قومی ٹیم جنوبی افریقا سے پہلا ٹی ٹوئنٹی گلابی تھیم والی خصوصی کٹ پہن کر کھیلےگی
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے ساتھ اپنا پہلے ٹی ٹوئنٹی گلابی تھیم والی خصوصی کٹ پہنے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی کیلئے پنک ربن مہم میں شمولیت اختیار کی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے بتایا کہ راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی کے دوران جنوبی افریقی ٹیم اور میچ آفیشلز گلابی ربن پہنیں گے۔پی سی بی کے سی او او نے کہا کہ پاکستان ٹیم پہلا ٹی ٹوئنٹی گلابی تھیم والی خصوصی کٹ پہن کر کھیلے گی جب کہ اس روز میچ میں استعمال ہونے والی اسٹمپس بھی گلابی رنگ کی ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے ذریعے چھاتی کے سرطان سے متعلق عوامی آگاہی پھیلانا پی سی بی کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے، دوران میچ کمنٹیٹرز براہِ راست نشریات میں آگاہی پیغامات شیئر کریں گے۔سمیر احمد سید کا کہنا تھا کہ پنک ربن اسپتال لاہور میں 28 اکتوبر کو مفت اسکریننگ اور چیک اپ فراہم کرے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی۔
م
زید خبریں :
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی
پڑھیں:
آزاد کشمیرمیں پی ایس ایل میچز کروانے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مظفر آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جنت نظیر وادی آزاد کشمیر میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے مطابق کرکٹ بورڈ نے مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی تشدد کے برعکس آزاد کشمیر ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے جہاں پاکستان سپر لیگ کے میچز منعقد کروانے کے لیے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔
پی ایس ایل کے تاریخی لندن روڈ شو میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم کو بھی بہترین انداز میں تیار کرنے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی کھلاڑیوں کے لیے مظفر آباد میں اعلیٰ معیار کا فائیو اسٹار ہوٹل بھی موجود ہے جب کہ پی ایس ایل میچز کے ساتھ دیگر بین الاقوامی میچز بھی آزاد جموں و کشمیر میں کروائے جائیں گے۔
پاکستان کے خوش آئند اقدام نےثابت کردیا کہ امن، کھیل اور ترقی کشمیر کی اصل شناخت ہیں جب کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و ستم کے برعکس پاکستان جنت نظیر وادی میں کھیل کے ذریعے امن کی تاریخ لکھ رہا ہے۔