سندھیانی تحریک کی رہنما جیجی زرینہ بلوچ کی 20 ویں بسی منائی گئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251026-2-11
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)قومی اور طبقاتی تحریکوں کی بے مثال کردار، عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو کی شریکِ حیات، سندھیانی تحریک کی مرکزی رہنما اور قومی نغموں کے ذریعے جدوجہد کی علامت جیجی زرینہ بلوچ کی 20ویں برسی کے موقع پر عوامی تحریک اور سندھیانی تحریک کے رہنماؤں اور کارکنوں نے قاسم آباد میں ان کی آخری آرام گاہ پر حاضری دی، پہولوں کی چادر چڑھائی اور قومی نغمے پیش کر کے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جیجی زرینہ بلوچ سندھیانی تحریک
پڑھیں:
ایبٹ آباد: 4 روز قبل اغواہ لیڈی ڈاکٹر کی لاش جنگلات سے برآمد
زبیر اعوان :ایبٹ آباد میں ڈی ایچ کیو ہسپتال سے اغوا ہونے والی لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش ٹھنڈیانی کے گھنے جنگلات سے برآمد کرلی گئی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ گزشتہ روز اپنی سہیلی کے ساتھ ہسپتال سے باہر آئی تھیں، جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئی تھیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈاکٹر وردہ اور ان کی سہیلی ردا کے درمیان سونے کے لین دین کا تنازع چل رہا تھا,اسی سلسلے میں ڈاکٹر وردہ اپنی سہیلی کے ہمراہ ہسپتال سے سونا لینے کے لیے نکلی تھیں لیکن بعد میں گھر واپس نہ پہنچ سکیں۔
محسن نقوی کی 30 لاکھ ڈالر کی منشیات ضبط کرنے پر پاک بحریہ کی ستائش
پولیس نے شبہ کی بنیاد پر سہیلی ردا اور اس کے شوہر کو حراست میں لیا۔ دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ ردا نے مبینہ طور پر ڈاکٹر وردہ کو اجرتی قاتلوں کے حوالے کیا تھا,تفتیشی ٹیم کی نشاندہی پر پولیس نے ٹھنڈیانی کے جنگلات میں تلاش کے دوران ڈاکٹر وردہ کی لاش برآمد کرلی۔
لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعے میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مزید حقائق پوسٹ مارٹم اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔
بھارتی فوج کا ٹینک نہر میں ڈوب گیا، ایک فوجی ہلاک، دو شدید زخمی