اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی تاریخ رقم کی ہے۔ ملکی معیشت کے تمام اشاریے مثبت ہیں اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہیں، بھارت کے خلاف معرکہ حق میں پاکستان نے تاریخی فاتح حاصل کی اور بھارت کو ایسی شکست دی جسے وہ تاقیامت یادکھے گا، محنت اور لگن سے پاکستان دنیا میں وہ مقام حاصل کرے گا جس کا خواب قائداعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے جہانیاں میں رکن قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر کے گھر آمد کے موقع پر سیاسی رہنمائوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پنجاب میں اکثریت ہے اور وفاق میں مخلوط حکومت ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ان کی ٹیم شبانہ روز محنت کر رہی ہیں اور حالیہ سیلاب کے دوران انہوں نے بڑی محنت کی ہے۔ گذشتہ روز اسلام آباد میں اجلاس کے دوران وزرائے اعلیٰ کی موجودگی میں حالیہ سیلاب کے دوران خصوصی طور پر ڈیڑھ سال کی کارکردگی کو سراہا گیا اور وزیر اعلیٰ سندھ کی خدمات کی بھی تائید و تعریف کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پورے پنجاب کی خدمت میں مصروف ہیں، ٹرانسپورٹ کاجال بچھایا جا رہا ہے جس سے عام آدمی کو سہولت ملے گی۔ اسی طرح صحت، تعلیم اور مواصلات کے شعبوں میں بھی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں جو قابل تعریف ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اسی طرح ہم سب مل کر وفاق میں ملک کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نتیجہ امانت، دیانت اور خلوص نیت کیساتھ ساتھ شبانہ روز محنت سے حاصل ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ابھی چند مہینے پہلے پاکستان کو عظیم فتح سے نوازا ہے۔ ہندوستان کے ساتھ جنگ میں جس طرح اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو فتح نصیب کی یہ اس مالک کا کرم، 24کروڑ عوام کی دعائوں اور افواج پاکستان کی دلیرانہ حکمت عملی کا نتیجہ ہے اور پاک فضائیہ، بحریہ اور بری افواج کے جری جوانوں اور افسران نے ایک تاریخ رقم کی اور ہمارے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈ کیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہم نے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگی اور جرات اور قیادت کے ذریعے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو اور ان کے شاہینوں نے وہ کامیابی کے جھنڈے گاڑھے کہ بھارت آج بھی اس شکست سے باہر نہیں نکل سکا اور قیامت تک نہیں نکل سکے گا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اسی طرح جب ہم نے اقتدار سنبھالا، معاشی بحران کے بہت مشکل چیلنجز تھے، آئی ایم ایف کا پروگرام لینا پڑا اور الحمد اللہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے نکالا اور آج ہماری معیشت کے اشاریے بہت بہتر ہیں، معاشی استحکام کی جانب آگے بڑھ رہے ہیں۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، وزیر مملکت عبدالرحمان کانجو، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، معاون خصوصی طلحہ برکی، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور جہانیاں کے معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے سینئر رکن عرفان احمد خان ڈاھا کی وفات پر تعزیت کیلئے ان کے بیٹے رکن قومی اسمبلی محمد خان ڈاھا سے ملاقات کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مرحوم مسلم لیگ ن کے سرگرم کارکن اور ہمارے دیرینہ ساتھی تھے، ملاقات میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز بھی شریک تھے۔ ارکان صوبائی اسمبلی رانا محمد سلیم حنیف، چوہدری عثمان فضل، سابق رکن قومی اسمبلی ملک عبدالغفار ڈوگر، ذوہیب احمد خان ڈاھا، میاں اکرام اللہ کمبوہ نائب صدر مسلم لیگ ن خانیوال بھی موجود تھے۔

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف کو ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم نے ٹیلی فون کیا اور دو طرفہ، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ہفتہ کی شام ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کی ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے حالیہ دورہ کوالالمپور کے دوران ملائیشیا کی قیادت اور عوام کی جانب سے  پرتپاک میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کیا کہ دورے کے دوران ہونے والے معاہدے، خاص طور پر حلال گوشت کی برآمد اور دیگر باہمی فائدہ مند شعبوں کے معاملات نے پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخطوں کی تقریب میں اپنی شرکت کے بارے میں وزیراعظم انور ابراہیم کو بتایا ، اس امن کوشش کو خوش آمدید کہتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ اس سے فلسطینی عوام کی تکالیف کو فوری طور پر ختم کرنے، غزہ میں بلا روک ٹوک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کی راہ ہموار کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے ملائشیا کے ہم منصب کو پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے لیکن اسے افغان سرزمین سے ہونے والی  سرحد پار دہشت گردی کا سامنا ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ افغان حکام کو افغان سرزمین سے کام کرنے والے دہشت گرد نیٹ ورکس کو فوری اور مؤثر طریقے سے ختم کرنا چاہیئے، جو پاکستان کے اندر حملوں کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان نے دوحہ میں مذاکرات کی سہولت کے لیے افغان حکام کی درخواست پر عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے اور سرحد پر امن و استحکام بحال کرنے کے لیے فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان، ٹی ٹی پی اور بلوچستان لبریشن آرمی سمیت تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کی اہمیت پر زور دیا۔ ملائیشیا کے وزیراعظم نے ان واقعات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور کشیدگی کم کرنے اور خطے میں امن و استحکام بحال کرنے میں تعمیری کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔ دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیر اعظم نے کہاکہ اعظم شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی ملائیشیا کے کہ پاکستان نے کہا کہ انہوں نے کے دوران مسلم لیگ کی اور

پڑھیں:

خانیوال:وزیر اعظم شہباز شریف سابق صوبائی وزیر مرحوم حاجی عرفان احمد خان ڈاھا کی وفات پر ان کے بیٹے رکن قومی اسمبلی محمد خان ڈاھا سے تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251019-01-17

جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور افغانستان فوری جنگ بندی پر راضی ہوگئے
  • خانیوال:وزیر اعظم شہباز شریف سابق صوبائی وزیر مرحوم حاجی عرفان احمد خان ڈاھا کی وفات پر ان کے بیٹے رکن قومی اسمبلی محمد خان ڈاھا سے تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کررہے ہیں
  • وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ، پاک افغان کشیدگی پر بات چیت
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائشین ہم منصب کو پاک افغان سرحدی صورتِحال سے آگاہ کر دیا
  • وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملائیشیا کے ہم منصب انور ابراہیم کا ٹیلیفونک رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر گفتگو
  • سہیل آفریدی اہم اجلاس میںنہ آئے: غیر قانونی افغان مہاجرین کی فوری واپسی 
  • کابل کے ساتھ پہلے جیسے تعلقات کے متحمل نہیں ہو سکتے: خواجہ آصف
  • افغان سر زمین سے پاکستان پر دہشت گرد حملوں میں افغان شہریوں کا ملوث ہونا تشویشناک ہے: وزیراعظم
  • پاکستان میں غیر قانونی طور پر موجود افغان باشندوں کی جلد از جلد وطن واپسی یقینی بنائیں گے؛ وزیراعظم