ویرات کوہلی نے 80 کروڑ کا بنگلہ بڑے بھائی کے نام کر دیا! وجہ کیا بنی؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے گروگرام (گڑگاؤں) میں واقع اپنے قیمتی بنگلے کا جنرل پاور آف اٹارنی (GPA) اپنے بڑے بھائی وِکاس کوہلی کے نام کر دیا ہے۔ یہ شاندار بنگلہ ڈی ایل ایف سٹی فیز-1 میں واقع ہے، جس کی مالیت تقریباً 80 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ انتظامی سہولت کے لیے کیا گیا ہے، کیونکہ ویرات کوہلی اس وقت اپنی اہلیہ انوشکا شرما اور بچوں کے ساتھ لندن میں مقیم ہیں۔ بیرونِ ملک قیام کے باعث بھارت میں موجود جائیداد کے معاملات دیکھ بھالنا ان کے لیے مشکل تھا، اسی لیے انہوں نے پاور آف اٹارنی کے تحت اپنے بھائی کو یہ قانونی اختیار دے دیا ہے کہ وہ بنگلے کی دیکھ بھال، انتظام، فروخت یا کرائے سے متعلق فیصلے خود کر سکیں۔
اس اقدام سے ویرات کوہلی کی غیر موجودگی میں جائیداد سے متعلق تمام معمول کی قانونی کارروائیاں بلا رکاوٹ جاری رہیں گی۔
ابھی تک ویرات کوہلی یا ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم سامنے آنے والی ویڈیوز میں قانونی کارروائی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
اس سے قبل، بھارتی کرکٹ ٹیم کی غیر مستحکم کارکردگی کے بعد بھارتی کرکٹ بور ڈ(بی سی سی آئی )کو ٹیم میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کی یاد آنے لگی ہے ۔بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے اعتراف کیا ہے کہ ٹیم انڈیا میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کی غیر موجودگی واضح محسوس کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ ان کا ذاتی فیصلہ تھا اور بی سی سی آئی کی پالیسی کے مطابق کسی کھلاڑی کو ریٹائرمنٹ لینے کے لیے نہیں کہا جاتا۔راجیو شکلا نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم سب روہت شرما اور ویرات کوہلی کی غیر موجودگی کو شدت سے محسوس کر رہے ہیں۔ ان کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ان کا ذاتی تھا۔ بی سی سی آئی کی پالیسی یہ ہے کہ ہم کبھی بھی کسی کھلاڑی کو ریٹائر ہونے کے لیے نہیں کہتے۔ ان دونوں کو ہمیشہ عظیم بلے بازوں کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ویرات کوہلی کی شرما اور کے لیے کی غیر
پڑھیں:
کپل شرما کے کیفے پر ایک مرتبہ پھر فائرنگ
کینیڈا میں بھارتی کامیڈین کپل شرما کے ’کیپس کیفے‘ پر ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس بار بھی بدنام زمانہ بشنوئی گینگ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات نامعلوم حملہ آوروں نے کیفے کی عمارت پر گولیاں چلائیں، جس سے کھڑکیاں چکناچور ہو گئیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں ایک کار سے حملہ آوروں کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ گزشتہ چار ماہ میں تیسرا واقعہ ہے۔مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق رکھنے والے کولویر سدھو اور گولڈی ڈھیلون نے سوشل میڈیا پر اس حملے کی ذمہ داری بھی قبول کرلی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کا عام لوگوں سے کوئی تنازع نہیں، لیکن وہ لوگوں کو دھوکہ دینے یا مذہبی جذبات مجروح کرنے والوں کو نشانہ بنائیں گے۔پولیس کے مطابق حملے کی وجوہات مالی تنازع یا مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچنا ہو سکتی ہیں۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں۔