data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد (نمائندہ جسارت) غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے کانفرنس میں وزیراعظم پاکستان کا امریکی صدر ٹرمپ کی تعریف میں زمین و آسمان کے قلابے ملا نا انتہائی شرم ناک ہے۔ اسرائیلی کنیسٹ میں ٹرمپ کے اِس بیان کہ امریکا نے اسرائیل کی فتح کے لیے بے پناہ اسلحہ دیا ہے نے ثابت کر دیا ہے کہ ٹرمپ امن کا داعی نہیں بلکہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابر کا شریک ہے۔ان خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے امریکی صدر کی جس شرم ناک انداز میں چاپلوسی کی اس سے پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔موصوف نے نہ صرف ٹرمپ کو امن کا حقیقی داعی قرار دیا بلکہ اِس بات کو پھر دہرایا کہ صدر ٹرمپ ہی امن کے نوبل انعام کا اصل حقدار تھا۔ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان کی اِس تقریر کے بعد کہا کہ اب میرے کہنے کے لیے کیا بچ گیا ہے۔ یہ الفاظ پاکستانیوں کے منہ پر کسی طمانچہ سے کم نہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ وزیراعظم پاکستان نے بے حمیتی پر مبنی تقریر کس کے حکم پر کی؟ صدر ٹرمپ نے پاکستان کے فیلڈ مارشل کو بھی اپنی پسندیدہ شخصیت قرار دیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ وہی ٹرمپ نہیں جس نے اپنے پہلے دورِ حکومت میں یروشلم کو ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیا تھا اور اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کر دیا تھا۔ عرب ممالک کو ابراہم اکارڈز کا جھانسا دے کر کئی ایک سے اسرائیل کو تسلیم کروا لیا تھا۔ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل کی پارلیمان میں خطاب کے دوران، جسے انتہائی ڈھٹائی کے ساتھ تمام پاکستانی ٹی وی چینلز پر براہ راست دکھایا گیا، ٹرمپ نے جنگی مجرم نیتن یاہوکو کامیاب ترین لیڈر قرار دیا، جس نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ ہر امریکی صدر درحقیقت اسرائیل کا بغل بچہ ہوتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ آج بھی ٹرمپ کے امن منصوبے میں فلسطینیوں کے لیے اسرائیلی غلامی کے سوا کچھ نہیں، بلکہ بین السطور اسرائیل کو باقاعدہ مشرقِ وسطی کا تھانیدار بنانے اور گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھانے کی توثیق کی گئی ہے۔ پھر یہ کہ فلسطین و غزہ میں تحاریکِ مزاحمت سے ہتھیار ڈالنے کا کھلا مطالبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی شدید خواہش ہے کہ تمام عرب اور غیر عرب مسلم ممالک جلد از جلد اسرائیل کو تسلیم کر کے اس سے سفارتی، سیاسی اور تجارتی تعلقات قائم کر لیں تاکہ (نعوذ باللہ ) قضیہ فلسطین اور مسجد اقصیٰ کی حرمت کا معاملہ ہی ختم ہو جائے، اور یہی ابراہم اکارڈز کی نئی صورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک جان لیں کہ اسرائیل اس بچھو کی طرح ہے جس کی فطرت میں مسلمان ممالک کو ڈسنا ہے۔ لہٰذا مسلم ممالک اسرائیل اور اس کے معاونین کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی بجائے اس ناجائز صہیونی ریاست کے خاتمہ کے لیے متحد ہوں۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وزیراعظم پاکستان امریکی صدر انہوں نے قرار دیا کے لیے کہا کہ کی صدر

پڑھیں:

پاک بھارت جنگ میں7 طیارےگرائے گئے تھے، ٹرمپ نے پھر مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر حالیہ پاک بھارت کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے سات طیارے گرائے تھے۔

اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اب تک آٹھ جنگیں رکوا چکے ہیں، اور بھارت و پاکستان کے درمیان جوہری جنگ کے امکانات بہت قریب آ چکے تھے۔ اُن کے مطابق پاک بھارت کشیدگی میں سات بھارتی طیارے مار گرائے گئے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے اُن سے کہا کہ انہوں نے لاکھوں جانیں بچائیں۔ ٹرمپ کے مطابق وزیراعظم کا اشارہ اس ممکنہ ایٹمی جنگ کی طرف تھا جو دونوں ممالک کے درمیان چھڑ سکتی تھی۔

گفتگو کے دوران ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بھارت اب روس سے تیل نہیں خریدے گا، اور وہ اس فیصلے سے خوش ہیں۔

صدر ٹرمپ نے حماس کے حوالے سے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ حماس کو غیر مسلح کیا جائے، اور اس مقصد کے لیے امریکی فوج کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی کشیدگی جاری ہے جبکہ امریکا یوکرین جنگ کو ختم کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب جلد اسرائیل کو تسلیم کر لے گا، امریکی صدر کا دعویٰ
  • ٹرمپ کا دعویٰ: سعودی عرب جلد ابراہم معاہدے میں شامل ہوگا
  • روسی تیل کی خریداری جائز، امریکی دباو¿ یکطرفہ غنڈہ گردی ہے،چین
  • بھارت نے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ہلاک مغویوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: اسرائیلی وزیراعظم
  • صرف پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف جانتے ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کیسے ڈیل کرنا ہے، برطانوی اخبار
  • پاک بھارت جنگ میں7 طیارےگرائے گئے تھے، ٹرمپ نے پھر مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا
  • وزیراعظم نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں تمام حدیں پار کردیں ،حافظ نعیم
  • شہباز شریف نے ٹرمپ کی خوشامد و چاپلوسی میں تمام حدیں پار کردیں،حافظ نعیم الرحمن