آکسفورڈ یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ ویڈ کا نشہ کیا تو حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ ویڈ کا نشہ کیا تو گویا وہ یکایک لندن سے واپس سوات پہنچ گئی تھیں۔
برطانوی روزنامے کو انٹرویو میں ملالہ نے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ ویڈ کا نشہ کیا تو یوں لگا جیسے دوبارہ 15 برس کی ہوگئی، طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی۔ملالہ نے کہا کہ لگتا تھا سب بھول چکی ہوں، لیکن نشہ کرتے ہی سب آنکھوں کے سامنے آگیا، اسکول بس، مسلح شخص اور ہر طرف خون ہی خون۔ملالہ نے بتایا کہ دوستوں نے مجھے ایک کمرے میں پہنچادیا، جہاں اس وحشت کا دورہ پڑا۔ الٹیاں ہوئیں۔ دوست انیسہ نے اسپتال جانے سے منع کیا کہ خون میں نشے کا اثر باقی رہتا ہے۔ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ میں ساری رات اس ڈر سے نہیں سوئی کہ دوبارہ شاید زندہ اٹھ ہی نہ سکوں۔
پنجاب یونیورسٹی کے تحت امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی،نیا شیڈول جاری کر دیا گیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: یونیورسٹی کے
پڑھیں:
غزہ میں جنگ ختم ہوگئی ہے، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ ندی ختم ہوگئی ہے، غزہ کے لیے ’’بورڈ آف پیس‘‘ جلد قائم کیا جائے گا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی برقرار رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی مقررہ وقت سے کچھ پہلے ممکن ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے اچھے تعلقات ہیں۔