data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251026-2-16
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پنیاری نہر سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد پھلیلی کی حدود میں علاقہ مکینوںنے نہر میں تیرتی ہوئی نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر سول اسپتال منتقل کردیا مذکورہ شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔ دوسرے واقعے میں لطیف آباد نمبر12راجا کی کوٹھی کے قریب پیکو کی دکان میں آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے کے کپڑے، مشینیں ودیگر اشیاء جل کر تباہ ہوگئی ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

نمائندہ جسارت.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک

— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔

اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔

ڈاکٹر آکاش قتل کے گرفتار تینوں ملزمان ڈاکو فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔

ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے
  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن