data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251026-2-21

جسارت نیوز.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ٹیکس کا پیسہ عوام پر ایمانداری سے خرچ کیا جارہا ہے،ڈاکٹر فواد احمد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن بلاامتیاز خدمت کا مرکز بن چکا ہے جہاں عوام کے بلدیاتی مسائل تیزی سے حل کیے جارہے ہیں،اس سلسلے میں گلشن اقبال بلاک 4 اے میں تقویٰ امام بارگاہ سے قائداعظم کالونی تک سڑک کی ازسر نو تعمیر کا عمل سر انجام دے کر عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے دیگر کے ہمراہ جاری کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کوئی کچھ بھی کرتا رہے عوام کے ٹیکسز سے حاصل ہونے والا پیسہ، ایمانداری کے ساتھ ان ہی پر خرچ کیا جارہا ہے جس کے گلشن اقبال ٹاؤن کے عوام خود چشم دید گواہ ہیں۔ مذکورہ سڑک طویل عرصے سے سیوریج مسائل کی وجہ سے تباہ ہوچکی تھی جسے ترجیحی بنیاد پر تعمیر کی جارہا ہے۔ انہوں نے علاقہ مکینوں سے گزارش کی کہ جو ترقیاتی کام سرانجام دیے جارہے ہیں اس کی حفاظت کی ذمہ داری لیں اور سڑک کو کسی کو خراب کرنے نہ دیں۔ ضروری ہے کہ ترقیاتی کاموں کی انجام دہی ہم کریں اور آپ اس سے طویل عرصے مستفید ہونے کیلیے ہمارے دست و بازو اور آنکھیں بنیں۔ اس موقع پر یوسی وائس چیئرمین آصف حسن، ناظمِ علاقہ نبیل احمد، جماعتِ اسلامی کے رہنما حمید آرائیں، عمر مری، عاقل عزیز کے ہمراہ بڑی تعداد میں علاقہ مکین بھی موجود تھے۔ علاقہ مکینوں نے ترقیاتی کاموں کے بروقت اور معیاری کام کی انجام دہی پر چیئرمین گلشنِ اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد اور منتخب نمائندوں کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی جانب سے کام کی انجام دہی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین