2025-10-15@05:40:14 GMT
تلاش کی گنتی: 9259
«کیا واقعی»:
(نئی خبر)
پشاور: خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور دو روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس سے ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے روانہ ہو گئے۔ روانگی سے قبل علی امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے اسٹاف سے مصافحہ کیا اور ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔ ترجمان فراز مغل کے مطابق علی امین گنڈا پور اپنے آبائی علاقے ڈی آئی خان جا رہے ہیں، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل علی امین گنڈا پور نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دیا تھا۔ عمران خان نے ان کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔ تاہم...
جرمن چانسلر کا غزہ میں جنگ بندی کا خیرمقدم، امن منصوبے پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اسرائیل نے غزہ معاہدے کے پہلے مرحلے کی منظوری دے دی ہے ٹرمپ کی نظریں نوبل امن انعام پر جرمن چانسلر کا غزہ میں جنگ بندی کا خیرمقدم، امن منصوبے پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے غزہ پٹی میں طے پانے والی جنگ بندی کو ’’مشرق وسطیٰ کے عوام اور مستقبل کے لیے خوش آئند خبر‘‘ قرار دیا ہے۔ اس جنگ بندی ڈیل کی بدولت غزہ میں گزشتہ دو سال سے جاری مسلح تنازعے کا خاتمہ ہو سکے گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک سلسلہ وار پوسٹ میں میرس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا...
چینی وزارت خارجہ نے فلسطین کے مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مخالفت کرتے ہوئے "دو ریاستی حل" کی حمایت کا ایک مرتبہ پھر اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ عوامی جمہوریہ چین کی وزارت خارجہ نے آج غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں اس حوالے سے گفتگو کے دوران چینی وزارت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی ہو جائے گی اور خطے میں کشیدگی کم ہو گی۔ الجزیرہ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل اور مشرق وسطی میں استحکام کے حصول کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لانے...
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ بھتہ خوری کا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے، حکومت کسی کو بھی شہریوں یا تاجروں کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اہم معاملہ تھا، اسی لیے آج کی پریس کانفرنس میں خود شریک ہوا ہوں۔ بھتہ خوری کی وارداتیں ناقابلِ برداشت ہیں۔ 4 بھتہ خور ہلاک، 3 گرفتار ضیا الحسن لنجار نے بتایا کہ کراچی میں بھتہ خوری میں ملوث چار افراد پولیس مقابلے میں مارے گئے، جب کہ تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی میں بھتہ خوری کی نئی لہر کے پیچھے کون ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ حکومت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جامعہ کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک طالبہ یونیورسٹی کی بس کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب متاثرہ طالبہ بس سے اتر رہی تھی۔ واقعہ سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ کے باہر پیش آیا، جہاں پوائنٹ بس نے اچانک ریورس کیا اور طالبہ اس کی زد میں آگئی۔طالبہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی طالبہ کی شناخت انیقہ سعید کے نام سے ہوئی ہے، جو جامعہ کراچی کی طالبہ تھیں۔حادثے کے بعد ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا، تاہم جاں بحق طالبہ کے...
ماسکو / دوشنبے(انٹرنیشنل ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ میں جنگ بندی اور امن منصوبے کی بھرپور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں ایک آزاد ریاست کا قیام خطے میں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے۔ دوشنبے میں منعقدہ روس-وسطی ایشیا سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ “صدر ٹرمپ نے جو تجاویز پیش کی ہیں، روس نے انہیں فوری طور پر حمایت دی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ امن منصوبہ عملی جامہ پہن لے گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ عرب اور اسلامی دنیا میں بھی مثبت انداز میں قبول کیا گیا ہے، اور اس پر عمل درآمد خطے میں دیرپا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آج سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات متوقع ہے۔ وفد کی قیادت سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کریں گے، جو کونسل کے سربراہ بھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری، تجارتی تعاون، صنعتی شراکت داری اور مشترکہ منصوبوں کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی۔ سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے علیحدہ ملاقات بھی کریں گے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے سعودی وفد کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ...
انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں زون بی ایس ٹوٹی نے دعویٰ کیا کہ علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ بھارتی فورسز نے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی شروع کی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے سپیشل آپریشنز گروپ نے گذشتہ شام کو بیرنتھوب کے علاقے میں مشترکہ طور پر کارروائی شروع کی تھی جو آج مسلسل دوسرے روز بھی جاری ہے۔ انسپکٹر جنرل آف...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سپیشل ایجوکیشن کے حوالے سے اہم اجلاس، پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر ترین مدت میں خصوصی بچوں کے 5 ہزار سے زائد داخلے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے معاون خصوصی ثانیہ عاشق اور پوری ٹیم کو شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کا واضح فیصلہ،غریب بچوں کو مریم نواز آٹزم سکول میں مکمل طور پر مفت تھراپی اور تعلیم دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر دنیا بھر سے بہترین ماہرین آٹزم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں خصوصی بچوں کو ہمّت کارڈ پروگرام میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا۔ سپیشل ایجوکیشن مراکز کیلئے...
منیلا: فلپائن کے جنوبی علاقے منداناؤ کے ساحل کے قریب جمعہ کی صبح 7.4 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی۔ حکام کے مطابق زلزلے کے باعث ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ متعدد عمارتوں اور پلوں کو نقصان پہنچا۔ فلپائن کے زلزلہ پیما ادارے (Phivolcs) کے مطابق زلزلہ داؤاؤ اوریئنٹل کے علاقے مانائے کے قریب سمندر میں آیا، جس کے بعد شہریوں کو ساحلی علاقوں سے ہٹنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی۔ پیسفک سونامی وارننگ سینٹر نے بعد ازاں اعلان کیا کہ فلپائن میں سونامی کا خطرہ ٹل گیا ہے، تاہم انڈونیشیا، پالاؤ اور دیگر قریبی ممالک کے لیے وارننگ بدستور برقرار ہے۔ مقامی حکام کے مطابق زلزلے...
فلوریڈا کے ایک 13 سالہ طالبعلم کو اسکول کے جاری کردہ لیپ ٹاپ پر چیٹ جی پی ٹی سے ’کلاس کے دوران اپنے دوست کو قتل کرنے‘ کے طریقے کے متعلق سوال پوچھنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ یہ کارروائی اُس وقت عمل میں آئی جب اسکول کی نگرانی کے لیے نصب گیگل (Gaggle) نامی سافٹ ویئر نے طالبعلم کی مشتبہ آن لائن سرگرمی کو فوری طور پر شناخت کر کے حکام کو خبردار کیا۔ پولیس کے مطابق، طالبعلم نے چیٹ جی پی ٹی پر لکھا کہ ’میں اپنے دوست کو کلاس کے دوران کیسے مار سکتا ہوں‘؟ گیگل نے اس جملے کو خطرناک مواد کے زمرے میں شامل کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ کو اطلاع دی، جس کے بعد قانون...
