data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) محکمہ صحت سندھ کی جانب سے انسٹی ٹیوٹ آف اسکن ڈیزیز ( چمڑہ اسپتال ) کو دیئے گئے8لاکھ روپے کی گرانٹ سے تزین آرائش اور مرمت کا کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا تا ہم اسکن ڈیزیز اسپتال کو50فیصد لوئر اسٹاف کی کمی کا سامنا ہے۔

ڈائریکٹراسکن ڈیزیز نے اسٹاف کی کمی دور کرنے اور غیر فعال طبی مشینوں کی جگہ نئی طبی مشینیں فراہم کرنے کیلئے محکمہ صحت کو خط لکھ دیا دوسری جانب چمڑہ اسپتال میں مسے پھنسیاں کے علاج کیلئے عطیہ میں ملنے والی کریوسرجری مشین(CRYO MACHINE) سے علاج شروع کر دیا گیا ۔

اس ضمن میں انسٹی ٹیوٹ آف اسکن ڈیزیز کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد پرل جوکھیو نے بتایا کہ کراچی میں قائم امراض جلد کے اسپتال میں آنیوالے مریضوں کی یومیہ ایوریج تعداد 3ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔نادرن ایریازاور بلوچستان سمیت ملک بھر سے جلدی امراض میں مبتلا مریض علاج کی غرض سے یہاں آ رہے ہیں۔ملک کے دیگر صوبے سے آنیوالے مریضوں کے جلدی امراض سے متعلق کیسز بہت زیادہ بگڑے ہوئے ہوئے ہیں مگر محدود وسائل کے باوجود انہیں بھی اچھے علاج کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ اسکن اسپتال میں منظور شدہ ادویات کا اسٹاک ہر وقت موجود رہتا ہے اور یہ ادویات مریضوں کو فری میں دی جا رہی ہیں ، مریض سے پیسے لینے کی شکایت پر فوری کارروائی بھی کی جا رہی ہے ۔

ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد پرل جوکھیو کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ہدایت پرسکریٹری صحت سندھ نے اسپتال کی تزین آرائش اور ریپئرنگ کے لئے0.

8ملین روپے کی گرانٹ دی اور یہ رقم اسپتال کی ریپئرنگ ،لیبارٹری سمیت غیر فعال طبی مشینوں کو فعال کرنے پر خرچ کی گئی ہے تاہم اسپتال میں کئی طبی مشینیں ایسی ہیں جن کی مدت معیاد بھی ختم ہو چکی ہے ،اور ایسی طبی مشینوں کی مرمت فنڈز کو ضائع کرنے کے مترادف ہے محکمہ صحت سے نئی مشنیں فراہم کرنے کی درخواست کی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کریو مشین کے ذریعے پرائیوٹ علاج پر تقریبا1لاکھ روپے کا خرچ آتا ہے لیکن اسکن ڈیزیز میں یہ سہولت بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہے اگر اسکن ڈیزیز کے اسپتال میں نچلے اسٹاف کی50فیصد کمی کو پورا کر دیا جائے تو کارکردگی مزید بہتر ہو سکتی ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسکن ڈیزیز اسپتال میں اسٹاف کی

پڑھیں:

عدالت کا شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی سیز کرنے کا حکم

راولپنڈی:

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی سیز کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

پراسیکیوشن کی جانب سے شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹ فریز کرنے سے متعلق مخالفت اور اعتراض نہیں کیا۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت میں کہا کہ اگر اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹ ڈی سیز کیے جائیں، تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

انہوں ںے بتایا کہ ہم نے علیمہ خان کے آئی ڈی کارڈ کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کو اکاؤنٹ فریز کیے جانے کے متعلق عدالت سے استدعا کی تھی۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ کے مطابق علیمہ خان کے بزنس اکاؤنٹ اور پرسنل اکاؤنٹ کے علاوہ کوئی دیگر اکاؤنٹ اگر فریز کیے گئے ہیں، تو اس بات پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ علیمہ خان کی جانب سے ان کے وکیل محمد فیصل ملک پیش ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • اسکن کیئر اور میک اپ ٹپس ؛ سادہ طریقے، بہترین نتائج
  • مفتی منیب الرحمان ڈینگی کا شکار، کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج
  • برطانوی ڈاکٹر ڈھاکا پہنچ گئے، بیگم خالدہ ضیا کے علاج کا جائزہ لیں گے
  • مفتی منیب الرحمان ڈینگی وائرس سے متاثر، اسپتال میں زیر علاج
  • شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی سیز کرنے کا حکم
  • حج کے دوران پاکستانی میڈیکل اسٹاف سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ، درخواستیں طلب
  • دنیا بھر میں سافٹ ویئر مسئلے کا سامنا کرنے والے اے 320 طیارے، پاکستان میں استعمال محفوظ قرار
  • عدالت کا شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی سیز کرنے کا حکم
  • عدالت کا شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی سیز کرنے کا حکم
  • غزہ میں عالمی امن فورس کی تعیناتی اور حماس کو غیر مسلح کرنیکے ٹرمپ منصوبے کو سنگین مسائل کا سامنا