آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قاہرہ:۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے دورہ مصر کے دوران قاہرہ میں عرب جمہوریہ مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے اتحادیہ صدارتی محل میں ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوطرفہ دوستانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے اس اعتماد کا اظہار کیا گیا کہ مضبوط اقتصادی اور سیکورٹی ڈائیلاگ پاکستان، مصر اور وسیع تر خطے میں امن، استحکام اور سلامتی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
آرمی چیف نے خطے کے امن و استحکام میں کلیدی کردار پر مصری قیادت کی تعریف کی، جب کہ صدر السیسی نے مختلف اہم معاملات میں بین الاقوامی اور امت مسلمہ کے لیے پاکستان کے مثبت اور فعال کردار کو سراہا، دونوں رہنماﺅں نے باہمی اسٹریٹجک مفادات کے معاملات پر رابطوں کی اہمیت اور عوام سے عوام کے رابطوں کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
ملاقات میں دوستانہ تعلقات اور تمام شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی باہمی خواہش کا بھی اعتراف کیا گیا، خصوصاً سماجی و اقتصادی تعلقات، ٹیکنالوجی اور سلامتی کے امور میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا، دونوں جانب سے اس اعتماد کا اظہار کیا گیا کہ مضبوط اقتصادی اور سیکورٹی ڈائیلاگ پاکستان، مصر اور وسیع تر خطے میں امن، استحکام اور سلامتی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کیا گیا
پڑھیں:
جی ایچ کیومیں چیف آف ڈیفنس فورسز کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب
( احمد منصور )چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقدہ پروقار تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کو تینوں مسلح افواج کے دستے کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
تقریب میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر سٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سمیت اعلیٰ عسکری افسران بھی شریک ہوئے، اعزازی دستہ کی جانب سے مہمان خصوصی کو جنرل سلامی پیش کی گئی، مہمان خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اعزازی دستے کا معائنہ بھی کیا۔
پنجاب میں روڈ بحالی و تعمیراتی پروگرام کا سلسلہ تیزی سے جاری
تاریخ میں پہلی بار چیف آف آرمی سٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو تینوں مسلح افواج کے دستوں کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔
یاد رہے کہ معرکہ حق میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا۔
معرکہ حق میں پاکستان نے دشمن کے فضائی دفاعی نظام کو ناکام بنانے کے ساتھ دشمن کے 7 جدید ترین طیارے بھی گرائے۔