ویب ڈیسک :جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ بغیر این او سی کے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی، علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں کر سکتے۔ حافظ حمد اللّٰہ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی کے بعد اِس سے بھی بدترین صورتحال ہوگی۔ حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ کیا گوجرانوالہ میں تین سابق وزرائے اعظم کے خلاف غداری کے پرچے نہیں ہوئے تھے۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جتنا حکومت بنانے سے دور رہیں اتنا ہی سیاسی جماعتوں کا فائدہ ہوگا۔
راولپنڈی+ اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندہ خصوصی) ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اکتوبر 2025ء کو، سکیورٹی فورسز نے جنرل ایریا دارابان ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انڈین پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ٹروپس نے موثر طور پر کارروائی کرتے ہوئے سات انڈین سپانسرڈ خوارج کو واصل جہنم کردیا۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں دلیر آفیسر میجر سبطین حیدر (عمر: 30 سال، ساکن ضلع کوئٹہ) نے ٹروپس کو فرنٹ سے لیڈ کرتے اور شجاعت سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق واصل جہنم خوارج کا اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا گیا جو سکیورٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر )سندھ فوڈ اتھارٹی آپریشن ونگ کا حیدرآباد کی ٹھنڈی سڑک پر واقع معروف تھری اسٹار ہوٹل(انڈس ہوٹل) پر چھاپا،ہوٹل کے کچن کی حالت انتہائی خراب اور حفظان صحت قوانین کی سنگین خلاف ورزی پائی گئی۔ کچن سے کھانے پینے کی زائد المیعاد اشیاءبرآمد، دوران کارروائی ٹیم کو زدکوب بھی کیا گیا کچن میں بلیاں بھی گھومتی ہوئی پائی گئیں زائد المیعاد اور فنگس لگی اشیاءکو فوری طورتلف کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر اسد جہانگیر کی قیادت میں کی گئی اس کارروائی میں حفظان صحت قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر ہوٹل پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسٹاف رپورٹر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت اپنا سیاسی ورثہ اگلی نسل میں منتقل کرنے کا سوچ رہی ہے اور مناسب وقت تک پارٹی کی مکمل لگام اور باگ دوڑ، نظم و نسق مریم نوازشریف کے سپرد کردیا جائے گا۔ ہوسکتا ہے کہ ایسا ہوجائے، مگر یہ فیصلہ نواز شریف کے ہاتھ میں ہے وہ اپنی بند مٹھی کب کھولتے ہیں یہ صرف وہ جانتے ہیں۔ کسی دوسرے کو اس کا علم نہیں ہے۔ تاہم پارٹی کے اندر سے آنے والی ہوا حالات کا رُخ ضرور بتا رہی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ملک کی وزیر اعظم بننے کی تیاری کر رہی ہیں اور اس فیصلے پر اس وقت عمل درآمد ہوگا جب شریف خاندان نے...

سی ٹی ڈی کی بنوں میں کارروائی، چار اہلکاروں کی شہادت میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد ساتھی سمیت ہلاک
محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے ضلع بنوں میں ایک کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران دو انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے، جن میں سی ٹی ڈی کے چار اہلکاروں کی شہادت کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق، سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم (فتنہ الخوارج) سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد تھانہ ڈومیل کی حدود میں واقع کمپنی روڈ پر موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد ایک کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، اطلاع پر سی ٹی ڈی کی خصوصی (SWAT) ٹیم نے ضلعی پولیس کے ہمراہ فوری طور پر علاقے کا گھیراؤ کیا۔ آپریشن ٹیم کو دیکھتے ہی دہشتگردوں نے فرار ہونے کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل نے روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے سربراہ محمد یحییٰ السنوار اور ان کے بھائی محمد السنوار کی لاشیں واپس نہیں کی جائیں گی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ سنوار برادران کی لاشوں کی واپسی کسی صورت ممکن نہیں۔ یہ معاملہ قیدیوں کے تبادلے میں شامل نہیں ہے۔یہ بات ایک اسرائیلی ذریعے نے عبرانی میڈیا کو بتائی، جو اس وقت غزہ پر جاری مذاکرات سے واقف ہیں۔یاد رہے کہ غزہ کے فلسطینی اپنے ہر دلعزیز دلیر رہنما اور بہادر سپاہی یحییٰ السنوار کو ان کے شایان شان انداز اور پوری تکریم کے ساتھ سرزمین مقدس میں سپرخاک کرنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب حماس نے واضح کیا ہے کہ صرف عام...
غزہ امن معاہدے کے فیزون میں شامل 20نکات میں کیا کچھ شامل ہے؟تفصیلات آگئیں۔ معاہدے کے پہلے فیز میں شامل ہے کہ اسی ہفتے تمام 20 یرغمالی اسرائیلوں کو رہا کیا جائے گا بدلے میں سینکڑوں فلسطینیوں کو بھی چھوڑا جائے گا۔ فوری طور پر سیز فائر کیا جائیگا،حما س ہتھیار ڈال دے گی،امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔ دوسری جانب سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے ، انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ اور اس کے شراکت دار غزہ میں خوراک اور پناہ گاہوں کی فراہمی کیلئے تیار ہیں۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر امریکا ،...

ایمل ولی سے سیکیورٹی واپس لینے پر اسلحہ لہرانے والے ANP کےدرجنوں کارکنوں پرمقدمہ درج، میئر بھی نامزد
اسلحہ لہرا کر خوف و ہراس پھیلانے پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے میئر سمیت درجنوں کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ایمل ولی خان سے سیکیورٹی واپس لینے پر اسلحے سے لیس ہوکر کارکنوں نے اجلاس کیا اور قیادت کی حفاظت کا اعلان کیا تھا۔ کارکنوں نے احتجاج ریکارڈ کرانے کیلیے اسلحہ بھی لہرایا تھا جس پر پولیس نے عوامی نیشنل پارٹی کے میئر سمیت درجنوں کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ ہوتی میں درج ایف آئی آر میں پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے سے خوف وہراس پھیل گیا تھا، مقدمے میں مئیر حمایت مایار سمیت اے این...
اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد متحرک ہوگئے اور اسلام آباد میں دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سےملاقاتیں کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی کے پی آفتاب احمد خان شیرپاؤ سے ملاقاتیں کیں۔ فیصل کریم کنڈی نے ملاقات میں خیبرپختونخوا کی بدلتی سیاسی صورت حال اور سینیٹ کے ضمنی الیکشن پر تبادلہ خیال کیا اور اس موقع پر چترال اور ہری پور میں انتخابات کے امور کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 اکتوبر 2025ء) ایک حالیہ پیش رفت میں علی امین گنڈا پور نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ گنڈا پور نے خود اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے تصدیق کی کہ یہ فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے جیل میں بند چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ کچھ پارٹی رہنماؤں اور سیاسی ماہرین کا ماننا ہے کہ علی امین گنڈا پور نہ صرف انتظامی معاملات میں ناکام رہے بلکہ وہ وفاقی حکومت پر دباؤ ڈالنے میں بھی ناکام رہے، خاص طور پر اس حوالے سے کہ معاملہ چاہے پارٹی چیئرمین عمران خان کی رہائی کا ہو یا خیبر پختونخوا کے عوام کے...
ترک صدر طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی نگرانی میں فعال کردار ادا کریں گے۔ ترک میڈیا کے مطابق انقرہ میں ایک اجتماع سے خطاب میں صدر طیب اردوان نے کہا کہ ان شاء اللہ، ترکیہ میدان میں اس معاہدے کے نفاذ کی نگرانی کرنے والی فورس کا حصہ ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ ایک مبصر مشن کا حصہ بنے گا جو جنگ بندی اور شرائط کی عملداری کو یقینی بنائے گا۔ صدر طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ غزہ کی تعمیرِ نو بالخصوص تباہ شدہ انفرا اسٹریکچر اور انسانی امداد کے حوالے سے بھی بھرپور تعاون کرے گا۔ یاد رہے کہ اسرائیل ماضی میں ترکیہ کے حماس کے ساتھ تعلقات اور حمایت...
اسرائیل نے روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے سربراہ محمد یحییٰ السنوار اور ان کے بھائی محمد السنوار کی لاشیں واپس نہیں کی جائیں گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ سنوار برادران کی لاشوں کی واپسی کسی صورت ممکن نہیں۔ یہ معاملہ قیدیوں کے تبادلے میں شامل نہیں ہے۔ یہ بات ایک اسرائیلی ذریعے نے عبرانی میڈیا کو بتائی، جو اس وقت غزہ پر جاری مذاکرات سے واقف ہیں۔ یاد رہے کہ غزہ کے فلسطینی اپنے ہر دلعزیز دلیر رہنما اور بہادر سپاہی یحییٰ السنوار کو ان کے شایان شان انداز اور پوری تکریم کے ساتھ سرزمین مقدس میں سپرخاک کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب حماس نے واضح کیا ہے کہ...
ویب ڈیسک : پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انسداد بدعنوانی پر تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔ جدہ میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس معاہدے میں بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور غیرقانونی اثاثوں کی واپسی کے امور شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نیب اور نزاہہ کے درمیان معلومات کے تبادلے اور تعاون پر اتفاق بھی کیا گیا ہے۔ مفاہمتی یادداشت باہمی قانونی معاونت کے فروغ کےلیے اہم سنگ میل ہے۔ نزاہہ کے صدر مزین الکحموس نے نیب کی کارکردگی پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔ اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیب کی بدعنوانی کیخلاف اصلاحات سے 6.4ٹریلین روپےکی ریکوری ہوئی۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چنئی: بھارت میں زہریلی کھانسی کی دوائی پینے سے تقریباً 20 بچوں کی موت نے ملک کے عوام کو شدید غم و غصے میں مبتلا کردیا ہے۔ مدھیہ پردیش پولیس نے اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے سری سن فارما کے مالک ایس رنگناتھن کو چنئی میں گرفتار کر لیا ہے۔معاملہ زور پکڑنے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کی۔ سری سن فارما کے مالک کو حراست میں لینے کے بعد پولیس سخت پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے پانڈے نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ سری سن فارما کے مالک ایس رنگناتھن کو بدھ کی رات دیر گئے گرفتار کیا گیا۔ اسے چنئی (تمل ناڈو) کی عدالت...

وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کے بڑھتے بیانات، پیپلز پارٹی پنجاب کا صوبائی حکومت کے ساتھ مزید چلنے سے انکار جمعرات کو جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے نہ صرف سیاسی معاملات بلکہ خارجہ پالیسی اور حالیہ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں پر بھی گفتگو کی۔ یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب اتحادی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان حالیہ سیلابی صورتحال پر امدادی...

مجھے امید ہے سہیل آفریدی میری سوچ کو لیکر عوام کی بہتری اور صوبے میں امن کے لیے کام کریں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان
تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیرِاعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے تازہ بیان میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ نئی صوبائی حکومت ان کے ویژن کے مطابق پائیدار امن، قبائلی روایات اور عوامی امنگوں کے تحت وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر صوبے میں دائمی استحکام کا مؤثر فریم ورک تشکیل دے گی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں عمران خان آخر میں عمران خان نے امید ظاہر کی کہ خیبر پختونخوا میں قیادت کی تبدیلی ایک نئے باب کا آغاز ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: علی امین کے استعفیٰ کے بعد سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ، پشاور میں کیا ہو رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں،...
تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ بنانا بھی عمران خان کا فیصلہ تھا اور انہیں ہٹانے کا فیصلہ بھی بانی چیئرمین نے خود کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ایک مڈل کلاس پس منظر رکھنے والے متحرک نوجوان ہیں جنہوں نے انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن سے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا۔ ’یہ ایک نئی شروعات ہے، ہم ان سے اچھی اُمید رکھتے ہیں۔ پارٹی عہدے آتے جاتے رہتے ہیں، اصل چیز مقصد ہوتا ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں: اس سوال پر کہ نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نوجوان ہونے کے ناطے کیا بہتر کارکردگی دکھاسکیں گے، اسد قیصر کا کہنا...
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فصل کی باقیات جلانے اور فضائی آلودگی پھیلانے کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتاری اور بھاری جرمانے کی ہدایت کر دی۔ محکمہ ماحولیات پنجاب نے کہا ہے کہ دیپالپور میں فصل کی باقیات جلانے پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اور 5 ایکڑ رقبے پر پھیلی آگ بجھا دی گئی۔ جبکہ تھانہ سٹی دیپالپور میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب بھر میں آلودگی پھیلانے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔ اور اسموگ پھیلانے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتیں گے۔

فلسطینیوں کی آواز بننے والے سا بق سینیٹر مشتاق احمد کی اسرائیلی حراست سے رہائی،پاکستان میں شاندار استقبال
اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے.اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے.اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلسطینی پرچموں کے ساتھ ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق اسرائیلی قید سے رہائی پانے کے بعد جمعرات کو نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے بحرین سے اسلام آباد پہنچے۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر سابق سینیٹر مشتاق احمد کا شاندار استقبال کیا گیا. اس موقع پر ایئرپورٹ پر فلسطینی پرچموں کی بہار آگئی۔ واضح رہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد نے 45 جہازوں پر مشتمل ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ میں پاکستانی وفد کی قیادت کی تھی. جس نے گزشتہ ماہ اسپین سے غزہ کے لیے امدادی...
فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی - انروا (UNRWA) کے کمشنر جنرل نے غزہ میں جنگبندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس ایجنسی کے پاس، غزہ کی پٹی کی مکمل آبادی کیلئے، 3 ماہ کیلئے کافی خوراک موجود ہے اسلام ٹائمز۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی - انروا (UNRWA) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں فلپ لازارینی کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ اور یرغمالیوں (اسرائیلی قیدیوں) کی رہائی سے ان لوگوں کو ذہنی سکون ملے گا کہ جنہوں نے مسلسل...

سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت:کیا کافی ہے کیا ناکافی، یہ فیصلہ تو پارلیمنٹ نے ہی کرنا ہے۔جسٹس جمال مندوخیل
سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کے ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں، ہو سکتا ہے کوئی اچھا مشورہ مل جائے ۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی، جس میں کمپنیوں نے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جو ڈائریکشن سپریم کورٹ دے، پارلیمنٹ اس کی پابند ہوتی ہے۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ ہم پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں، ہو سکتا ہے کوئی اچھا مشورہ مل جائے ،کیا کافی ہے کیا ناکافی، یہ فیصلہ تو پارلیمنٹ نے ہی کرنا ہے،...
اسلام ٹائمز: مارچ کے اختتام پر ایم اے جناح روڈ پر اجتماع ہوا، جس میں تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام، باحجاب خواتین، نوجوانوں اور بچوں کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی، مرکزی خطاب تحریک بیداری امت مصطفیٰؐ پاکستان کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور سے براہ راست کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے تحت عالمی طوفان الاقصیٰ کے موقع پر پورے ملک خصوصاً کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، گلگت بلتستان سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں یکجہتی غزہ مارچ منعقد ہوئے، مرکزی یجہتی غزہ مارچ کراچی میں نمائش چورنگی سے کیپری سینما تک کیا گیا، جس کی قیادت تحریک بیداری امت کے مرکزی رہنماء آغا سعی حیدر نے کی۔ مارچ کے...
ویب ڈیسک :علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کے حکم پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے، جس کے بعد خیبرپختونخوا میں سیاسی گہما گہمی تیز ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک جانب پی ٹی آئی نے نئے وزیراعلیٰ کیلئے ممکنہ طور پر سہیل آفریدی کو فائنل کرلیا ہے تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے بھی آج اہم اجلاس طلب کررکھا ہے، جس میں وزیراعلیٰ کے مقابل امیدوار کا نام فائنل ہونے کی توقع ہے۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان آج راولپنڈی میں اندراج مقدمہ کی درخواست پر ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش ہوئیں جہاں صحافی نے ان سے سوال...
علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کے حکم پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ جس کے بعد خیبرپختونخوا میں سیاسی گہما گہمی تیز ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک جانب پی ٹی آئی نے نئے وزیراعلیٰ کیلئے ممکنہ طور پر سہیل آفریدی کو فائنل کرلیا ہے تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے بھی آج اہم اجلاس طلب کررکھا ہے۔ جس میں وزیراعلیٰ کے مقابل امیدوار کا نام فائنل ہونے کی توقع ہے۔ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان آج راولپنڈی میں اندراج مقدمہ کی درخواست پر ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش ہوئیں جہاں صحافی نے ان سے سوال کیا کہ علی امین گنڈاپور کو تبدیل کیا جارہا ہے۔ کیا وجہ ہے؟ جس پر علیمہ خان نے...
بلوچستان کے علاقے مچھ میں رضا کوئلہ کان پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے تین کان کنوں کو اغوا کر لیا۔لیویز ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جب ایک درجن سے زائد مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر کانکنوں محبوب احمد، حبیب اللہ خان اور میر ہزار خان کو یرغمال بنا کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز لیویز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مغویوں کی بازیابی کے لئے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔لیویز حکام نے میڈیا کو بتایا کہ اغوا کا واقعہ رات گئے اس وقت پیش آیا جب تینوں کانکن رضا کوئلہ کان نمبر 172 میں اپنے معمول...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کا انجام ہمیشہ عبرتناک ہوگا۔ صدرِ مملکت نے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر تحسین کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے میجر سبطین حیدر کی بہادری، قیادت اور قربانی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر سبطین حیدر نے وطن کے دفاع میں جان نچھاور کر کے عظیم مثال قائم کی۔ صدر آصف زرداری نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیاں قومی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہیں۔ 26 نومبر احتجاج کیس: سینیٹر اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع یاد رہے کہ سیکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان کے...
ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ جولیا رابرٹس نے اپنی زندگی اور کیریئر کے ابتدائی دور کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں شروعات میں لوگوں کی ’ظالمانہ رویے‘ اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس نے اُن میں اعتماد کی کمی اور عدم تحفظ پیدا کر دی۔ 57 سالہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے ’پیپل میگزین‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب انہوں نے اداکاری کا آغاز کیا تو اُن کے اندر زیادہ خوداعتمادی نہیں تھی۔ ’یہ زیادہ اس بارے میں تھا کہ میں کس طرح کی انسان بننا چاہتی ہوں، نہ کہ میرے کیریئر کی سمت کیا ہوگی‘۔ ’مجھے اپنے ابتدائی دنوں میں کچھ ایسے لوگ ملے جو واقعی بہت...
کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے کراچی والوں کو سہانے خواب تو دکھائے مگر وفا نہیں کی۔ ضلع وسطی کے علاقے ناگن چورنگی صدیق اکبر روڈ پر مختلف ترقیاتی اسکیموں کے سنگِ بنیاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ وہ اس وقت ضلعی قیادت کے ہمراہ جماعت اسلامی کے زیرانتظام ٹاؤن میں موجود ہیں جہاں سڑکوں کی خستہ حالی عوام کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ پیپلز پارٹی کا نہیں بلکہ جماعت اسلامی کے باوضو احتجاجی کارکنوں کا ہے، جو کام کرنے کے بجائے لوگوں کی مشکلات بڑھاتے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلا تفریق عوام کی خدمت پر یقین رکھتی...

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: 7بھارتی پراکسی خوارج ہلاک، پاک فوج کے بہادر میجر شہید
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر ایک کامیاب آپریشن کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ ”فتنۃ الخوارج“ کے سات دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن 8 اکتوبر کی شب علاقے میں بھارتی پراکسی خوارج کی موجودگی کی تصدیق پر کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کی۔ اس دوران دہشت گردوں نے شدید فائرنگ کی، تاہم پاکستانی جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے تمام دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، آپریشن کے دوران کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ہٹا کر نوجوان رکن اسمبلی سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد کمزور سمجھی جانے والی خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن بھی وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے متحرک ہو گئی ہے۔ 145 اراکین پر مشتمل خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کو 92 نشستوں کے ساتھ واضح اکثریت حاصل ہے، تاہم زیادہ تر اراکین آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے کے باعث پارٹی کے اندر بھی بے چینی کی کیفیت پائی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے خیبر پختونخوا: علی امین کے استعفیٰ کے بعد سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ، پشاور میں کیا ہو رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی جانب...
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے، اور اب صوبے میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے جوڑ توڑ شروع ہوچکا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا ہے، مگر یہ فیصلہ بظاہر جتنا سادہ نظر آتا ہے، حقیقت میں اتنا ہی پیچیدہ ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ موصول ہوچکا ہے۔ منظوری کے بعد گورنر اسمبلی کا اجلاس طلب کریں گے، جس میں موجودہ حکومت تحلیل ہونے اور نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا باضابطہ عمل شروع ہوگا۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا پی ٹی آئی آسانی سے اپنا وزیراعلیٰ منتخب کرا...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے مومن آباد تھانے کی حدود سے شہری اسرار احمد کی بازیابی کی درخواست پر ایس ایس پی کیماڑی کو تفصیلی رپورٹ کے ساتھ طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ میں مومن آباد تھانے کی حدود سے شہری اسرار احمد کی بازیابی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ لاپتا شہری کے بھائی نے کہا کہ سب انسپکٹر پارس نے بھائی کو اٹھایا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ 30 جون سے اسرار احمد لاپتا ہے، 5 ماہ گزر گئے ہیں، اسرار احمد کا کوئی پتا نہیں۔ ریٹائرڈ سب انسپکٹر پارس نے گھر پر ریڈ کرکے شہری کو اغوا کیا۔ پارس ایک ریٹائرڈ پولیس افسر ہے۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ کیا نام ہے...
ملتان سے پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کا کہنا ہے کہ وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا کی تبدیلی وقت کے لحاظ سے ٹھیک نہیں ہے۔ یہ بات انہو ں نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ تحریکِ انصاف میں اندرونی اور انا کے مسائل زیادہ ہیں، یہ جو ڈپلومیٹک سطح پر بات کرنا چاہ رہے ہیں اس سے مسئلہ حل نہیں ہو رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں دہشت گردی عروج پر ہے، ہمارے جوانوں کی شہادتیں ہو رہی ہیں۔ پروگرام میں بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ ایک شخص جو سزا یافتہ ہو کیا وہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والے شہریوں کے خلاف فوری مقدمات درج نہ کیے جائیں بلکہ پہلے مرحلے میں وارننگ اور جرمانے کے ذریعے کارروائی کی جائے۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ غفلت یا لاپرواہی سے گاڑی چلانے کی صورت میں مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے، تاہم صرف لائسنس نہ رکھنے پر کریمنل مقدمہ بنانا شہریوں کے لیے غیر ضروری بوجھ اور سٹیگما ثابت ہو گا، کیونکہ مقدمہ درج ہونے کے بعد شہری کا نام کریمنل ہسٹری میں شامل ہو جاتا ہے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں 500 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، ٹریفک پولیس سماعت...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے دارابان میں فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر افسران اور اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آپریشن کے دوران سات دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جنہیں وزیرِ اعظم نے ملک دشمن عناصر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر پوری قوم اپنی بہادر افواج کو سلام پیش کرتی ہے۔ وزیرِ اعظم نے آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر شہید کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ میجر سبطین حیدر اور ان جیسے بہادر سپوتوں کی قربانیاں پاکستان کے امن، استحکام اور بقا کی...
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر ایک کامیاب آپریشن کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ ”فتنۃ الخوارج“ کے سات دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن 8 اکتوبر کی شب علاقے میں بھارتی پراکسی خوارج کی موجودگی کی تصدیق پر کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کی۔ اس دوران دہشت گردوں نے شدید فائرنگ کی، تاہم پاکستانی جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے تمام دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، آپریشن کے دوران کوئٹہ سے تعلق...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے عمران خان کی ہدایت پر اپنا استعفیٰ گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کر دیا ہے۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس میں مکمل خاموشی چھا گئی ہے، جبکہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے ساتھ اسپیکر ہاؤس اور گورنر ہاؤس میں سیاسی بیٹھکوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ رات گئے سے جاری ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق، علی امین گنڈاپور نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ وہ گزشتہ رات اسلام آباد سے پشاور پہنچے اور اپنا استعفیٰ ارسال کیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کے حکام کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ ہاؤس میں موجود ہیں تاہم کسی قسم کی میٹنگ یا اجلاس نہیں بلایا گیا۔ کابینہ اجلاس ملتوی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور...

سکیورٹی فورسز کاڈی آئی خان میں آپریشن،7بھارتی سپانسرڈخوارج ہلاک،میجر سبطین حیدر وطن پر قربان ہو گئے
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز کے ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران بھارتی سپانسرڈ7خوارج جہنم واصل ہو گئے ،فائرنگ کے تبادلے میں میجر سبطین حیدر شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن میں بھارتی سپانسرڈ7خوارج مارے گئے،آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں میجر سبطین حیدر شہیدہو گئے،میجر سبطین حیدر شہید کا تعلق ضلع کوئٹہ سے تھا،میجر سبطین حیدر نے بہادری سے دستے کی قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ کراچی کے ہوٹلوں کو سپلائی کیا جانیوالا 4...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )عمران خان کئی ہفتے قبل ہی علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کافیصلہ کر چکے تھے لیکن علی امین سے ان کی آخری ملاقات میں حالات انتہا کو پہنچے جس میں انہوں نے علیمہ خان پر سنگین الزامات لگائے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 30ستمبر کو ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے عمران خان کے ساتھ ملاقات کرکے انہیں بتایا کہ تحریک انصاف گروپ بندی اور عمران خان کو مائنس کرنے میں علیمہ خان کا اہم کردار رہا ہے، علیمہ خان کو پارٹی چیئرپرسن بنانے کیلئے مہم چلائی جارہی ہے، علی امین گنڈا پور نے علیمہ خان پر الزام لگایا تھا کہ وہ ایم آئی کی...
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی اور امن معاہدے کے اعلان کو ’مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کے لیے ایک تاریخی موقع‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ وہ لمحہ ہے جب عالمی برادری کو انسانیت، انصاف اور امن کے مشترکہ مقاصد کے لیے متحد ہو جانا چاہیے۔‘ وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’صدر ٹرمپ کی قیادت، ان کی ثابت قدمی اور امن کے لیے غیر متزلزل عزم نے اس تاریخی پیشرفت کو ممکن بنایا۔‘ شہباز شریف نے کہا کہ ’ٹرمپ کی سربراہی میں ہونے والے مذاکرات نے اس بات کو یقینی بنایا کہ غزہ کی زمین پر دو سال سے...
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مچھ میں گزشتہ رات ایک خوفناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے کوئلہ کان نمبر 172 پر دھاوا بول کر 3 مزدوروں کو اغوا کر لیا۔ واقعے کے فوراً بعد علاقے میں سیکورٹی فورسز، لیویز اور پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والے کان کنوں کی شناخت محبوب احمد، حبیب اللہ خان اور میر ہزار خان کے نام سے ہوئی ہے۔ حملہ آوروں کی تعداد ایک درجن سے زائد تھی جو جدید ہتھیاروں سے لیس تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور انتہائی منظم انداز میں کارروائی کر کے رات کے اندھیرے میں نامعلوم مقام کی...
تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے علی امین گنڈا پور کو خیبر پختونخوا کی وزارتِ اعلیٰ سے ہٹائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔ بشریٰ بی بی کے وکیل رائے سلیمان نے بھی علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم موجودہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ انہیں تاحال وزارتِ اعلیٰ چھوڑنے سے متعلق کوئی باضابطہ اطلاع نہیں ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارتِ اعلیٰ پارٹی اور چیئرمین عمران خان کی امانت ہے، جب حکم دیا گیا، وہ منصب چھوڑ دیں گے۔ سہیل آفریدی کون ہیں؟ خیبر پختونخوا کے ممکنہ نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا تعلق ضلع...
کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے مچھ میں رضا کوئلہ کان پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے تین کانکنوں کو اغوا کر لیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جب ایک درجن سے زائد مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر کانکنوں محبوب احمد، حبیب اللہ خان اور میر ہزار خان کو یرغمال بنا کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔ اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز لیویز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مغویوں کی بازیابی کے لیے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ لیویز حکام نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ اغوا کا واقعہ رات گئے اس وقت پیش آیا جب تینوں کانکن رضا...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت اگر کسی ‘‘نئے معمول’’ کی بات کرے گا تو پاکستان اس کا جواب ایک نئے اور موثر عسکری ردعمل سے دے گا۔ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کی زیرِ صدارت 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی جس میں پاک فوج نے دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اجلاس کا آغاز حالیہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے جوانوں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔ فیلڈ مارشل نے دہشت...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاکپتن شریف میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کی تقریب سے خطاب کیا اور اہم اعلانات کیے۔ وزیراعلیٰ نے اگلے سال مزید 400 الیکٹرک بسیں لانے‘ دسمبر تک پہلے فیز میں 1100 بسیں چلانے‘ ہر گاؤں میں 25 کلومیٹر روڈز کی تعمیر و مرمت اور کسانوں کیلئے ڈی اے پی کھاد پر تاریخی سبسڈی دینے کا اعلان بھی کیا۔ ڈپٹی کمشنرز کو الیکٹرک بسوں کیلئے تین ماہ میں بس سٹاپ بنانے کی ہدایت کی ہے۔ نئی سیوریج لائن، ڈرینج لائن اور انڈر واٹر سٹوریج ٹینک بنانے کا اعلان کیا۔ پینے کے صاف پانی کے لئے دور دراز علاقوں میں واٹر ٹینکرز بھیجنے اور پانی کی قلت کی شکار آبادیوں میں صاف پانی گھر گھر...

سی پیک فیز ٹو پاکستان، چین تعلقات کو نئی بنیاد فراہم کریگا، عوامی فلاح کے منصوبے تیار کریں: احسن اقبال
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیرِ صدارت 14ویں جے سی سی اجلاس کے بعد پہلا سی پیک جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سی پیک فیز ٹو کے منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے متعلقہ وزارتوں کو سی پیک فیز ٹو کے تحت نئے منصوبے تیار کرنے اور خصوصی اقتصادی زونز میں سہولتوں کی فراہمی میں تیز رفتاری لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر شروع کیے جائیں جو عوامی زندگی پر دیرپا اور مثبت اثرات مرتب کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک فیز ٹو پاکستان اور چین کے تعلقات کو نئی مضبوط بنیاد فراہم کرے...
راولپنڈی (آئی این پی )انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، مقدمے میں علیمہ خان پر فردِ جرم عائد کی جانی تھی تاہم وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ۔عدالت نے حکم دیا کہ علیمہ خان کو گرفتار کر کے 11 اکتوبر کو پیش کیا جائے۔اسی مقدمے میں شامل دیگر 6 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جن پر فردِ جرم عائد کر دی گئی تاہم ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار...
مقبوضہ بیت المقدس : غزہ کے محاصرے کو توڑنے کے لیے جاری عالمی مشن ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت کا شکار بن گیا تھا، اسرائیلی بحریہ نے بین الاقوامی پانیوں میں فریڈم فلوٹیلا کولیشن (FFC) کی تمام 9 کشتیوں پر حملہ کیا اور ان پر سوار 145 کارکنوں، ڈاکٹروں اور صحافیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملہ اُس وقت کیا گیا جب فریڈم فلوٹیلا کا قافلہ غزہ سے تقریباً 120 بحری میل کے فاصلے پر تھا، اسرائیلی نیوی نے فلیگ شپ بحری جہاز Conscience سمیت تمام کشتیوں کو گھیرے میں لے کر قبضے میں لے لیا تھا۔ انسانی ہمدردی پر مبنی اس مشن کی نگرانی کرنے والے انٹرنیشنل کمیٹی برائے محاصرہ توڑو...
پروفیسر شاداب احمد صدیقی کراچی کے شہری گزشتہ کئی سالوں سے مسائل کا شکار ہیں ۔کراچی کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی طرح مسائل میں بھی جبکہ مالی وسائل کا منصفانہ استعمال نہیں ہو رہا ہے ۔کراچی کی سڑکوں پر چلنا اب صرف ایک آزمائش نہیں بلکہ خوف کا دوسرا نام بن چکا ہے ۔ حالیہ دنوں سندھ حکومت نے موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں جو ہوش رُبا اضافہ کیا ہے ، اُس نے شہریوں کو شدید اضطراب، غم و غصے اور بے بسی کی کیفیت میں مبتلا کر دیا ہے ۔ یہ وہ شہر ہے جہاں پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری، ناقص سڑکوں اور ناقابلِ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اس حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی۔ ذرائع نے کہا کہ چودھری انوار الحق نے حالیہ آزاد کشمیر کے حالات میں سستی روی کا مظاہرہ کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر حالات کو معمول پر لانے میں ناکام رہے۔علاوہ ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر میں تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، کشمیری عوام کے تمام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251009-03-7 پروفیسر شاداب احمد صدیقی کراچی کے شہری گزشتہ کئی سال سے مسائل کا شکار ہیں۔ کراچی کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اسی طرح مسائل میں بھی جبکہ مالی وسائل کا منصفانہ استعمال نہیں ہو رہا ہے۔ کراچی کی سڑکوں پر چلنا اب صرف ایک آزمائش نہیں بلکہ خوف کا دوسرا نام بن چکا ہے۔ حالیہ دنوں سندھ حکومت نے موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں جو ہوش رْبا اضافہ کیا ہے، اْس نے شہریوں کو شدید اضطراب، غم و غصے اور بے بسی کی کیفیت میں مبتلا کر دیا ہے۔ یہ وہ شہر ہے جہاں پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری، ناقص سڑکوں اور ناقابل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی کی نااہلی کے باعث شہر کی سڑکوں کے بعد اب بالائی گزرگاہیں (پیڈسٹرین برج) بھی خوف کی علامت بن گئی ہیں۔ حیدری مارکیٹ کے قریب واقع برج میں جگہ جگہ گڑھے اور ٹوٹی سیڑھیاں شہریوں کے لیے خطرہ بن چکی ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق بالائی گزرگاہ کے ٹوٹے فرش اور غائب سریے کے باعث متعدد شہری گر کر زخمی ہو چکے ہیں جبکہ برج پر منشیات کے عادی افراد نے قبضہ جما رکھا ہے جو لوہے کے حصے چوری کرکے فروخت کر رہے ہیں۔شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا عوام کی جان اتنی سستی ہے کہ برسوں سے خستہ حال برج کی مرمت نہیں کی جا رہی؟ علاقے کے یوسی چیئرمین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور : علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفا گورنر خیبرپختونخواہ کو ارسال کر دیا۔علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنا استعفا شیئر کیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر استعفے کےساتھ ساتھ پیغام بھی جاری کیا ہے، سابق وزیراعلیٰ کے پی نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی سے متعلق لکھا کہ بانی کے احکامات کی تعمیل میرے لیے اعزاز ہے۔اپنی ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا کہ صوبے کو مالی استحکام کی راہ پر گامزن کیا، ایک سال میں دہشت گردی کے چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ علی امین گنڈاپور نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ خیبر پختونخوا میں بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کیے، کابینہ، اراکین اسمبلی اور بیوروکریسی کا شکرگزار ہوں۔سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...
