data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اس حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی۔ ذرائع نے کہا کہ چودھری انوار الحق نے حالیہ آزاد کشمیر کے حالات میں سستی روی کا مظاہرہ کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر حالات کو معمول پر لانے میں ناکام رہے۔علاوہ ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر میں تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا، حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی کامیابی کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں راجا پرویز اشرف، قمر الزماں کائرہ، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، وفاقی وزراء احسن اقبال، محمد اورنگزیب، سردار محمد یوسف، ڈاکٹر طارق فضل چودھری، احد خان چیمہ اور چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان شریک تھے۔ وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی کشمیر میں معاملات کو احسن طور سے حل کرنے کے لیے کوششوں کی پذیرائی کی، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بھی کشمیر کی ترقی و خوشحالی کے لیے معاملہ فہمی کا مظاہرہ کیا جس کے لیے وہ لائق تحسین ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ کشمیر میں تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا، حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے اور آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، پہلے بھی کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ تھے اور آئندہ بھی ان کے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے مسائل پر ہمیشہ توجہ رہی ہے اور میری حکومت نے ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر ان مسائل کو حل کیا ہے کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اقدامات اٹھاتے رہیں گے۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف ا زاد کشمیر کے کشمیری عوام کے لیے نے کہا

پڑھیں:

حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے گی، وزیراعظم

تصویر، اسکرین گریب

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔

آزاد کشمیر میں کامیاب مذاکرات کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں راجہ پرویز اشرف، رانا ثناء اللہ، وفاقی وزراء احسن اقبال، محمد اورنگزیب، سردار یوسف، طارق فضل چودھری، احد چیمہ اور رانا مشہود بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے مسائل پر ہمیشہ توجہ رہی ہے اور میری حکومت نے ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر ان مسائل کو حل کیا ہے، کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے۔

آزاد کشمیر، وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب، 25 نکاتی معاہدہ

مظفر آباد وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے نامزد اعلی...

شہباز شریف نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بھی کشمیر کی ترقی و خوشحالی کیلئے معاملہ فہمی کا مظاہرہ کیا جس کیلئے وہ لائقِ تحسین ہیں، کشمیر میں تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، پہلے بھی کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ تھے اور آئندہ بھی ان کے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت کاآزاد کشمیر کے وزیراعظم انوار الحق کو ہٹانے کا فیصلہ
  • معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے.شہبازشریف
  • آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ 
  • آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
  • کشمیر میں معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائےگا، وزیرِ اعظم
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا آزاد کشمیر میں معاملات خوش اسلوبی سے حل ہونے پر اطمینان کا اظہار
  •  کشمیری عوام کی امنگوں کیمطابق انکی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات اُٹھاتے رہیں گے؛ وزیرِ اعظم
  • حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے گی، وزیراعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات، کشمیر میں کامیاب مذاکراتی عمل پر اظہارِ اطمینان