data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

زرایع نے بتایا ہے کہ پی ایس ایل سے ملتان سلطانز اور ترین گروپ کا تعلق ختم ہو چکا ہے۔

زرایر کے مطابق لیگل نوٹس اُس وقت بھیجا جاتا ہے جب کسی کی حد ختم ہو جاتی ہے اور اب یہ صورتحال اسی زمرے میں آ گئی ہے۔

زرایع نے کہا کہ پی ایس ایل کی تمام فرنچائزز پر انتظامیہ کی سست روی کے حوالے سے اعتراض موجود ہے، اور یہ مسئلہ آج سے نہیں بلکہ پچھلے دو تین سالوں سے جاری ہے۔ انتظامی رویے کی وجہ سے ٹیموں کے معاملات صحیح طریقے سے نہیں چل پا رہے تھے اور یہی وجہ ہے کہ ملتان سلطانز اور ترین گروپ کا معاملہ طے پا گیا ہے۔

زرایع نے مزید کہا کہ اگر دو افراد ایک ساتھ ٹیم کو صحیح طریقے سے نہیں چلا سکتے تو بہتر یہی ہے کہ معاملہ ختم کر دیا جائے۔ وقت پر معافی مانگنے کا موقع بھی تھا لیکن ایسا نہیں ہوا، جس کے نتیجے میں صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی۔

ان کی اطلاعات کے مطابق پاکستان کو دیگر بڑی آفرز موصول ہوئی ہیں، جن میں جنوبی افریقہ کنسورشیم کی آفر بیس پرائس سے کم تھی جبکہ ترین گروپ کی آفر سب سے زیادہ اور مناسب تھی۔ انہوں نے کہا کہ بیس پرائس پر 6.

3 ملین ڈالر میں ٹیم خریدنا بھی ایک غلطی تھی، جس کی وجہ سے اب یہ داستان ختم ہو چکی ہے۔

آخر میں شاہد ہاشمی نے واضح کیا کہ ملتان سلطانز اور ترین گروپ کی کہانی اب مکمل طور پر ختم ہو گئی ہے اور اس فیصلے کے بعد فرنچائز کے مستقبل کے حوالے سے نئے اقدامات کی توقع کی جا سکتی ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ملتان سلطانز اور ترین گروپ ختم ہو

پڑھیں:

معاہدے کی خلاف ورزی، پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز معطل

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو معطل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے فرنچائز کو معاہدے کی خلاف ورزی پر باضابطہ نوٹس جاری کر دیا، پی سی بی نے تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ملتان سلطانز کو معطلی کا نوٹس بھیجا جس میں معاہدے کی منسوخی کی تنبیہ بھی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنچائز کے مالک علی ترین کی جانب سے پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف بار بار انٹرویوز دینا معطلی کی اہم وجہ بنا، ان انٹرویوز سے پی ایس ایل کی ساکھ کو نقصان پہنچا جس پر بورڈ نے سخت نوٹس لیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق معاملے پر مزید قانونی کارروائی کا امکان بھی موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملتان سلطانز کے علی ترین کا پی سی بی کو دوٹوک جواب، لیگل نوٹس پھاڑ دیا
  • پی سی بی کی جانب سے پابندی پر ملتان سلطانز کا مؤقف سامنے آگیا
  • پی سی بی نےپی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کو معطل کر دیا۔
  • پی سی بی معاہدے کیخلاف ورزی ، پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز معطل
  • پی سی بی نے ملتان سلطانز کو معطل کردیا،  آئندہ سیزن میں شرکت خطرے میں، سبب کیا بنا؟
  • ملتان سلطانز کو معاہدے کی منسوخی کے حوالے سے نوٹس جاری
  • معاہدے کی خلاف ورزی، پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز معطل
  • پی سی بی کا بڑا فیصلہ: ملتان سلطانز کو معاہدہ منسوخی کا نوٹس جاری
  • کراچی: نویں جماعت سائنس و جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان