معرکہ حق کی طرح معاشی معرکہ بھی جیتیں گے، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہے ۔ معرکہ حق کی طرح معاشی معرکہ بھی جیتیں گے ۔ بانی پی ٹی آئی کے دور میں ملک کو تباہی کی طرف لے جایا گیا ، دہشتگردوں کو ملک میں دوبارہ لا کر بسانے کا خمیازہ آج پوری قو م بھگت رہی ہے ۔ ہمارے جوان دہشتگردی کے خلاف اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کو معرکہ حق میں شاندار کامیابی ملی ۔ معرکہ حق میں دیا گیا تاریخی جواب بھارت کو ہمیشہ یاد رہے گا ۔ بھارت کو ایسا زخم دیا گیا کہ آج تک وہ زخم چاٹ رہا ہے ۔ معرکہ حق کی طرح معاشی معرکہ بھی جیتیں گے ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: معرکہ حق
پڑھیں:
اصلاحاتی ایجنڈے کے نفاذ میں فیلڈ مارشل کی معاونت کلیدی ہے: وزیراعظم
۔۔فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اصلاحاتی ایجنڈے کے نفاذ اور معاشی ترقی کی راہ ہموار کرنے میں فیلڈ مارشل کی معاونت کلیدی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا اظہار اطمینان معاشی ٹیم بالخصوص وزیر خزانہ کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان معاشی استحکام اور ترقی کے لیے ضروری اقدامات پر عملدرآمد کررہا ہے۔
ذرائع کے مطابق 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام کی مد میں 1 ارب ڈالر سے زائد ملیں گے، 1.3 ارب ڈالر کے آر ایس ایف کے تحت 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی پہلی قسط شامل ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ڈیفالٹ کے دہانے سے ملک کو استحکام اور ترقی کی سمت گامزن کرنا ایک کٹھن مرحلہ تھا جس کے لیے سب نے قربانی دی۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے سیاست کی قربانی دے کر اور قوم نے معاشی مشکلات برداشت کرکے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کا خواب انشاءاللّٰہ جلد شرمندہ تعبیر ہوگا، بطور خادم پاکستان عوام کی خوشحالی اور ملک کی بیرونی قرضوں سے مکمل نجات تک محنت جاری رکھوں گا۔