UrduPoint:
2026-07-24@07:07:59 GMT

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ روکنے کا حکم

اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ روکنے کا حکم

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) افغان ٹرانزٹ ٹریڈ روکنے کا حکم ، حکومت پاکستان کے فیصلے کے بعد کراچی بندرگاہ کے ذریعے افغانستان کی تجارت مکمل طور پر رک گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے بعد حکومت پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنسائمنٹس کی افغانستان منتقلی میں استعمال ہونے والی ٹرانسپورٹ غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردی، نتیجے میں کراچی پورٹ پر ہزاروں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنسائمنٹس کی کلئیرنس رُک گئی۔

ایف بی آر نے بھی کراچی پورٹ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ٹرانسپورٹیشن روکنے کی باقاعدہ ہدایات جاری کردی ہیں اور افغان ٹرانزٹ کے تمام گیٹ پاسز بھی منسوخ کردیئے ہیں۔ نئے احکامات کی تعمیل میں تمام کنٹینر ٹرمینلز کی انتظامیہ نے اے ٹی ٹی کنٹینرز کو گاڑیوں پر لوڈ آف لوڈ کرنا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

اس فیصلے سے قبل کسٹمر ہاؤس کراچی میں ڈی جی کسٹمز افغان ٹرانزٹ ٹریڈ نے خصوصی اجلاس بھی طلب کیا تھا اور اجلاس کے بعد کسٹمز جنرل آرڈر جاری کیا گیا۔

ایف بی آر کے مذکورہ فیصلے پر عمل درآمد تاحکم ثانی برقرار رہے گی۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ اور پشاور میں کسٹم اسٹیشنز پر مزید کنٹینرز کھڑے کرنے کی گنجائش بھی ختم ہوچکی ہے، کراچی پورٹ کے ساتھ پورٹ قاسم پر بھی اے ٹی ٹی کنسائمنٹس کی کلیئرنس روک دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ پر اے ٹی ٹی کنسائمنٹس کے مزید بحری جہاز بھی لنگرانداز ہونے والے ہیں۔ کلئیرنس اور ٹرانسپورٹیشن معطل کرنے کے فیصلے سے قبل 400 گاڑیوں پر اے ٹی ٹی کنٹینرز لوڈ تھے جنہیں آف لوڈ کیا گیا ہے۔ فیصلے کے بعد چمن سرحد پر 300 اور طورخم سرحد پر 200 کنٹینر بردار گاڑیاں رک گئی ہیں۔                          .

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی پورٹ اے ٹی ٹی کے بعد

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹرمپ کا نیا حربہ، عالمی درآمدات پر نئے ٹیرف کا نفاذ
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی