کمپٹیشن کمیشن نے معاشی برابری پر لیکچر کا انعقاد کیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے کمپٹیشن کے قانون پر ماہرین کی لیکچر سیریز کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے سیشن منعقد کیا، جس میں معروف ماہر معیشت ڈاکٹر اور پرائم انسٹی ٹیوٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹرعلی سلمان نے ‘‘ پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں مساوی مواقع’’ کی اہمیت کے موضوع پر لیکچر دیا۔کمپٹیشن کمیشن کے ہیڈ آفس میں منعقدہ لیکچر کی صدارت چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کی، جبکہ کمیشن کے ممبران، ڈائریکٹر جنرلز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ڈاکٹر سلمان نے ‘‘لیول پلئنگ فیلڈ’’ کے تصور پر اقتصادی اور معاشرتی ضابطہ کے زاویے سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے واضح کیا کہ برابر مواقع اور برابر قوانین ایک جیسے نہیں ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ مواقع فطری طور پر مختلف ہوتے ہیں، اس لیے پالیسی ساز اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام منڈیوں میں غیر امتیازی اور مساوی قوانین یقینی بنائیں۔انہوں نے پاکستان کی معاشی ساخت پر روشنی ڈالتے ہوئے پانچ بڑے عوامل کی نشاندہی کی جو منڈیوں میں ناہمواری پیدا کرتے ہیں جیسے کہ امتیازی قوانین، پبلک پروکیورمنٹ میں رکاوٹیں، ٹیکس میں استثنیٰ، ٹیرف کی رکاوٹیں، اور تجارتی سرگرمیوں میں سرکاری اداروں کی موجودگی۔ ان کے مطابق ریاستی مداخلتیں اور مخصوص مراعات مسابقت کو بگاڑتی ہیں اور نجی شعبے کی ترقی میں رکاوٹ بنتی ہیں۔ڈاکٹر سلمان نے کمپٹیشن ایکٹ 2010ء کے حوالے سے کمیشن کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مستقبل کی اصلاحات کو ایسے پالیسی عوامل پر زیادہ توجہ دینی چاہیے جو ریاستی عدم مساوات کے باعث مارکیٹ میں بگاڑ پیدا کرتے ہیں، بجائے اس کے کہ نجی کاروباری عمل کو محدود کیا جائے۔چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے ڈاکٹر علی سلمان کے لیکچر کو افسران کے لئے انتہائی سود مند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان علمی اور پالیسی مباحث کا مقصد کمیشن کے افسران میں کمپٹیشن کے تصور کو مزید واضح کرنا ہے تاکہ پاکستان میں مارکیٹوں میں مسابقت کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔یہ لیکچر سیریز کمپٹیشن کمیشن کی ایڈووکیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد ماہرین اور پالیسی سازوں اور کمیشن کے افسران میں مسابقتی قانون اور معاشی نظم و نسق سے متعلق فہم میں اضافہ کرنا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کمپٹیشن کمیشن کمیشن کے
پڑھیں:
ریاض میں پاکستان ڈاکٹرز گروپ کی جانب سےفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں پاکستان ڈاکٹرز گروپ کی جانب سے سفارت خانہ پاکستان میں سالانہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مریضوں کو مفت طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی مہیا کی گئیں۔ صحافی عابد شمعون چاند کے مطابق پاکستان ڈاکٹرز گروپ اور سفارت خانہ پاکستان کے باہمی تعاون سے سالانہ فری میڈیکل کیمپ میں دو سو سے زائد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے خدمات انجام دیتے ہوئے ایک ہزار سے زائد مستحق اور نادار مریضوں کو مفت طبی سہولیات اور ادوایات فراہم کیں فری کیمپ میں آنکھ ، معدہ ، جگر ، ناک کان گلہ ، شوگر ، اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں نے فری کیمپ میں ملنے والی سہولیات کو ایک نعمت قرار دیا سفیر پاکستان احمد فاروق نے فری کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے پاکستانی ڈاکٹرز گروپ کے جذبہ خدمت انسانیت کو سراہا اور کہا کہ فری میڈیکل کیمپ کے ذریعے مستحق اور نادار ہم وطنوں کو ایک ہی چھت تلے تمام طبی سہولیات فراہم ہوتی ہیں جو قابل ستائش ہے پاکستان ڈاکٹرز گروپ کے صدر ڈاکٹر شہزاد کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈاکٹرز گروپ پچھلے کئی سالوں سے فری میڈیکل کیمپ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جس کا مقصد دیار غیر میں مقیم اپنے ہم وطنوں کی خدمت کرنا ہے تاکہ وہ صحت مند ہوکر بہتر انداز سے زندگی گزار سکیں پاکستان ڈاکٹرز گروپ کے سابقہ صدر ڈاکٹر اسد رومی ، ڈاکٹر تعظیم حسین ، اور دیگر ڈاکٹرز حضرات نے بھی فری میڈیکل کیمپ کے حوالے سے بریفنگ دی فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر آنے والے مریضوں نے پاکستان ڈاکٹرز گروپ ، اور سفارت خانہ پاکستان کی بے لوث کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان ڈاکٹرز گروپ آئندہ بھی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گا یاد رہے فری میڈیکل کیمپ میں پاکستان انٹرنیشنل سکول کے طلباء سمیت کمیونٹی افراد آنے والے مریضوں کی خدمت میں پیش پیش رہے۔