پیرا فورس کا ہیرا پھیری کرکے نال تول میں کمی کرنیوالے پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈائون جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنرعمران علی کی ہدایت پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس غضنفر نوید کی زیرنگرانی پیرا فورس کے مختلف علاقوں کے پٹرول پمپس پر چھاپے۔ پٹرولیم مصنوعات کے پیمانوںنمیںنپیراپھیری کرتے ہوئے ناپ تول میںکمی کرنے والے پٹرول پمپسپر 2لاکھ 2ہزار روپے جرمانہ عائد۔
(جاری ہے)
تفصیل کے مطابق سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس غضنفر نوید کی زیرنگرانی پیرا فورس نے مین دیپالپور روڈ پر واقع مختلف پٹرول پمپس پر چھاپے مارے جہاں پر ناپ تول والے پیمانوں میں ہیراپھیری کرتے ہوئے کمی بیشی پکڑی گئی جس پر 2لاکھ 2ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
اس موقع پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس غضنفر نوید کا کہنا تھا کہ پٹرول پمپس کے پیمانوں میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ مقدار میں کمی کیخلاف ورزی کرنے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پٹرول پمپس پیرا فورس
پڑھیں:
اسسٹنٹ کمشنر کی منفرد مثال، پولیو ویکسین کے خلاف خدشات دور کرکے والد کو بھی قطرے پلا دیے
انسداد پولیو مہم کے دوران ایک غیر معمولی اور متاثر کن واقعہ سامنے آیا جہاں ایک والد کی جانب سے بچے کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار پر اسسٹنٹ کمشنر نے نہ صرف والد کو قائل کیا بلکہ اُسے عملی طور پر یہ باور کرانے کے لیے کہ پولیو ویکسین محفوظ ہے، خود اس کے سامنے قطرے پی کر والد کو بھی پلا دیے۔
واقعہ ضلع گانچھے میں پیش آیا جہاں ایک شہری نے اپنے 5 سالہ بیٹے کو ویکسین پلانے سے انکار کر دیا تھا۔ والد کے خدشات اور تحفظات کو سننے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے بردباری سے اس کی بات سنی اور پھر اعتماد قائم کرنے کے لیے بچے کے سامنے والد کو ویکسین کے قطرے پلا دیے۔ اس مثبت عمل سے متاثر ہوکر والد نے بھی اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے بیٹے کو قطرے پلوا دیے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق اسکردو میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران 38 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے، اور مجموعی طور پر مقامی کمیونٹی کا تعاون خاصا حوصلہ افزا رہا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ والد کو صرف یہ یقین دلانا مقصود تھا کہ پولیو ویکسین محفوظ ہے اور اس میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں، اور اسی اعتماد سازی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر نے عملی قدم اٹھایا۔
دوسری جانب، بچے کے والد نے بعد میں میڈیا سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ ویکسین نہ پلانا ان کی غلطی تھی اور آئندہ وہ خود بھی ایسے کسی تذبذب میں نہیں پڑیں گے۔
یہ واقعہ نہ صرف پولیو جیسے حساس معاملے میں عوامی شعور اجاگر کرنے کی ایک مثبت مثال ہے بلکہ ثابت کرتا ہے کہ اگر حکومتی نمائندے خلوص نیت سے عوامی خدشات کو سنیں اور ان کا مؤثر جواب دیں، تو بڑی رکاوٹیں بھی آسانی سے دور کی جا سکتی ہیں۔