Jasarat News:
2025-10-26@09:25:29 GMT

تھائی لینڈ کی ملکہ 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بینکاک (مانیٹرگن ڈیسک) تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرا لونگکورن کی والدہ اور سابق ملکہ سرکت جو 93 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، تھائی شاہی خاندان کے تمام ارکان ایک سالہ قومی سوگ منائیں گے۔ ملکہ سرکت اپنے زمانے میں فیشن اور وقار کی علامت سمجھی جاتی تھیں،انہیں قوم کی ماں کے طور پر جانا جاتا تھا یہی وجہ ہے کہ ان کی سالگرہ 12 اگست کو تھائی لینڈ میں ’مدرز ڈے‘ کے طور پر منائی جاتی ہے۔ شاہی محل کے مطابق بادشاہ مہا وجیرا لونگکورن نے ہدایت دی ہے کہ ملکہ سرکت کی آخری رسومات شاہی اہتمام سے ادا کی جائیں۔ان کی میت بینکاک کے گرینڈ پیلس کے دست تھرون ہال میں رکھی جائے گی جہاں عوام اور شاہی خاندان کے افراد تعزیت کے لیے آئیں گے۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

گوجرانوالہ میں افسوسناک حادثہ، ٹرک کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

گوجرانوالہ: حافظ آباد روڈ پر قلعہ دیوان سنگھ کے قریب ٹرک اور کیری ڈبے میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹرک نے مخالف سمت سے آنے والے کیری ڈبے کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں، جن کی شناخت امجد، جبران، اذان، رخسانہ اور نسرین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹرک کی تیز رفتاری سانحے کی بڑی وجہ بنی۔

متعلقہ مضامین

  • میگھن مارکل نے شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد گھریلو طرز زندگی کے راز بتا دیے
  • بیوٹی کوئن کہلائی جانے والی تھائی لینڈ کی ملکہ 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
  • تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ سری کٹ 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
  • گوجرانوالہ میں افسوسناک حادثہ، ٹرک کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
  • تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ 93 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے رخصت
  • تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
  • تھائی لینڈ کی ملکہ مادر سری کٹ کا 93 برس کی عمر میں انتقال، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس
  • میانمار میں سائبر کرائم اڈوں کے خلاف آپریشن؛ بھارتی اور پاکستانی بھی ملوث نکلے
  • شاہ چارلس کا وہ عمل جو 500 برسوں میں کسی برطانوی فرمانروا نے نہیں کیا!