کراچی، مختلف علاقوں میں اندھی گولیوں سے دو کم عمر بچے زخمی
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فضا سے آنے والی اندھی گولیوں نے دو معصوم بچوں کو نشانہ بنا دیا جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق پہلا واقعہ شرافی گوٹھ میں اٹک پمپ فیوچر کالونی کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 12 سالہ مبین ولد غلام رسول زخمی ہو گیا۔
زخمی بچے کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسرا واقعہ ضلع غربی کے علاقے پیر آباد میں بلال مسجد کے قریب پیش آیا، جہاں 10 سالہ شفیق ولد فیروز کو بھی نامعلوم سمت سے فائر ہونے والی گولی آ لگی۔
اسے عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی تفتیش جاری ہے اور اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ فائرنگ کہاں سے اور کیوں کی گئی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
یونان میں ٹریفک حادثے میں 2 پاکستانی جاں بحق، 3 شدید زخمی ہوگئے
یونان میں ٹریفک حادثے میں 2 پاکستانی جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔کار میں سوار 5 پاکستانی انافیتا سے ایتھنز جا رہے تھے۔
پولیس کے مطابق حادثہ سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا، کار میں سوار 5 پاکستانی انافیتا سے ایتھنز جا رہے تھے۔ حادثے کا شکار ہونے والوں کا تعلق مختلف پاکستان کے مختلف شہروں سے بتایا جا رہا ہے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مبشر خان (قصور) اور شعیب اللہ (سیالکوٹ) کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں میں محمد اشفاق، محمد ارسلان اور سعد علی شامل ہیں، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کیا گیا ہے۔
متاثرین میں سے دو کا تعلق سیالکوٹ، دو کا قصور، جبکہ ایک شخص کا تعلق گجرات سے ہے۔ ٹریفک پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