غزہ کی حکمرانی فلسطین کا داخلی معاملہ ہے، غیر ملکی سرپرستی قبول نہیں: حماس
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے واضح کیا ہے کہ غزہ کی گورننس خالصتاً فلسطین کا اندرونی معاملہ ہے اور کسی بھی غیر ملکی سرپرستی یا مداخلت کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس، اسلامی جہاد اور پاپولر فرنٹ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے معاملات کا فیصلہ صرف فلسطینی عوام کریں گے، کسی بیرونی قوت یا بین الاقوامی فورس کو اس میں کردار ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
دوسری جانب غزہ جنگ بندی معاہدہ نافذ ہونے کے بعد ہزاروں فلسطینی اپنے تباہ حال گھروں کو واپس جا رہے ہیں جبکہ امدادی ٹرک بھی متاثرہ علاقوں میں داخل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق غزہ سول ڈیفنس نے ملبے تلے دبی انسانی باقیات کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے، اور جمعے سے اب تک 155 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ ادھر اسرائیلی فوج نے امن معاہدے کے تحت نئی سرحدی حدود پر اپنی پوزیشنیں سنبھالنا شروع کر دی ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سیز فائر حماس کی فتح، آزاد فلسطینی ریاست کا قیام منزل ہے، فضل احد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع کیماڑی کے تحت بلدیہ ٹاؤن، پٹنی ہسپتال کے قریب ”غزہ سولڈیرٹی فیملی پروگرام” کا انعقاد کیا گیا، جس کا عنوان ”غزہ دی لینڈ آف ریزسٹنس” تھا۔ پروگرام میں خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر چھوٹے بچوں کے لیے تقاریر، ٹیبلوز اور نظموں کے مقابلے رکھے گئے، جبکہ بچوں نے پینٹنگز کے ذریعے بھی اہل غزہ سے اپنی بھرپور محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ پروگرام کے دوران شرکاء نے غزہ کی تاریخی اہمیت، اسرائیلی مظالم اور حماس کی جنگی و سفارت کاری کی حکمت عملیوں پر بھی روشنی ڈالی۔تقریب سے امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی فضل احد، صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع کیماڑی خالد خان یوسف زئی اور دیگر نے خطاب کیا۔ فضل احد نے اپنے خطاب میں زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں غزہ کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔ انہوں نے سیز فائر کو بلاشبہ اہل غزہ اور حماس کی فتح قرار دیا، مگر ساتھ ہی خبردار کیا کہ اسرائیل ایک ناقابل بھروسہ دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھوک، پیاس اور مظالم کے ایک نہ ختم ہونے والے سلسلے سے گزرنے کے باوجود، آج بلدیہ ٹاؤن میں بھی عارضی سیز فائر کی خوشی محسوس کی جا رہی ہے، کیونکہ پاکستان کی عوام کے دل غزہ کی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں، یہ امت مسلمہ کا رشتہ ہے۔فضل احد نے واضح کیا کہ یہ کوئی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا پروگرام نہیں ہے، بلکہ یہ جماعت اسلامی ہی ہے جس نے پورے ملک کو غزہ کے ایشو پر یکجا کیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اس طرح کے پروگرام جاری رہیں گے تاکہ عوام کو فلسطین کا پیغام اور ان سے محبت کا درس دیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ مجاہدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے، یہ پہلے بھی نہیں جھکے تھے اور اب بھی نہیں جھکیں گے، لیکن اس معرکے میں بہت سے منافق اور امت کے غدار بے نقاب ہوئے۔ درحقیقت غزہ کے عوام ہی آزاد ہیں، جبکہ باقی امت مسلمہ کے حکمران اسرائیل کے غلام ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ان غلام حکمرانوں سے نجات بھی فلسطین اور غزہ کی حمایت کے مترادف ہے، اور جماعت اسلامی انہی کے خلاف پاکستان میں برسر پیکار ہے۔