محکمہ موسمیات نے سرد موسم اور بارشوں کی پیش گوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم کی تازہ ترین صورتحال اور آئندہ ہفتوں کے لیے اہم پیشگوئی جاری کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آنے والے دنوں میں ملک کے بیشتر علاقے خشک اور قدرے سرد موسم کی لپیٹ میں رہیں گے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے وقت سردی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ اڑھائی ماہ، یعنی دسمبر کے اختتام تک ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔ خطۂ پوٹھوہار، شمالی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارشیں معمول سے کم رہیں گی جس سے خشک سردی کا زور بڑھے گا۔
دوسری جانب، جنوبی علاقے خصوصاً سندھ اور بلوچستان کے بعض حصوں میں معمول سے قدرے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ماہ نومبر اور دسمبر کے لیے پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ ان دونوں مہینوں میں ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک اور بارشوں کی شرح معمول سے کم رہے گی۔ تاہم بعض ساحلی اور جنوبی علاقوں میں ہلکی بارشوں کے وقفے وقفے سے امکانات موجود رہیں گے۔
محکمہ کے مطابق بالائی علاقوں سے مغربی خطوں تک درجہ حرارت میں واضح فرق دیکھا جائے گا۔ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، شمالی پنجاب، بلوچستان اور کشمیر میں درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے قدرے زیادہ رہنے کی پیشگوئی ہے، جبکہ وسطی و جنوبی پنجاب اور سندھ میں درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا کہ دسمبر میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے کچھ زیادہ رہنے کی توقع ہے، جس کے باعث موسم کی شدت کم محسوس ہوگی، تاہم راتوں میں ٹھنڈ کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، جبکہ شمالی پہاڑی علاقوں میں ہلکی سردی نے اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات معمول سے کم علاقوں میں ملک کے
پڑھیں:
میکسیکومیں طوفانی بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 64 ہوگئی ،65افراد لاپتا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میکسیکو سٹی: میکسیکو میں گزشتہ ہفتے ہونے والی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 64 افراد ہلاک اور 65 لاپتا ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے بتایا کہ حکومت نے بتایا کہ ان بارشوں نے ملک کے خلیجی ساحلی اور وسطی حصوں میں شدید لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کو جنم دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ طوفان برسات کے موسم کے اختتام پر آیا، جب زمین پہلے ہی مہینوں کی بارشوں سے بھیگی ہوئی تھی، دریا لبریز ہو چکے تھے، اور اس دوران ماہرینِ موسمیات اپنی توجہ بحرالکاہل کے طوفانوں اور دو سمندری طوفانوں پر مرکوز کیے ہوئے تھے۔
میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اس قدر شدید بارش کی توقع نہیں تھی۔ سیلاب سے تقریباً ایک لاکھ گھروں کو نقصان پہنچا۔
قومی سول ڈیفنس کی سربراہ لورا ویلازکیز نے بتایا کہ ہیڈالگو اور ویراکروز کی ریاستیں سب سے زیادہ متاثرہ ریاستیں ہیں ، ویراکروز میں 29 اموات اور 18 لاپتا افراد کی اطلاع ملی، جبکہ ہیڈالگو میں 21 افراد ہلاک ہوئے اور 43 لاپتا ہیں۔بارشوں نے پلوں سمیت متعدد انفرااسٹرکچر کو تباہ کر دیا، جبکہ سڑکیں کیچڑ سے بھر گئیں، سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز اور تصاویر میں ریسکیو اہلکاروں کو پانی میں ڈوبے علاقوں میں پھنسے لوگوں کو نکالتے اور امدادی سامان پہنچاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
حکام نے متاثرہ علاقوں میں ہزاروں کارکنان تعینات کیے ہیں جو انخلا، صفائی اور صورتحال کی نگرانی میں مصروف ہیں۔
پانچ ریاستوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے بعد اب زیادہ تر علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے، حکام نے مزید کہا کہ اب توجہ ان بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے پر دی جائے گی جو مچھروں سے پھیلتی ہیں، جیسے کہ ڈینگی، کیونکہ کھڑے پانی میں ان کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