وزیراعظم آزاد کشمیر کی تبدیلی کیلئے مختلف آپشنز زیرغور لانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی قیادت وزیراعظم آزاد کشمیر کی کارکردگی سے نالاں ہیں۔ وفاقی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے طرزِ حکمرانی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔ آزاد کشمیر کے حالیہ بحران میں بھی انوار الحق کا کردار غیر تسلی بخش قرار دیدیا گیا ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کی تبدیلی کیلئے مختلف آپشنز زیرغور لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر کو “باعزت استعفیٰ” دینے کا آپشن بھی دیا جائے گا، انوار الحق کے انکار کی صورت میں تحریکِ عدم اعتماد یا آئینی اقدام کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی سطح پر انوار الحق کی تبدیلی پر صلاح مشورے کا عمل تیز کر دیا گیا، حتمی فیصلہ ہونے پر نئے قائد ایوان کیلئے متبادل ناموں پر مشاورت ہوگی۔
وفاقی قیادت کا مؤقف ہے کہ عوامی اعتماد اور انتظامی ناکامی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، آزاد کشمیر میں حالیہ بحرن کے بعد وفاقی جماعتیں ’’ری سیٹ کی حامی ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انوار الحق
پڑھیں:
آئی ایم ایف سے آئندہ بجٹ پر ٹیکس پالیسی، پبلک فنانس مینجمنٹ میں تبدیلی پر اتفاق
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ بجٹ کے لیے ٹیکس پالیسی، بجٹ سازی، پبلک فنانس مینجمنٹ میں تبدیلی پر اتفاق کر لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز پر ٹیکنیکل رپورٹ جنوری ماہ میں وزارت خزانہ کو دی جائے گی، آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد بجٹ میں اہم تبدیلیاں کرنے کی تجاویز دے کر واپس روانہ ہو گیا۔
یہ بھی بتایا گیا کہ وزارت خزانہ آئندہ ماہ تک آئی ایم ایف کو بجٹ عملدرآمد میں تبدیلی کیلئے حتمی تجاویز تیار کر کے دے گی، آئی ایم ایف ٹیکنیکل وفد کے ساتھ بجٹ عملدرآمد کے پراسیس میں تبدیلی کیلئے 15 تجاویز پر زیرغور رہی۔
آئی ایم ایف وفد کی تجاویز میں پبلک فنانس مینجمنٹ ڈیجیٹائزڈ پلان تشکیل دینا، پی ایف ایم ڈیجیٹائزڈ پلان کی نگرانی کیلئے کمیٹی تشکیل کرنا، بجٹ تیاری کیلئے مکمل ای-آفس، ای-پیڈز کا استعمال کرنا، ڈیٹا سے تضادات ختم کرنا شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ نئے ڈیٹا کی بنیاد پر بجٹ سازی، بجٹ تیاری میں تمام وزارتوں کے ساتھ مشاورت کا عمل بڑھانا بھی تکنیکی وفد کی تجاویز میں شامل ہے، نئے بجٹ کیلئے ٹیکس پالیسی پر بھی ٹیکنیکل مشن نے اہم تبدیلیوں کیلئے تجاویز دی ہیں۔