Jasarat News:
2025-10-26@07:45:48 GMT

وفاقی و صوبائی حکومتیں کاشتکاروں سے گندم نہیں خریدیں گی

اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے گندم خریداری کا منصوبہ تیار کرلیا جبکہ رواں سال کیلیے عبوری گندم پالیسی کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ذرائع فوڈ سیکورٹی کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتیں کاشتکاروں سے براہ راست خریداری نہیں کریں گی، وفاقی و صوبائی حکومتیں نجی شعبے کے ذریعے گندم خریدیں گی، نجی سیکٹر رواں سال گندم خریداری کا عمل انجام دے گا۔ذرائع کے مطابق عبوری پالیسی کی سفارشات آئندہ ہفتوں میں وفاقی کابینہ کو پیش کی جائیں گی، حکومتیں مجموعی طور پر 6.

25 ملین میٹرک ٹن گندم خریدیں گی۔ اگر بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت بڑھے گی تو پاکستان میں بھی قیمت بڑھا دی جائے گی۔ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف شرائط پر گندم کی امدادی قیمت مقرر نہیں کی گئی، گندم کی صوبائی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حکومت بلوچستان کے بدلے وزارت عظمیٰ کا معاہدہ نہیں، دونوں حکومتیں ہماری ہوگی، سردار کھیتران

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے حوالے سے اڑھائی سالہ معاہدہ حقیقت ہے۔ مرکز میں پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی قیادت میں اڑھائی سالہ معاہدہ طے ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران نے دعویٰ کیا ہے کہ مرکزی سطح پر پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان حکومت بلوچستان سے متعلق اڑھائی سالہ معاہدہ پر اتفاق ہوا ہے۔ جس کے بدلے میں پیپلز پارٹی نے کچھ نہیں مانگا ہے۔ بلوچستان میں اڑھائی سال حکومت کرے گی۔ انہوں نے کوئٹہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کے حوالے سے اڑھائی سالہ معاہدہ حقیقت ہے۔ مرکز میں پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی قیادت میں اڑھائی سالہ معاہدہ طے ہوا ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی کے ریمارکس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت کے بدلے بلاول کو وزیراعظم بنانے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔ اڑھائی سال پورے ہونے کے بعد معاہدے کے تحت بلوچستان میں نون لیگ کی حکومت ہوگی۔ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے امیدوار کون ہوگا، یہ معلوم نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کی عبوری گندم پالیسی تیار، نجی شعبہ 6.25 ملین ٹن گندم خریدے گا
  • این سی سی آئی اے میں کرپشن، وفاقی وزیر داخلہ برہم، سخت کارروائی کا حکم
  • حکومت کا گندم خریداری کا منصوبہ تیار ، 6 اعشاریہ25ملین میٹرک ٹن گندم خریدی جائیگی
  • حکومت نے گندم خریداری کا منصوبہ تیار کرلیا
  • کے پی پولیس کیلئے نئی گاڑیوں کی خریداری، وزیراعلیٰ نے سمری پر دستخط کر دیئے
  • حکومت بلوچستان کے بدلے وزارت عظمیٰ کا معاہدہ نہیں، دونوں حکومتیں ہماری ہوگی، سردار کھیتران
  • تحریک لبیک پاکستان( ٹی ایل پی ) پر پابندی لگا دی گئی
  • پاکستان نے آئی ایم ایف کے گندم پالیسی سے متعلق تحفظات دور کر دیے
  • IMFکا گندم کی کم از کم امدادی قیمت مقرر کرنے پر اعتراض، وزارت خوراک کو خط