ایف بی آر ملازمین کی کارکردگی کا پول کھل گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
کلیم اختر:ایف بی آر میں بدعنوانی، نااہلی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے کیسز سامنے آنے لگے، افسران کو جبری ریٹائرمنٹ اور بڑی سزاوں کا سامنا کرنا پڑا،ایکس پاکستان چھٹیوں پر جانے والے متعدد افسران بھی واپس لوٹ کر نا آسکے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں سال کے دوران ابتک ایف بی آر کے درجنوں افسران کے خلاف انکوائریاں شروع کی گئی، ان لینڈ ریونیو اور پاکستان کسٹمز سروس کے متعدد افسران کو محکمانہ کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑا، سال 2025 کے پہلے 9 ماہ میں 56 افسران کو “میجر پینلٹی” کی سزا دی گئی۔
ڈھاکہ:جولائی چارٹر پر دستخط کی تقریب، پولیس کی جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ،خیمے نذر آتش
45 افسران کو فرائض میں غفلت برتنے پر “مائنر پینلٹی” کا سامنا کرنا پڑا، ایف بی آر کے کئی افسران کو محکمانہ کارروائی کے نتیجے میں جبری ریٹائرمنٹ کی سزا دی گئی۔
ریکارڈ کے مطابق گریڈ 16 سے 20 تک کے افسران کے خلاف سول سرونٹ رولز 2020 کے تحت کارروائیاں کی گئیں، بعض افسران کو ریفنڈ اور ریکارڈ کے غلط استعمال پر عہدوں سے فارغ کر دیا گیا۔
ان لینڈ ریونیو کے افسران ٹیکس کی وصولی میں ناکامی پر بھی کارروائی کی زد میں آئے، فرائض میں غفلت برتنے سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔
محکمہ جیل خانہ جات کے ملازمین کیلئے اچھی خبر
متعدد افسران ’’ایکس پاکستان چھٹیوں‘‘ پر گئے اور ملک واپس ہی نہ آئے، آسٹریلیا، لندن، چین اور جاپان جانے والے کئی افسران نے پاکستان کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ دیا۔
افسران کے خلاف بیشتر کیسز ٹیکس ریفنڈ اور ریکارڈ ٹیمپرنگ سے متعلق سامنے آئے،انکوائریوں میں مالی بدعنوانی، اختیارات کا ناجائز استعمال اور کارکردگی میں سنگین غفلت ثابت ہوئی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان فوج کے کندھار اور کابل میں افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں پر مؤثر حملے، متعدد مراکز تباہ
پاک فوج نے افغانستان کے دارالحکومت کندھار اور کابل میں افغان طالبان اور فتنہ خوارج کے ٹھکانوں نے نشانہ بنایا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے کندھار اور کابل کے صوبوں میں افغان طالبان اور خوارج کے مخصوص ٹھکانوں پر انتہائی درست کارروائیاں کیں اور افغان طالبان اور فتنہ خوارج کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کی مہمند میں کارروائی: افغان طالبان کی الخوارج کی تشکیل کی کوش ناکام، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
ذرائع کے مطابق پاک فوج نے کندھار میں افغان طالبان کی بٹالین ہیڈکوارٹر نمبر 4، بٹالین نمبر 8 اور بارڈر بریگیڈ نمبر 5 کو نشانہ بنایا، تمام اہداف احتیاط کے ساتھ منتخب کیے گئے تھے جو شہری آبادی سے دور واقع تھے اور ان کی مکمل تباہی کی تصدیق کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل میں فتنۃ الہندوستان کے مرکز اور اس کی قیادت کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
اس سے قبل پاک فوج نے مہمند میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی جانب سے ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی تشکیل کی کوشش ناکام بنادی۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی پاکستان میں بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند کے علاقے میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی جانب سے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک گروہ کو علاقے میں تعینات کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
پاک فوج کی مؤثر کارروائی میں کالعدم تنظیم (ٹی ٹی پی) کے 30 دہشتگرد مارے گئے، دہشتگردوں کا مقصد طورخم زئی کے سرحدی علاقے میں داخل ہوکر تخریب کاری پھیلانا تھا، یہ کارروائی پاک فوج کے حالیہ کامیاب انسدادِ دہشتگردی آپریشنز کے خلاف ایک ناکام جوابی کوشش تھی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں آپریشن تاحال جاری ہے اور مزید ہلاکتوں کی اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں