Express News:
2025-10-08@16:19:52 GMT

بھارت میں مٹی کا بڑا تودا بس پر گر گیا؛ 18 مسافر ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT

بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں شدید بارشوں کے بعد ہونے والی خطرناک لینڈ سلائیڈنگ نے ایک مسافر بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ضلع بیلاس پور کے قریب پہاڑی علاقے میں پیش آیا جب اچانک پہاڑ کا بڑا حصہ زمین پر آ گرا۔

بدقسمتی سے عین اسی وقت ایک مسافر بس بھی وہاں سے گزر رہی تھی جو مٹی کے تودے کے ساتھ کھائی میں گری اور ملبے تلے دب گئی۔

دشوار گزار راستوں اور موسم کی خرابی کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ دو درجن کے قریب مسافروں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے کے بعد 15 مسافروں کو مردہ حالت میں لایا گیا جب کہ 3 نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اب بھی کچھ مسافر ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے اور ریسکیو ٹیمیں بھاری مشینری کی مدد سے مٹی اور پتھروں کو ہٹا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ایک اور ریاست مغربی بنگال میں بھی طوفانی بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں 24 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

پہ در پہ ہونے والے ان واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کے مختلف حصے اس وقت شدید موسمی حالات اور بارشوں کے نتیجے میں غیر معمولی خطرات سے دوچار ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

نیپال میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے تباہی مچادی، 47 افراد ہلاک

کٹھمنڈو : نیپال میں شدید بارش کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے تباہی مچادی جہاں سڑکیں اور پل تباہ ہوگئی ہیں اور 47 افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق نیپال کی مسلح پولیس فورس کے ترجمان خالیداس دھوبوجی نے بتایا کہ بھارت سے منسلک مشرقی سرحد کے قریبی ضلع الام میں لینڈسلائیڈنگ ہوئی اور 35 افراد ہلاک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب میں بہہ جانے والے 9 افراد تاحال لاپتا ہیں اور 3 افراد بجلی گرنے سے ہلاک ہوگئے۔

نیپال کی نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو کا عمل جاری ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت کی مشرق سرحد میں مغربی بنگال کے دارجیلنگ میں پہاڑی علاقے میں موسلادھار بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

دارجیلنگ کے پولیس عہدیدار ابھیشک رائے نے بتایا کہ ملبے سے 7 لاشیں نکال لی گئی ہیں اور مزید دو افراد کے دبے ہونے کی اطلاع ہے، جن کو نکالنے کے لیے امدادی کارکن مصروف عمل ہیں۔

حکام نے بتایا کہ نیپال کے مختلف علاقوں میں ہونے والی شدید بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے کئی شاہراہیں تباہ ہوگئی ہیں اور مسافر مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

کھٹمنڈو ایئرپورٹ کے ترجمان رینجی شرپا نے بتایا کہ اندرونی پروازیں متاثر ہوئی ہیں لیکن بین الاقوامی پروازیں معمول کے مطابق رواں ہیں۔

حکام نے بتایا کہ جنوب مشرقی نیپال میں دریائے کوشی میں پانی کی سطح نے خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے جہاں ہر سال بھارت کی ریاست بہار میں سیلاب کے نتیجے میں پانی آتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت: دہلی کولکتہ ہائی وے پر ٹریفک جام کا چوتھا روز، خوردنی اشیا برباد، مسافر بحال
  • بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں کھانسی کا زہریلا شربت پینے سے 14 بچے ہلاک
  • بھارت‘ اسپتال میں آتشزدگی کے باعث متعدد مریض ہلاک
  • بھارت میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 28 تک جا پہنچی
  • صیہونی فورسز: غزہ جنگ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی اہلکاروں کےتفصیلات جاری
  • بھارت: مغربی بنگال میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 24 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
  • بھارت کے سرکاری اسپتال میں خوفناک آتشزدگی سے 7 مریض ہلاک
  • امریکی شہر مونٹگمری میں فٹبال میچ کے بعد فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 14 زخمی
  • نیپال میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے تباہی مچادی، 47 افراد ہلاک