اپنے ایک جاری بیان میں انصار الله کا کہنا تھا کہ فلسطین کی حمایت کا دعویٰ کرنے والے بہت سے ممالک نے صیہونی جرائم روکنے کیلئے کوئی فعال اور عملی کردار ادا نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ یمن كی مقاومتی تحریک "انصار الله" نے رواں شب ایک بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اب بھی بہادری سے مزاحمت کر رہی ہے۔ وہ اپنے خون سے آزادی اور عزت کی داستانیں رقم کر رہے ہیں۔ حماس، جہاد اسلامی اور دیگر فلسطینی گروہ لائق تحسین ہیں۔ انصار الله کے پولیٹیکل ڈیسک نے زور دے کر کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں "سید عبدالمالک الحوثی" کی قیادت میں یمن کی حمایت، فلسطینی عوام کی حقیقی اور مستقل مدد کی...
اپنے ایک بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ فلسطین کی تمام زمین اس کے لوگوں کی ہے اور شہیدوں کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ انہیں اس سرزمین کے کس حصے میں دفن کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" سے وابستہ تبیان نیوز ویب سائٹ نے ان رپورٹس کی تردید کی، جن میں کہا گیا کہ غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات میں حماس نے شہید بھائیوں یحییٰ السنوار اور محمد السنوار کی لاشوں کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔ تبیان نے واضح کیا کہ سنوار برادران کی لاشوں کی واپسی کی درخواست والی خبر جھوٹی اور غلط ہے۔ جسے موجودہ شرم الشیخ مذاکرات پر اثر انداز ہونے کے سلسلے میں شائع کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: چیئرمین:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے سے مکمل لا علمی کا اظہار کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ انہیں وزیراعلیٰ کو ہٹانے کے کسی فیصلے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی، مجھے ابھی تک اس نوعیت کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی، مجھ سے منسوب بیان بھی غلط ہے۔دوسری جانب پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان جاری سیاسی کشمکش اپنے انجام کے قریب پہنچ چکی ہے، جس کے نتیجے میں...
قائد حزب اختلاف نے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس طلب کرلیا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس کل 9 اکتوبر بروز جمعرات منعقد ہوگا، اجلاس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ حکمتِ عملی پر غور ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے استعفیٰ کے بعد اپوزیشن بھی متحرک ہوگئی، قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباداللہ نے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس طلب کرلیا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس کل 9 اکتوبر بروز جمعرات منعقد ہوگا، اجلاس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ حکمتِ عملی پر غور ہوگا۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کابینہ کا کل طلب کیا گیا اجلاس ملتوی کردیا گیا، خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا تھا۔ دریں اثنا علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات...
سلمان راجا نے مزید کہا کہ آج عمران خان نے کے پی میں فوج پر بڑے حملے پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ علی امین گنڈاپور اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں اور وہ سمجھتے ہیں علی امین کو مزید اس عہدے پر نہیں رہنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکریٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ عمران خان نے کے پی میں فوج پر آج بڑے حملے پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ علی امین گنڈاپور اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں انہیں وزیراعلیٰ کے عہدے پر مزید نہیں رہنا چاہیے۔ اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی...
—فائل فوٹو کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 کارندوں کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرموں کو 2، 2 مرتبہ عمر قید کی سزا سنا دی جبکہ مجرموں پر 2، 2 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے کالعدم تنظیم کے3 کارندوں کو 24،24 سال قید کی سزا دورانِ سماعت پراسیکیویشن نے عدالت کو بتایا کہ تینوں ملزمان کو خفیہ اطلاع پر قائد آباد روڈ سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزمان کے قبضے سے دستی بم برآمد ہوئے تھے۔پراسکیویشن نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے دہشت گردی کو...
درخواست میں کہا گیا کہ فرقہ وارانہ عداوت، بدامنی اور نفرت کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے اس ویڈیو کو فوری طور پر ہٹانا ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی آسام یونٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کئے گئے ایک ویڈیو کو ہٹانے کی درخواست پر جواب طلب کیا ہے۔ مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے تیار کردہ ویڈیو میں آسام پر مسلمانوں کے قبضہ کئے جانے کے من گھڑت اور تضحیک آمیز منظر کو دکھایا گیا ہے اور اسے ایسے مستقبل سے جوڑ دیا گیا ہے کہ اگر بی جے پی آئندہ انتخابات میں ہار جاتی ہے تو ایسا ہوسکتا ہے۔ ویڈیو کی غیر معمولی فرقہ وارانہ نوعیت نے سوشل...
خیبر پختونخواکے ضلع شانگلہ میں ایک شخص کو اپنی نوعمر بیٹی کا مبینہ ریپ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ بشام تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) افضل خان نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ متاثرہ لڑکی آج تھانے پہنچی، جس کے بعد فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی گئی، اور مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق مبینہ ریپ کا نشانہ بننے والی لڑکی کی والدہ کو اس کے شوہر نے طلاق دے دی تھی، جس نے بعد میں سوات کی ایک اور خاتون سے شادی کر لی تھی تاہم 9 سال قبل سوتیلی ماں بھی اسے چھوڑ کر اپنے والدین کے گھر واپس چلی گئی تھی ۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے بعد چوہدری انوار الحق کی کارکردگی پر سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی مل کر آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کریں گی، جب کہ شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اس حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری انوار الحق نے حالیہ آزاد کشمیر کے کشیدہ حالات میں سستی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں فائر سیفٹی کا بحران سنگین صورت اختیار کرگیا ہے، جہاں 80 فیصد عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کا کوئی نظام موجود نہیں جبکہ 90 فیصد عمارتوں میں ایمرجنسی راستے تک نہیں، جس کے باعث لاکھوں شہری روزانہ خطرے کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔یہ انکشاف فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام تیسری نیشنل فائر سیفٹی کانفرنس اور رسک بیسڈ ایوارڈز کی تقریب میں کیا گیا، جہاں ماہرین نے خبردار کیا کہ بدعنوانی، غفلت اور قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث کراچی کسی بھی وقت بڑے سانحے سے دوچار ہوسکتا ہے۔آباد کے چیئرمین حسن بخشی نے کہا کہ جن عمارتوں کی تعمیر کے دوران فائر سیفٹی کوڈز کا خیال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمائوں کا ایک اہم اجلاس وزیراعظم ہائوس میں منعقد ہوا، جس میں پارٹی اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان حالیہ سیاسی اختلافات کے پس منظر اور اس کے حل کے طریقہ کار پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزراءاعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، رانا تنویر حسین اور مشیر داخلہ رانا ثنااللہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان بڑھتے سیاسی اختلافات، میڈیا بیانات، اور پارٹی سطح پر پیدا ہونے والی غلط فہمیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار...
