عمران خان کی ایکس اکاؤنٹ پوسٹس کو غیر قانونی قرار دیکر ہٹانے کی درخواست پر اہم پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ایکس اکاونٹ پوسٹس کو غیر قانونی قرار دیکر ہٹانے کی درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار شہری غلام مرتضیٰ کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ عدالت میں پیش ہوئے اور بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ٹوئٹس ہٹانے اور بلاک کرنے کی استدعا کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو2 ہفتوں میں جواب جمع کروانے کا حکم دیا، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی، سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل سمیت دیگر فریقین سے بھی جواب طلب کرلیا گیا۔
درخواست میں دوران قید ایکس اکاؤنٹ سے مبینہ انتشاری پوسٹس ہٹانے اور ان کو پھیلانے سے روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کردیے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات پارٹی کو جاری کر دیئے ہیں۔
عمران خان کی جانب سے سہیل آفریدی کو نیا وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آءی کے فوکل پرسن رائے سلمان نے بتایا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو احکامات دیے۔