اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح؛ تصاویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ فلموں ’دنگل‘ اور ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ سے شہرت پانے والی سابق اداکارہ زائرہ وسیم نے بالآخر اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس غیر متوقع اور خاموشی سے کیے گئے نکاح کی اطلاع خود اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی۔
انھوں نے اپنی پوسٹ پر صرف تین الفاظ لکھے؛ قبول ہے، قبول ہے، قبول ہے۔
ان کے مداحوں کو اس بات پر بھی خوشی ہے کہ زائرہ نے ظاہری چمک دمک اور دکھاوے کے بجائے سادگی کو فوقیت دی۔
انھوں نے جو تصاویر شیئر کی ہیں ان میں ان کے ہاتھ حنّا کی خوشبو سے مہک رہے ہیں اور وہ نکاح نامے پر دستخط کر رہی ہیں۔
ایک اور ایک تصویر میں زائرہ وسیم اپنے شوہر کے ساتھ چاند کو تَک رہی ہیں، جیسے نئی زندگی کا پہلا خواب آسمان پر لکھ رہی ہوں۔
زائرہ وسیم نے اس پوسٹ میں نہ تو شوہر کا چہرہ دکھایا اور نہ ہی ان کے بارے میں کوئی تفصیل بتائی ہے۔
اپنی پرائیویسی کو برقرار رکھتے ہوئے زائرہ وسیم نے بس اتنا ہی بتایا کہ وہ اب "مسز” بن چکی ہیں۔
یاد رہے کہ زائرہ وسیم نے 2019 میں یہ کہہ کر شوبز دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی کہ فلمی دنیا ان کے ایمان سے متصادم ہے۔
A post shared by Zaira Wasim (@zairawasim_)
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