اپنے ایک خطاب میں جہاد اسلامی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر دشمن مذاکرات کے ذریعے وہ کچھ حاصل کرنا چاہتا ہے جو وہ جنگ کے ذریعے حاصل نہیں کر سکا، تو ہمیں مضبوطی سے کھڑے ہونا چاہئے اور اپنی عوام کے خون سے چکائی گئی بڑی قیمت کو ضائع نہیں ہونے دینا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" کے سیکرٹری جنرل "زیاد النخالہ" نے کہا كہ ہم کبھی بھی دشمن کی شرائط اور ڈکٹیشن پر سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔ ہم اس جنگ سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔ انہوں نے ان خیالات كا اظہار آپریشن طوفان الاقصیٰ کی دوسری سالگرہ کے موقع پر اپنے خطاب میں كیا۔ اس دوران زیاد النخالہ نے کہا كہ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ اورکزئی واقعہ علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کا محرک بنا۔ واضح رہے کہ دہشتگردی کے واقعے میں لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت پاک فوج کے 11 جوان شہید ہوئے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان کو توقع ہے کہ وزیر اعلیٰ کی تبدیلی سے ایک نئی شروعات ہوگی، افہام و تفہیم کی بات ہوگی، معاملات کو سمجھنے کی بات ہوگی۔ خیبر پختونخوا میں جو جرگے اور قبائل ہیں ان سے معاونت حاصل کی جائے گی، ایک دیرپا حل مہیا کیا جائے گا۔ پاکپتن کی تاریخ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرِ صدارت جی ایچ کیو پنڈی میں منعقدہ 272 ویں کور کمانڈرز کانفرنس نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا فوراً اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا اور کسی بھی نئے نارمل کا مقابلہ ایک نئے، تیز اور مؤثر جوابیہ نارمل سے کیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کانفرنس کے شرکا نے ان دہشتگرد حملوں کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی جو بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کی جانب سے کیے گئے تھے۔ فورم نے غیرملکی عنایتِ سرپرستی میں دہشتگردی اور جرم کے گٹھ جوڑ کی شدید...
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی جماعت ہے، سندھ کے سرکاری اسپتال روز ہزاروں مریضوں کا مفت علاج کرتے ہیں، ہم ایک ایک منصوبے کی ہر شہر میں تقریب نہیں کرتے، کراچی کی سڑکوں کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہاہے کہ میں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے کوئی لڑائی اور جھگڑا نہیں ہے، وزیر اعظم شہباز شریف سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ مریم نواز سے معافی کا کوئی مطالبہ نہیں...
سٹی 42 : سلمان اکرم راجہ نے علی امین کو وزارت اعلیٰ سے ہٹائے جانے کی تصدیق کر دی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ یہ بات درست ہے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سہیل آفریدی کو خیبرپختونخوا کا نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا گیاہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش

مجھے بھی میڈیا سے خبریں ملی ہے کہ وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا ہوں، پارٹی قیادت سے مجھے کوئی معلومات نہیں ملی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے کے لیے نامزد محمد سہیل آفریدی کا بیان
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد سہیل آفریدی نے علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے اور انہیں وزیراعلیٰ کا امیدوار قرار دینے کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی میڈیا سے خبریں ملی ہے کہ وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا ہوں، پارٹی قیادت سے مجھے کوئی معلومات نہیں ملی۔تفصیلات کے مطابق محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی تبدیلی کے حوالےسےکوئی پتہ نہیں، وزیر اعلی کی قیادت میں صوبہ بہتری کی طرف گامزن ہے ۔ نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہےکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سیاسی تنازعات کے باعث علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے تصدیق کی ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ان کے عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے اور ان کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پارٹی قیادت نے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے اور سہیل آفریدی کو وزارتِ اعلیٰ کے لیے متفقہ امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔خیال رہےکہ سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے اور وہ پی کے 70 سے پہلی بار رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔ وہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (آئی ایس ایف) خیبر پختونخوا...
لاہور: میاں منشی اسپتال لاہور کے قریب ابراہیم روڈ پر سلنڈر پھٹنے کے واقعے میں دو افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین موقع پر پہنچ گئے، متاثرین سے اظہار ہمدردی اور واقعے کی تفصیلات بارے استفسار کیا۔ اے سی سٹی رائے بابر نے حادثے کی تفصیلات اور زخمیوں کو دی جانے والی سہولیات بارے آگاہ کیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، وزیر ہاؤسنگ نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ ایسے حادثات سے محفوظ رہنے کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد از حد ضروری ہے،...
وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی قیادت وزیراعظم آزاد کشمیر کی کارکردگی سے نالاں ہیں۔ وفاقی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے طرزِ حکمرانی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔ آزاد کشمیر کے حالیہ بحران میں بھی انوار الحق کا کردار غیر تسلی بخش قرار دیدیا گیا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کی تبدیلی کیلئے مختلف آپشنز زیرغور لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر کو “باعزت استعفیٰ” دینے کا آپشن بھی دیا جائے گا، انوار الحق کے انکار کی صورت میں تحریکِ عدم اعتماد یا آئینی اقدام کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی سطح پر انوار الحق کی تبدیلی پر صلاح مشورے کا عمل تیز کر دیا گیا، حتمی فیصلہ ہونے پر...
پروگرام میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، علما، اساتذہ، سماجی کارکنان، نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطابات میں فلسطین کے مظلوم عوام کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عہد کا اعادہ کیا کہ مظلومینِ جہاں خصوصاً فلسطینیوں کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھی جائے گی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ناصرانِ فلسطین پاکستان حیدرآباد کے زیرِ اہتمام ’’تجدیدِ عہد، امیدِ مستضعفینِ جہاں و یومِ عالمی مقاومت‘‘ کے عنوان سے ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور شہداء اسلام کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ پروگرام میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، علما، اساتذہ، سماجی...

پاک فوج ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دینےکےلیے تیار ,بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور فوری جواب دیا جائےگا:فیلڈ مارشل عاصم منیر
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس نے بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پاک فوج ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دینےکےلیے تیار ہے. بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور فوری جواب دیا جائےگا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدارت میں کور کمانڈرز کانفرنس کا 272 واں اجلاس جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کا آغاز حالیہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے غیر ملکی حمایت...