سمندر میں کیبل کی مرمت، کل انٹرنیٹ سروس متاثر رہے گی؛پی ٹی سی ایل
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: عالمی کیبل کنسورشیم سمندر میں موجود فائبر آپٹک کیبل کی مرمت کل سے شروع کرے گی، جس کے سبب کل انٹرنیٹ سروس 18 گھنٹے متاثر رہے گی۔
ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے سمندری کیبل میں نصب رپیٹر کی مرمت کا شیڈول جاری کردیا ہے، مرمت کا کام 14 اکتوبر کو صبح 11 بجے شروع ہوگا اور تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔
ترجمان کے مطابق اس دوران صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں سست روی یا جزوی تعطل کا سامنا ہوسکتا ہے، عارضی تکلیف کیلئے صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔
پی ٹی سی ایل نے کہا ہے کہ سمندری کیبل کی مرمت کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہوسکتی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انٹرنیٹ سروس کی مرمت
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان، رواں سال خسرہ کے 850 کیسز رپورٹ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251013-08-18
وانا (صباح نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر میں رواں سال خسرہ کے 850 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق بیشتر خسرہ کیسز ویکسین نہ لگوانے کے باعث سامنے آئے ہیں۔ اس حوالے سے ڈاکٹر حمید اللہ نے کہا کہ صوبے بھر میں دسمبر میں انسداد خسرہ ویکسینیشن مہم شروع ہو گی۔