data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251026-2-10

ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی میں انٹومولوجیکل سوسائٹی آف سندھ اور اسٹوڈنٹس ٹیچرز انگیجمنٹ پروگرام (اسٹیپ) کے باہمی تعاون سے‘‘سیکنڈ انٹرفیکلٹی کوئز کمپیٹیشن 2025ء’’کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں میزبان زرعی یونیورسٹی سمیت مختلف جامعات اور تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی ہمیں حشرات پر تحقیقات کرانا ہو گی تاکہ معلوم ہو سکے کہ ہمارے ماحول اور فصلوں کے لیے کون سے حشرات بہتر ہیں معلوم ہو سکے، وائس چانسلر۔ تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی ٹنڈوجام میں طلبہ اور طالبات کے درمیان انٹو مولوجکیل سوسائٹی آف سندھ کے تحت مقابلے منعقد ہوئے جن میں انسیکٹ پینٹنگ اور انسیکٹ ڈسپلے باکس سمیت کوئز کی نشستیں شامل تھیں جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کی، جبکہ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف کراپ پروٹیکشن ڈاکٹر عبدالمبین لودھی، پروفیسر ڈاکٹر منظور علی ابڑوپروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد نظامانی، ڈاکٹر محمد عمران کھتری، ڈاکٹر آغا مشتاق احمد، ڈاکٹر عرفان احمد گلال اور دیگر ماہرین بھی شریک ہوئے ۔اس موقع پر طلبہ نے ٹیبلو اور مزاحیہ شاعری بھی سنائی، بعدازاںججز کمیٹی کی جانب سے مقابلوں کے نتائج بھی جاری کئے جس کے مطابق انسیکٹ پینٹنگ کے مقابلے میں گورنمنٹ گرلز کالج ٹنڈوالٰہیار کی طالبہ سدرۃ المنتہیٰ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔سندھ زرعی یونیورسٹی کے عبدالحکیم نے دوسری جبکہ فیڈرل اردو یونیورسٹی کراچی کی صفیہ اشفاق نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔انسیکٹ ڈسپلے باکس کے مقابلے میں محمد افضل اور شیراز علی نے پہلی اشفاق احمد اور محمد عدیل نے دوسری، جبکہ امینہ فاطمہ اور عبدالاحد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔اس موقع پر اپنے خطاب میں وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کہا کہ موسمی تبدیلیوں کے بعد فصلوں پر مختلف اور نئے حشرات کے منفی اثرات ظاہر ہوئے ہیں،لہٰذا پاکستان میں حشرات کی سائنسی تحقیق اور ان کے معاشی و زرعی کردار کو سمجھنے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی نظام میں کیڑے مکوڑے نہ صرف نقصانات کا باعث بنتے ہیں بلکہ قدرتی توازن، پولینیشن، اور مٹی کی صحت میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ کتابی علم کے ساتھ ساتھ عملی مشاہدے اور تحقیقی تجربات پر توجہ دیں تاکہ وہ مستقبل میں موسمیاتی تبدیلی فصلوں کے تحفظ، اور پائیدار زراعت کے چیلنجز سے بہتر طور پر نمٹ سکیں۔ ڈین ڈاکٹر عبدالمبین لودھی نے کہا کہ سندھ زرعی یونیورسٹی کا مقصد نوجوان نسل کو صرف تعلیم نہیں بلکہ سائنس جدت اور عملی تحقیق سے جوڑنا ہے انہوں نے اسٹیپ پروگرام اور انٹومولوجیکل سوسائٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے مقابلے طلبہ میں تحقیقی ذوق، مشاہداتی صلاحیت اور سائنسی سوچ کو فروغ دیتے ہیں آخر میں وائس چانسلر، ڈین اور دیگر ماہرین نے کامیاب طلبہ و طالبات میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

نمائندہ جسارت.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: زرعی یونیورسٹی وائس چانسلر ڈاکٹر ا کہا کہ

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان