الیکشن کمیشن نے این اے ون چترال میں ضمنی انتخاب کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
الیکشن کمیشن نے این اے ون چترال میں ضمنی انتخاب کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون چترال میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے ای سی پی نے انتخابی شیڈول کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں نوٹی فکیشن معطل کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کی نااہلی؛ پشاور ہائیکورٹ نے ضمنی الیکشن روک دیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون سے رکن عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت میں پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے حلقے پر ضمنی الیکشن روکنے کا حکم دیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پختونخوا حکومت کا ہری پور ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی انکوائری کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے ہری پور میں ہونے والے حالیہ ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات، شفیع جان کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے الیکشن کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کلاس فور عملے سے لے کر ڈپٹی کمشنر تک سب کی سطح پر تحقیقات ہوں گی، اور جو بھی ملوث پایا گیا اسے سخت سزا دی جائے گی۔
شفیع جان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے ماتحت افسر ملوث نہیں، لیکن شفافیت کے لیے انکوائری ضروری ہے۔ ان کے مطابق سہیل آفریدی نے انتخابات کا بہترین انعقاد کیا جس کی مثال کم ملتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو ہری پور الیکشن میں مبینہ دھاندلی سے متعلق ریفرنس بھی بھیج رہی ہے۔ ساتھ ہی پریزائیڈنگ افسران کے بیانات قلم بند کیے جا رہے ہیں اور ان سے بیانِ حلفی بھی لیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان کی اہلیہ کو شکست دی تھی۔ پی ٹی آئی نے الزام لگایا تھا کہ ان کے حمایت یافتہ امیدوار کو 25 ہزار ووٹوں سے برتری حاصل تھی، لیکن فارم 47 میں ناکام قرار دے دیا گیا۔