہنچ گئے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال صدر السیسی نے کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی امریکی صدر کو خوش آمدید کہنے خود ایئرپورٹ پہنچے تھے۔
جہاں سے دونوں رہنما شہر شرم الشیخ پہنچے جہاں ثالثوں کی موجودگی میں غزہ جنگ بندی پر فریقین کے کامیاب مذاکرات ہوئے تھے۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے بعد اب غزہ جنگ بندی کے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ باضابطہ طور پر شروع ہوگیا۔
صحافیوں کے سوال پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دوسرا مرحلہ بھی شروع ہوچکا کیوں کہ پہلا اور دوسرا مرحلہ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے اور ایک ہی سلسلے کی لڑی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ امن مذاکرات میں مصری صدر السیسی کے کردار کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ امریکا مصری صدر کے ساتھ ہے اور مکمل تعاون کرے گا۔
امریکی صدر نے نے ایک بار پھر اپنی پالیسی واضح کی کہ اب وقت آگیا کہ فلسطینی تشدد اور تصادم کی راہ چھوڑ کر اپنے عوام کی تعمیر و ترقی پر توجہ دیں۔ ہم غزہ کی تعمیر میں مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔
مصری صدر نے بھی اپنے امریکی ہم منصب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ غزہ جنگ بندی آپ ہی کی وجہ سے ممکن ہوپائی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امریکی قونصل جنرل اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ دیکھنے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے
کراچی میں امریکا کے قونصل جنرل اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ دیکھنے نیشنل بینک اسٹیڈیم پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمین نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں جاری اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا اور سری لنکا کے درمیان میچ دیکھا۔
سندھ بھر سےانگلش ایکسس پروگرام کے 500 سے زائد طلبا وطالبات بھی میچ سے لطف اندوز ہوئے۔
امریکی قونصل جنرل نے میچ میں فتح کے بعد امریکی ٹیم کو مبارکباد دی اور سری لنکن ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح کے کھیلوں کے مقابلے ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں معاون اور مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ کھیلوں میں سرحدوں، ثقافتوں اور قوموں کو جوڑنے کی صلاحیت ہے۔
امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان میں امریکی مشن نوجوانوں کو جوڑنے اور باہمی شراکت داری کو مضبوط کرنے والی سرگرمیوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کپتان محمد فرخ اور نائب کپتان ذیشان محمد کی قیادت میں امریکی ٹیم ملک میں کرکٹ کو فروغ دے رہی ہے۔
ٹیم یو ایس اے کی شرکت امریکا کے میگا ڈیکیڈ آف اسپورٹس کا بھی حصہ ہے، جو 2026 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور 2028 لاس اینجلس اولمپکس کی جانب پیش رفت ہے اور اسی تناظر میں عالمی سطح پر امریکی کرکٹ کی شناخت کو تقویت دے رہی ہے۔