Nawaiwaqt:
2025-11-22@22:50:22 GMT

علی امین گنڈا پور نے وزارتِ اعلیٰ چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT

علی امین گنڈا پور نے وزارتِ اعلیٰ چھوڑنے کا اعلان کر دیا

 پشاور:   وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی پوزیشن بانی پی ٹی آئی کی امانت تھی اور ان کے حکم کے مطابق امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفی دے رہا ہوں۔اپنے بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور پارٹی پالیسی کے لیے ایک ہو کر آگے بڑھیں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت اور سپورٹ حاصل رہے گی۔

واضح رہے کہ سلمان اکرم راجہ نے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹائے جانے سے متعلق خبر کی تصدیق کی تھی کہ عمران خان نے علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ طلب کرکے سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کر دیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، بانی نے کہا اب میرے پاس علی امین گنڈا پور کو تبدیل کرنے کے علاوہ راستہ نہیں۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی صورتحال بدترین ہے، دہشت گردی کے مسئلے کو بڑے تناظر میں دیکھنا ہوگا.

یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے خود کیا ہے۔رہنما پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان نے کہا دہشت گردی کے مسئلے کو بیٹھ کر حل کیا جائے، بانی نے کہا جرگوں، قبائل سے معاونت لی جائے، بانی نے آج اورکزئی میں ہونے والی شہادتوں پر غم کا اظہار کیا۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج اورکزئی میں ہمارے افسر اور جوان شہید ہوئے، بانی پی ٹی آئی دہشت گردی اور آج ہونے والے اورکزئی واقعے پر غمگین ہیں، بانی نے کہا علی امین گنڈا پور عہدہ چھوڑ دیں، بانی نے خیبرپختونخوا حکومت کو کہا ہے کہ وفاق کی غلط پالیسی سے خود کو الگ کرے۔انہوں نے کہا کہ بانی کو توقع ہے سہیل آفریدی وفاقی حکومت کو سمجھائیں گے، ہم نے ایک نئی شروعات کرنی ہے، واضح پالیسی دینی ہے.سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ ہوں گے، نئی شروعات ہوں گی۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم نے ایک نئی شروعات کرنی اور واضح پالیسی دینی ہے، سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ ہوں گے وہ نئی شروعات کریں گے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ علیمہ خان کےخلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے، وقت کے ساتھ فیصلے اور حکومتیں بدلتی رہتی ہیں۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور پارٹی کے وفادار ہیں، کوئی وجہ نہیں ہے کہ علی امین گنڈا پور بانی کے حکم کو نہ مانیں، علی امین گنڈا پور کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے، وہ پارٹی کے وفادار رہیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی کے مطابق بانی نے کہا علی امین گنڈا پور وزارت اعلیٰ چھوڑ کر عوامی سیاست کا حصہ بنیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پہلے مدارس سے سائنسدان نکلتے تھے، اب اسٹیٹس کو آگیا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے احسن آباد میں فیملی پارک بنانے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے جامعتہ الرشید نے 6500 گز زمین دینے کے فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جامعتہ الرشید کے سالانہ کنونشن سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ کنونشن کے اہداف دیکھ کر خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ مسائل کا ادراک اور حل کی صلاحیت رکھنے والے علمائے کرام تیار کرنا وقت کی ضرورت ہے، اسلامی تاریخ میں مدارس کا کردار انتہائی اہم رہا ہے۔ دنیا کے اولین سائنسدان، مفکر اور تاریخ دان مدارس نے پیدا کیے۔ 

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی ایجادات اور تحقیقات کو سامنے رکھ کر مغرب نے سائنس میں ترقی کرلی۔ پہلے مدارس سے ریاضی دان، ماہرین فلکیات اور مفکر نکلتے تھے مگر وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ مدارس پر اسٹیٹس کو آگیا۔ مدارس کی تعلیم کا عملی زندگی سے تعلق کم سے کم ہوگیا۔
  
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ جامعۃ الرشید میں دینی اور عصری تعلیم کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی ہوئی۔

کنوینشن میں وزیراعلیٰ سندھ نے احسن آباد میں فیملی پارک بنانے کا اعلان بھی کیا جبکہ جامعتہ الرشید نے پارک کیلئے 6500 گز زمین دینے کے اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی اداکار رونیت رائے نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا
  •  آئی ایم ایف کی رپورٹ نے حکومت کے کرتوت واضح کر دیے، وقاص اکرم
  • عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی کی تصدیق، شیخ وقاص اکرم کا بیان
  • بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی لگائی گئی ہے: شیخ وقاص اکرم
  • پہلے مدارس سے سائنسدان نکلتے تھے، اب اسٹیٹس کو آگیا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ
  • جھوٹ بولا گیا کہ اڈیالہ کے باہر ہم پر پانی پھینکا گیا: عظمیٰ بخاری
  • مٹیاری میں مخدوم امین فہیم کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان
  • آپ نے مجھے کیوں روکا؟ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا پولیس افسران سے سوال
  • گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کا معاملہ، نئے کھلاڑی کی انٹری کے بعد گیم تبدیل
  • سلمان خان ایک بار پھر چُلبل پانڈے بننے کو تیار، ’دبنگ 4‘ کا اعلان